Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وعدے، دعوے اور نعرے

August 3, 2015 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
حکمران آمر ہوں یا جمہوری آمر، سبھی وعدوں اور دعووں سے ہی کام نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر سیاسی جماعتوں کے وعدوں اور دعووں کو مدِنظر رکھاجائے تواِس وقت تک پاکستان کو ترقی میں امریکہ اور یورپ کے ہم پلہ ہوناچاہیے لیکن ایسا کچھ ہوانہ ہونے کی توقع کیونکہ ہم ترقی تو ضرور کر رہے ہیں لیکن ترقیٔ معکوس۔ ہم اپنے اپنے بتوں کی پوجا میں مگن یہ قوم نوازلیگ کو ”میڈاِن پاکستان” اور پیپلزپارٹی کو ”چاروں صوبوں کی زنجیر” سمجھتی ہے اب پجاریوں کی پوجا میں تحریکِ انصاف بھی شامل ہو گئی کہ اس کے بغیر”نئے پاکستان” کا تصور بھی ناممکن۔ یہ تو طے ہے کہ قوم نے نوازلیگ کواپنی حالت سدھارنے کا مینڈیٹ دیا تھا عقلمندی کا تقاضہ تویہ کہ چادر دیکھ کرپاؤں پھیلایاجائے لیکن سڑکوں ،شاہراہوں کے شوقین میاں برادران بجٹ کا غالب حصّہ صحت ،تعلیم اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پانے کی بجائے اپنے شوق کی تکمیل پر صرف کررہے ہیں۔ یہ میٹرو شیٹرو تو بعد میں بھی بن جاتی پہلے خادمِ اعلیٰ قوم سے کیا گیا لوڈشیڈنگ کاوعدہ تو پورا کر لیتے۔

اُنہوں نے تو چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا ، اب تو دوسال سے زائد عرصہ گزر چکا لیکن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کادور دورتک کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ خُداکرے کہ اب حکمرانوں کے اگلے دعوے اوروعدے کے مطابق 2017ء تک ہی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے لیکن ہمیں بہرحال کوئی امید نظر نہیں آتی۔ حکمرانوںکو یادرکھنا ہوگا کہ یہی لوڈشیڈنگ پیپلزپارٹی کی جڑوں میں بیٹھی اوروہ سکڑسمٹ کرسندھ تک محدودہو گئی۔ پیپلزپارٹی میںکھلی کرپشن کاعنصر اُس وقت داخل ہو جب آصف زرداری صاحب نے اِس میںقدم رکھا۔وہ بینظیرصاحبہ کے پہلے دَورِ حکومت میں” مسٹرٹین پرسنٹ” اور دوسرے دَورمیں ترقی کرتے کرتے ”مسٹرسنٹ پرسنٹ” بن گئے ۔بینظیر کی شہادت کے بعد تونہ صرف پیپلزپارٹی کے بلاشرکتِ غیرے مالک بن بیٹھے بلکہ چشمِ فلک نے یہ عجب نظارہ بھی دیکھاکہ جسے جیل کی کال کوٹھڑی میںہونا چاہیے تھا، وہ ایوانِ صدرپر قابض ہوگیا۔ آجکل محترم پیپلزپارٹی کی قیادت نوجوان بلاول زرداری کوسونپ کرخود دبئی جابسے ہیں۔زرداری صاحب کادیگر سیاسی جماعتوںکو بہرحال ایک فائدہ تو ضرور ہوا کہ جس جماعت کوضیاء الحق مرحوم اپنی شدید ترین خواہش کے باوجود ختم نہ کرسکے ،اُس کے خاتمے کی زرداری صاحب نے بنیادرکھ دی۔ وثوق سے کہاجا سکتاہے کہ نوجوان بلاول زرداری پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانہ پائیںگے۔

محترم عمران خاںصاحب کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پربہت سبکی ہوئی۔ جن کی خاںصاحب کے سامنے دَم مارنے کی مجال نہ تھی ،وہ بھی اِس ہزیمت پرچلا اٹھے۔ جہانگیرترین اورشیخ رشیداحمدپر سی ای سی میں کھل کر تنقید ہوئی اور جسٹس وجیہ الدین کے اِس فیصلے کی بازگشت بھی سنائی دی کہ ”جہانگیر ترین کی نہ صرف رکنیت ختم کی جاتی ہے بلکہ وہ کبھی بھی دوبارہ تحریکِ انصاف کے رکن نہیں بن سکیں گے”۔ہوناتو یہ چاہیے تھاکہ اِس ہزیمت پر خاں صاحب اپنامحاسبہ کرکے اپنی لغزشوں پر قابو پانے کی کوشش کرتے لیکن وہاں تو ”وہی ہے چال بے ڈھنگی ،جو پہلے تھی سو اب بھی ہی”۔ طوہاََوکرہاََ تحقیقاتی کمیشن کافیصلہ قبول کیالیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیاکہ فیصلہ ادھوراہے اوروہ اِس سے مطمئن نہیں۔ اب محترم فرماتے ہیں”جوڈیشل کمیشن کافیصلہ ہماری جیت ہے”۔ اگرجیت اسی کانام ہے توپھر ”ہار”کسے کہتے ہیں؟۔ شایدخاں صاحب کے ارسطوانہ ذہن میں یہ خیال آیاہو کہ چونکہ اکابرینِ نوازلیگ تواترسے کہہ رہے ہیںکہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کسی کی ہارہے نہ جیت ،اَس لیے یہ کہنا ضروری ٹھہرا کہ یہ تو دراصل ”ہماری جیت ہے”۔ اُنہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ عندیہ دے دیاکہ وہ تصادم کی راہ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

