کراچی : سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ اسلام محبت، اتحاد و بھائی چارگی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اسلامی تعلیمات سے ہماری دوری ہے ان خیالات کا اظہار حاجی حنیف طیب نے مبلغ اسلام حضرت مفتی عبدالسبحان قادری کے پانچویںعرس کے موقع پر دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ یوسف عارفانی گوٹھ بن قاسم میں منعقد عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے خادم اولیاء خلیفہ با با جان صوفی سید ارشد علی خاطمی القادری المعروف شاہ صاحب ،مہمان خصوصی حافظ غلام محمد سوہو محمودی قادری ،صاحبزادہ سید عبدالقادر شاہ شیرازی،مفتی شبیر احمد قادری،علامہ عبدالجبار نیازی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے اپنے خطاب میں حاجی حنیف طیب نے با با جان مفتی عبدالسبحان قادری کی زندگی اورپیغام اسلام کے فروغ کے لئے اُن کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالسبحان قادری کی اسلام کے لئے خدمات کے بارے میں بات کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے آج ہم جس مقام پر ہیں یہ اولیا ء اللہ کا ہم پر کرم ہے اور عبدالسبحان قادری سچے عاشق رسول ۖ تھے حنیف طیب نے کہاکہ مفتی عبدالسبحان قادری نے مسلمانوں کو متحد اور اللہ اور اس کے رسول ۖ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی ساری زندگی کو وقف کئے رکھا اور اللہ کا شکر ہے کہ آج مفتی عبدالسبحان قادری کا لگا یا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ مفتی عبدالسبحان قادری کی زندگی اور جدو جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حافظ غلام محمد سوہو محمودی قادری نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی جد وجہد کی تاریخ میں مفتی عبدالسبحان قادری ایک سنہرا با ب ہیں ان کے رہنما اصول کامیابے کے زینے کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ آج ہمیں چاہیئے کے اسلام کے پرچم تلے متحد ہوجائے اور دین اسلام کے فروغ کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیں جب ہی ہم اپنے معاشرے کو سداھار سکتے ہیں اور دین اسلام کا پرچم بلند کرسکتے ہیں اس موقع پر مفتی عبدالسبحان قادری کے پانچویں عرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان اور خلیفہ با با جان صوفی سید ارشد علی خاطمی القادری المعروف شاہ صاحب نے کہاکہ پیر و مرشد با با جان مفتی عبدالسبحان قادری کی ساری زندگی اسلام کی سر بلندی ،فروغ اسلام اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے وقف تھی با با جان نے پر تیش اور عالی شان زندگی گزارنے کے بجائے پیغمبروں کو اطاعت کرتے ہوئے سیرت مصطفی ۖ کے مطابق زندگی گزاری اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہے انہوں نے مفتی عبدالسبحان قادری کے ساتھ گزارے گئے ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے با با جان کو ہمیشہ ایک شفیق باپ پایا اُن کی شفقت اور محبت کا ثمر ہے کہ آج اُن کے پیروکار دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور با با جان کے بتا ئے ہوئے راستے پر عمل کرتے ہوئے فروغ اسلام اور اتحاد و بھائی چارگی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرکھا ہے انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ہمیں اولیاء اللہ کی راہ پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔
