
ممبئی (جیوڈیسک) پریانکا چوپڑا یش راج بینر کے تحت بننے والی فلم میں کیبرے کریں گی۔ فلم میں پریانکا کولکتہ کی ایک غریب لڑکی نندیتا Nandita کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کیبرے کر کے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔
فلم میں رنویر سنگھ، ارجن کپور اور عرفان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”غنڈے” اگلے برس فروری میں ریلیز کی جائے گی۔
