
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ ایک خوشحال محنت کش ہی مضبوط و مستحکم معیشت کی ضمانت بن سکتا ہے اگر باتوں اور دعوں سے ملکوں کو معاشی ٹائیگر بنایا جاسکتا ہے تو مسلم لیگ(ن) تین بار مرکز اور چھ بار پنجاب حکومت پر راج کرنے کے باوجود زبانی جمع خرچ سے کام نہ چلا رہی ہوتی اپنے شاہانہ اخراجات کے لئے نجکاری کے نام پر ملکی ادارے فروخت کرنے والے کل کو اپنی ہوس ،غرض اور مفاد کے لئے ملک ملک فروخت کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔
تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کا قابل عمل منصوبہ اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے بہترین و مخلص افراد پر مشتمل ٹیم موجود ہے ہم پی آئی اے سمیت خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کو ایک جامع ،منظم اور مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے مستحکم اور منافع بخش اداروں میں تبدیل کر دینگے اگر پی آئی اے کے محنت کشوں نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم انہیں ہرگز مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے مختلف اسٹیشنوں پر تعینات پی آئی اے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں اشتیاق احمد ،عامر نسیم ،آصف علی رانا،طارق خان نیازی ،منور حسین ،عرفان محمود،عبدالرشید ،ناصر حسین ملک ،رضوان خان عباسی،اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پر ایمپلائز انصاف فرنٹ کے سیکریٹری جنرل نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی حمایت یافتی یونین جو ریفرنڈم کے دوران اپنی بینرز ،پوسٹرز اور پینا فلیکسز پر خوف کے مارے نجکاری کے خلاف کوئی نعرہ یا دعویٰ تک نہیں لکھ سکتی وہ کل جب عملی طور پر ان کی حکومت اداروں کی نجکاری کرے گی تو یہ یونین اس کے خلاف کیسے مزاحمت کریگی یہ وہ سوال ہے جو اس وقت ہم تمام پی آئی اے ملازمین کے سامنے غور فکر کے لئے رکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری تمام ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ ایک بار پھر دھوکہ نہ کھائیں اپنی نوکریوں اور ادارے کی حفاظت کریں اور اپنا قیمتی ووٹ بار بار آزمائے ہوئوں کو دینے سے گریز کریں۔
