Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اِس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

August 30, 2018 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

تحریکِ انصاف حکومت سنبھال چکی لیکن تاحال” سونامی” حرکت میں نہیں آئی۔ ہم انتظار میں ہیں کہ کب سونامی کا طوفانِ بَلاخیز کرپشن کے مگرمچھوں کو خَس وخاشاک کی طرح بہا لے جائے۔ اونچے ایوانوں کی ”پھرتیاں”دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ”نے ہاتھ باگ پر ہے ،نہ پا ہے رکاب میں”۔ جیتنے والے ”گھوڑوں” کی خواہشات عروج پرلیکن رَسد، طلب سے کہیں کم۔ 100 روزہ پروگرام کا لگ بھگ ساتواں حصّہ تو گزر بھی چکا لیکن عملی طور پر ہوا ”ککھ” بھی نہیں البتہ جو تھوڑا بہت سامنے آیا، اُس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو۔

کپتان نے اپنے خطاب میں سادگی، احتساب اور ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا وعدہ کیا۔ سادگی کا یہ عالم کہ کپتان وزیرِاعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک کی 10 منٹ کی مسافت ہیلی کاپٹر پر طے کرتے ہیںجس پر ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔جب ارسطوانہ ذہن رکھنے والے وزیرِاطلاعات فواد چودھری سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ وزیرِاعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک سفر کے لیے دو طریقے استعمال کیے جا سکتے تھے۔ پہلا یہ کہ وہ 50 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے، سڑکیں بند کی جاتیں اور ”ہٹو بچو” کا شور اُٹھتا یا پھر ہیلی کاپٹر سے سفر کیا جاتا جس پر 50/55 روپے فی کلومیٹر صرف ہوتے ہیں۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اخراجات کی سرچ آپ نے کہاں سے کی تو جواب ملا ”گوگل سے”۔ اگر ہمارے ایسے ہی ”گوگلی” وزراء ہیں تو پھر اِس ملک کا اللہ ہی حافظ۔ نوازلیگ کے مصدق ملک کہتے ہیں کہ فواد چودھری نے ہیلی کاپٹر نہیں ”چنگ چی” کا کرایہ بتایا۔ ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ایک گھنٹے کے اخراجات 4 ہزار ڈالر یعنی 5 لاکھ روپے ہیں۔ وزیرِاعظم ہاؤس سے بنی گالہ اور واپسی تک لگ بھگ 40 منٹ صرف ہوتے ہیںاور ہمارے نئے پاکستان کے بانی دِن میں دو،دو مرتبہ یہ سفر کرتے ہیں، حساب آپ خود لگا لیں۔ معروف لکھاری ارشاد بھٹی کا یہ ارشاد بھی ملحوظِ خاطر رہے کہ وہ اپنے دفتر آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے 60 روپے فی کلومیٹر دینے کو تیار ہیں۔ سوشل میڈیا پر فی سواری 15 روپے کا اعلان بھی متواتر ہو رہا ہے۔

ایک سادگی ایوانِ صدر میں وزیرِاعظم کی حلف برداری کی تقریب میں بھی دیکھنے کو ملی۔ تحریکِ انصاف کی عندلیب عباس نے کہا کہ 2013 میں میاں نوازشریف کی حلف برداری کی تقریب پر 92 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ عمران خاں کی حلف برداری پر صرف 50 ہزار۔ جب عندلیب عباس سے اِس خبر کا ذریعہ پوچھا گیا تو اُس نے ایوانِ صدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان کا نام لے دیا۔ ہمارے بال کی کھال اتارنے والے میڈیا رپورٹر بھلا کہاں رکنے والے تھے۔ وہ اِس خبر کی تصدیق کے لیے ڈی ڈی عدنان کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے مگر اِس نام کا کوئی بندہ تو ایوانِ صدر میں کبھی تھاہی نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اب عندلیب عباس کسی ذیشان، رفحان ، ارسلان یا بجرنگی بھائی جان کا نام لے دیں۔ یہ بجا کہ کپتان کی حلف برداری پر 50 ہزار روپے صرف ہوئے لیکن ریکارڈ کی درستی کے لیے عرض ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری پر محض 30 ہزار روپے خرچ آیا، یہاں بھی نوازلیگ بازی لے گئی۔

