
لندن (جیوڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم نے فوج کی نوکری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہزادہ ولیم کا کہنا ہے وہ اپنی تمام توجہ شاہی امور اور فلاحی کاموں کو دینا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے فوج کی نوکری جاری رکھنا ممکن نہیں۔
اکتیس سالہ ولیم ساڑھے سات سال سے فوج میں بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ برطانوی ذرائع کے مطابق ولیم کے فوج چھوڑنے کی اصل وجہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہے جس کو وہ بھرپور وقت دینے کے خواہشمند ہیں۔
