
کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے مڈ ٹرم الیکشن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، الطاف حسین بھائی ہیں غصہ کرتے ہیں پھر معاف کردیتے ہیں۔
کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ الطاف حسین دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔
الطاف بھائی غصہ کرتے ہیں اور پھر معاف بھی کردیتے ہیں۔ منظور وسان نے پیشکش کی ہے کہ اگر الطاف بھائی رابطہ کمیٹی کی کرپشن کا کیس مجھے دیں تو میں انکوائری کرکے دوں گا۔
