
ضلع مہمند (شاہ محمود خان مومند) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ کابینہ کا دورہ مہمند، مختلف سکولوں کے دورے کے ساتھ ساتھ ضلع مہمند کے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کابینہ کے ساتھ ملاقات بھی کی، اس موقع پر آل مہمند پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بختی جان،جنرل سیکرٹری جاوید خان اور پریس سیکرٹری گل درب خان موجود تھے جبکہ باجوڑ کابینہ میںصدر حاجی بہادر سید، سید گل نائب صدر، شاہد لطیف جنرل سیکرٹری، شوکت خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سلطان محمد فائنانس سیکرٹری شامل تھے۔
صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑحاجی بہادر سید نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کے پرائیویٹ سکولزاور تعلیمی نظام بہت بہتر ہے،یقینا مہمند کا تعلیمی نظام پرائیویٹ سیکشن میں تسلی بخش ہے اور میں خوشی محسوس کر رہا ہوں ،ہم یہاں سے بہت کچھ سیکھ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے نسبت یہاں پرائیویٹ اداروں کے ساتھ گرائونڈز، ڈسپنسریاں بھی ہیں جبکہ روڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے بھی طلبہ کو سہولیات ہیں جو کہ ایک اچھے ادارے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو خدمت کی نیت سے ادارے قائم کرنا چاہئے اور میں نے یہاں دیکھ لیا کہ ضلع مہمند میں جتنے بھی پرائیویٹ ادارے ہیں وہ صرف خدمت خلق اور قوم کی مستقبل قائم ہوئے ہیں، یہاں بزنس مائنڈڈ مالک اور اساتذہ نہیں کیونکہ اتنی کم فیس میں ادارے چلانا اور اساتذہ کے کم تنخواہوں کی پیچھے بھی یہی راز ہے کہ ان کا مقصد صرف اپنے ملک و قوم کی ترقی مقصود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مقصد صرف پرائیویٹ سکولوں کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ، اساتذہ کے نوکریوں کو تحفظ فراہم کرنا، طلباء کو سہولیات فراہم کرنا، انہیں سپورٹس کے میلے کا قیام اوراچھے اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے اکھٹے جدوجہد کرناہے۔انہوں نے ضلع مہمند کے پارئیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کابینہ اور اساتذہ کو باجوڑ دورے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز سے کم نہیں ہوگی، آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن مہمند ان کی دعوت قبول کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