Imran Khan
Imran Khan

اُنہوں نے فرمایا”نوازشریف کی جگہ میں ہوتا اور پتہ چلتا کہ کوئی جنرل حکومت کے خلاف سازش کررہا ہے توکیا میں جنرل کو چھوڑ دیتا؟ میں انکوائری کرواتا ،حکومت انکوائری کیوں نہیں کروا رہی؟ حکومت تحقیقات کروائے اورجو ملوث ہواسے پکڑے”۔ خاںصاحب خوب جانتے ہیںکہ اُنہیں اِس دلدل میں دھکا کِس نے دیا جس سے نکلنے کی وہ بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ وہ تو تواتر سے سونامیوں کو امپائر کی انگلی کھڑی ہونے کی نوید سناتے رہے ۔ کیا وہ قوم کو یہ بتانا پسند کریں گے کہ وہ ”امپائر”کون ہے؟۔ اب تویہ امرروزِ روشن کی طرح عیاںہو چکاکہ خاں صاحب سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا کی انگلیوں پر ناچتے رہے۔ جنرل ظہیر الاسلام تواِس گیم میںاُس وقت شامل ہوئے جب جیوگروپ نے حامدمیر پرقاتلانہ حملے کاالزام براہِ راست جنرل ظہیرالاسلام پر لگایااور نوازلیگی بزرجمہر وزیرِاطلاعات پرویزرشید نے کہا”ہم قلم والوںکے ساتھ ہیں، غلیل والوںکے ساتھ نہیں”۔

اگر خاں صاحب یہ سمجھتے ہیںکہ اِ س قسم کے بیانات سے اُن کی ہزیمت کااثر زائل ہوجائے گاتو یہ اُن کی بھول ہے۔ ویسے وثوق سے کہاجا سکتاہے کہ اگرخاںصاحب نوازشریف کی جگہ ہوتے تو انکوائری کرواناتو دورکی بات ،وہ ایساسوچنا بھی گناہ سمجھتے۔ خاںصاحب نے فرمایا”حکومت نے ہمیں ڈی سیٹ کربھی دیاتوہم دوبارہ الیکشن لڑکے اسمبلیوںمیں آئیں گے لیکن حکومت جلدی فیصلہ کرے”۔ ایک توہمارے خاں صاحب کوجلدی ہی بہت ہوتی ہے لیکن اب اِس جلدی میں مولانا فضل الرحمٰن بھی شامل ہوگئے ہیں ،دونوںکی فطرت ایک اور دونوں ہی حصولِ اقتدارکے شوقین۔ مولاناصاحب کا خیال ہے کہ اگرتحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی ڈی سیٹ ہوگئے تو تحریکِ انصاف کی 28 میں سے 27 سیٹیں تو اُن کی پکی ۔وہ اسی دِل خوش کُن خیال کے مزے لوٹ رہے ہیںکہ اگراُنہیں 27 سیٹیں مِل گئیں توپھر پارلیمنٹ میںاُن کاپارلیمانی گروپ سب سے بڑااور مضبوط ہوجائے گا۔ اگر قائدِ حزبِ اختلاف کا منصب نہ بھی ملاتوپھر بھی کم ازکم نواز لیگ کو بلیک میل کرنے میں تو آسانی رہے گی لیکن مولانا صاحب خیالِ خام کے اسیرہیں۔

Maulana Fazlur Rehman
Maulana Fazlur Rehman

اگر مولانا صاحب کی خواہش پوری کر بھی دی جائے تو پھر بھی اُن کے ہاتھ کچھ نہیںآنے والا کیونکہ ڈی سیٹ ہونے کی صورت میں ہمدردی کا تمامتر ووٹ تحریکِ انصاف کے کھاتے میں چلا جائے گا اور وہ پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ ابھرکر سامنے آئے گی۔ ہم سمجھتے ہیںکہ نواز لیگ نے تحریکِ انصاف کے اراکین کوڈی سیٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرکے انتہائی متحسن فیصلہ کیاہے ۔اگر اِس موقعے پراُنہیں ڈی سیٹ کردیا جائے تواُن کے حق میںہمدردی کی ایک ایسی لہراُٹھے گی جو اُن کے تنِ مردہ میںجان ڈال دے گی ۔خاںصاحب کی تویقیناََ یہ خواہش اور کوشش ہوگی کہ اُنہیں ڈی سیٹ کردیاجائے تاکہ وہ ایک دفعہ پھرسونامیوںکی ہمدردیاں سمیٹ سکیںاور تحقیقاتی کمیشن کی اڑتی دھول بھی بیٹھ جائے

اسی لیے وہ ایک دفعہ پھر نوازلیگ کے خلاف ”اَوکھے اَوکھے” بیان دے کراُسے بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ نوازلیگ ایساکوئی قدم ہرگزنہیں اٹھائے گی جس سے افراتفری بھی پیداہو اور نوازلیگ کے ہاتھ بھی کچھ نہ آئے۔ خاںصاحب نے یہ اعلان توکردیا کہ اب وہ اپنی تمامتر توجہ خیبرپختونخوا کوماڈل صوبہ بنانے پرصرف کریںگے اوراُن کی جماعت پارلیمنٹ میںاپنابھرپور پارلیمانی کردارادا کرے گی لیکن
تیرے وعدے پہ جئے ہم تویہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Claims political promises slogans Wisdom پروفیسر رفعت مظہر تعلیم دعوے سیاسی نعرے وعدے
Pakistani People
Previous Post پاکستانی ہونا فخر کی بات ہے
Next Post بدین کی خبریں 3/8/2015
Badin

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close