کراچی: صوبائی اسمبلی حلقہ 120 میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے یونین کونسل نمبر2شاہ فیصل کالونی نمبر5کے علاقے روشن آباد،گلنار بستی ،بریلی کالونی اور ملحقہ علاقوں اور یونین کونسل نمبر 6 البدر سوسائٹی ،بلال ٹائون میں سڑکو ں اور گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے روڈ کارپیٹنگ اور سی سی فلورنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
علاقائی ترقیاتی کاموں کے آغاز پر علاقہ عوام کو قائد تحریک محترم الطاف حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے حق پرست قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی تعمیر سے عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات حاصل ہوگاعوام نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کویقینی اور بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