شاہد خاقان عباسی تو ایک دِن بھی وزیرِاعظم ہاؤس میں نہیں رہے۔ اُنہوں نے تنخواہ وصول کی نہ حکومتی خرچ پر سفر کیا۔ نوازشریف اپنے اور اپنے خاندان کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔ اُن کی تنخواہ حیدرآباد کے ایک سکول کو جاتی تھی۔ میاں شہباز شریف کی تنخواہ ٹی بی ہسپتال کو جاتی اور اُنہوں نے بھی کبھی سرکاری خرچ پر بیرونی دورہ نہیں کیا۔ سادگی اپنانے کے لیے کپتان کو اُن سے ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیرِاعظم ہاؤس کا معائنہ کرتے ہوئے کپتان نے بطور وزیرِاعظم پہلا حکم جاری کیا کہ نوازشریف دور کے اخراجات سامنے لائے جائیں۔ اُنہیں بتایا گیا کہ میاں نوازشریف تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کر چکے ہیں لیکن کپتان نے یقین نہ کیا۔ سلیم صافی لکھتے ہیں ”جب اُنہیں نوازشریف کی طرف سے سرکاری خزانے میں جمع شدہ چیک دکھائے گئے تو وہ حیرت زدہ اور خاموش ہوگئے”۔ اِسی کالم میں سلیم صافی لکھتے ہیں ”عمران احمد خاںنیازی اپنے لیے مختص بیڈ روم کی طرف گئے تو اُنہیں بیڈ پسند نہ آیا، چنانچہ اُن کی فرمائش پر نیا بیڈ منگوا کر لگا دیا گیا۔ اُسی شام فیصلہ ہوا کہ اگلی رات کو پارٹی اور حامی ممبرانِ اسمبلی کو وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ چنانچہ 250 مہمانوں کے لیے سرکاری خزانے سے عشائیے کا اہتمام ہوا اور پھر نو منتخب وزیرِاعظم ہیلی کاپٹر میں وزیرِاعظم ہاؤس سے بنی گالہ کے لیے روانہ ہوئے جبکہ اگلے روز بھی ہیلی کاپٹر ہی میں وزیرِاعظم ہاؤس تشریف لائے”۔ جب سے سلیم صافی کا یہ کالم منظر ِ عام پر آیا ہے، تحریکِ انصاف کا ”گالم گلوچ بریگیڈ” انتہائی متحرک ہو چکا۔ ہم سلیم صافی کو مشورہ دیں گے کہ گالیاں کھا کے بَدمزہ ہونے کی بجائے ”لگے رہو صافی بھائی” کہ آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدارا”۔

ہمارے لال حویلی والے شیخ رشید احمد جو آجکل وزیرِ ریلوے ہیں، اُنہیں بھی سادگی کا شوق چرایا۔ اُنہوں نے ریلوے کے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا اور اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریلوے کے 100 ریسٹ ہاؤسز نیلام کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اُن کا یہ حکم نامہ ریلوے حکام نے ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ وجہ اُس کی یہ تھی کہ ریلوے کے 11 ریسٹ ہاؤسز ہیںجن میں کل ملا کر 100 کمرے بھی نہیں۔ اب ہو سکتا ہے کہ شیخ صاحب پہلے 100 ریسٹ ہاؤسز بنائیں اور پھر اُنہیں نیلام کرنے کا حکم جاری فرمائیں۔ شیخ صاحب کی ”بونگیوں” سے تنگ آکر میٹنگ میں بیٹھے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے دو سال کی رخصت مانگ لی۔ اب اُنہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

سادگی اختیار کرنے کا ایک اعلیٰ نمونہ اُس وقت سامنے آیا جب (ایک رپورٹ کے مطابق ) وزیرِاطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بتایا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں روزانہ 51 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔

اِس حساب سے سالانہ بچت 18 ہزار 600 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے جبکہ پاکستان کے سالانہ بجٹ کا تخمینہ لگ بھگ 4 ہزار ارب روپے ہے۔ یہ حساب کرنے کے بعد ہم مطمئن ہو کر گہری نیند سو گئے ۔ اب ہمیں بھی یقین ہو گیا کہ ایک کروڑ کیا، 100 کروڑ نوکریوں کا حصول بھی ممکن ہے، 50 لاکھ کی بجائے 5 کروڑ گھر بھی بن سکتے ہیں، سارے بیرونی قرضے اترنے کے بعد ٹیکس فری بجٹ بھی بن سکتا ہے۔ بابا رحمت ”ایویں ”خوامخواہ چندہ اکٹھا کرکے ڈیم بنانے کی تگ ودَو کر رہے ہیں۔ اب تو ہم اِس قابل ہو چکے کہ جتنے جی چاہے، ڈیم بنا لیں۔

یوں تو سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے بہت لیکن وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سارے دعوے ہوا میں اُڑا دیئے۔ اُن کی حالت تو یہ ہے کہ ”پُکھے جٹ کٹورا لبھا، پانی پی پی آپھریا”۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اب ہر وقت ہیلی کاپٹڑ میں پائے جاتے ہیں۔ پہلے اپنی فیملی کو سیر کروانے کے لیے پنجاب حکومت کا جہاز استعمال کیا، پھر اپنے دوست کے والد کی تعزیت کے لیے میاںچنّوں جا پہنچے۔ وہاں لگے ہاتھوں سرکاری ہسپتال کامعائنہ بھی کر آئے۔ ہسپتال کے اِس دورے کے دوران ڈاکٹر اُن کے استقبال کے لیے اکٹھے ہوئے اور ایک بچی اِسی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی۔ میاںچنوں سے پلٹے تو ہیلی کاپٹر پر ہی پاکپتن جا پہنچے۔ ہیلی سے اترنے کے بعد 18 گاڑیوں کے پروٹوکول میں با با فرید شکر گنج کے مزار پر گئے، راستے کی سڑکیں اور دکانیں بند کروا دی گئیں اور زائرین کو مزار پر حاضری سے روک دیا گیا۔ جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ شام کو بزدار صاحب ہیلی کاپٹر پر ہی وزیرِاعلی ہاؤس (7 کلب روڈ) تشریف لے آئے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں کسی زمانے میں میاں شہباز شریف بطور وزیرِاعلیٰ رہائش پذیر تھے۔ یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اِس سادگی پہ کون نہ مَر جائے اے خدا !

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
corruption government Prime Minister Prof Riffat Mazhar Protocol pti پروٹوکول تحریک انصاف حکومت کرپشن وزیراعظم
Eid Meat
Previous Post نمائشی قربانی
Next Post چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا چیئرمین ورکس کمیٹی کے ایم سی محمد ارشد اور یوسیز چیئر مین کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کمیٹی 13 اور 14 کا دورہ
DMC KORANGI KARACHI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close