
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا مدھر بھنڈارکر کی نئی فلم میں آئٹم گرل بنیں گی۔
ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کی نئی فلم میں ایک آئٹم گرل کی زندگی کی کہانی بیان کی گئی ہے جو بعد میں بڑی سیاستدان بن جاتی ہے۔
فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔ پریانکا چوپڑا اس سے پہلے دو ہزار آٹھ میں فلم ’’فیشن‘‘ میں آئٹم گرل کا کردار نبھا چکی ہیں۔
