
ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ کی چلبلی اداکارہ پر ینیتی چوپڑا آج اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بائیس اکتوبر انیس سو اٹھاسی کو ہریانہ کے پنجابی خاندان میں پیدا ہونے والی پرینیتی چوپڑا نے لندن سے بزنس، فنانس اور اکنامکس میں آنرز کیا۔ پریانکا چوپڑا کی کزن دو ہزار گیارہ میں پہلی بار بالی وڈ فلم Ladies vs Ricky Bahl میں جلوہ گر ہوئی۔
دو ہزار بارہ میں رومانٹک فلم عشق زادے میں ان کی پرفامنس کو لوگوں نے پسند کیا۔ پرینیتی چوپڑا کو فلم فئیر ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ رواں سال پرینیتی کی ایک اور فلم شدھ دیسی رومانس ریلیز ہوئی۔ پچیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے چھیالیس کروڑ پچیس لاکھ کا بزنس کیا۔ ہنسے تو پھنسے، کِل دل، دعوتِ عشق پرنییتی چوپڑا کی آنے والی فلمیں ہیں۔
