Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اکبری اصغری اور پی ٹی آئی کی حکومت

June 27, 2020 0 1 min read
PTI Government
PTI Government
PTI Government

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

آپ میں سے جانے کتنے لوگوں نے ڈپٹی نذیر احمد کا یہ ناول پڑھا ہو گایا اس پر بنا ڈرامہ دیکھا ہو گا ناول تو میں نے بھی نہیں پڑھا لیکن اس پر دو بار ڈرامہ بنا ایک تو بہت پہلے بنا جو میرے علم میں نہیں لیکن جو دوسری بار بنا وہ میں نے دیکھا تھا کچھ یاد ہے کچھ بھول گیا ہے لیکن تھا بڑے مزے کا ڈرامہ اس وقت ایسے ڈرامے بہت شوق سے دیکھے جاتے تھے یعنی اس وقت بھی اچھے برے دونوں طرح کے کردار سامنے آتے تھے لوگ زیادہ تر اچھے کرداروں کو اپنانے کی کوشش کرتے تھے اب تو خیر ایسے کرداروں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اکبری اور اصغری دو سگی بہنیں ہو کر بھی ایک دوسرے کی ضد تھیں اکبری بڑی ہوتی ہے اور نانی اماں کی لاڈلی ،جبکہ اصغری چھوٹی ہوتی ہے مگر بلا کی سمجھدار دونوں بہنوں کی ایک ہی گھر میں شادی ہوتی ہے بڑی اکبری کو ”مزاج داربہو ”کا خطاب ملتا ہے اور چھوٹی اصغری کو ”تمیزداربہو” کا خطاب پہلے بڑی بہن کی شادی ہوتی ہے وہ ہر وقت سج بن کر پلنگ توڑتی ہے ذرا سا کام بتانے پر ہنگامہ کھڑا کر دیتی ہے یا سر پر پٹی باندھ کر لیٹ جاتی ہے گھر کی نوکرانیوں کو کپڑے لتے اور پیسے دے کر اپنی مٹھی میں کر لیتی ہے وہ کچھ بھی کرتی رہیں اس کو کوئی مسلہ نہیں ہوتا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گھر کا نظام بگڑ جاتا ہے آمدن اور خرچ میں توازن نہ ہونے سے گھر کے مالک پر ڈھیروں ڈھیر قرض چڑھ جاتا ہے ماما عظمت جو اس گھر کی پرانی نوکرانی ہوتی ہے جی بھر کے لوٹ مچاتی ہے ایک روپے کا سودا دس روپے میں لاتی ہے لیکن اکبری کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی وہ اپنے ہار سنگھار اور مہندی چوڑی میں مگن رہتی ہے جس کی وجہ سے ماما عظمت اس سے بہت خوش رہتی ہے۔

بہو کے یہ لچھن دیکھ دیکھ کر ساس کا دل کھٹا ہو جاتا ہے اور وہ دوسری بہن یعنی اصغری کو بیاہ کر لانے میں لیت و لعل شروع کر دیتی ہیں وہ سمجھتی ہیں ایک بہن نے گھر کا یہ حشر کیا ہے تو دوسری کیا کرے گی لیکن بیٹے ماں کو سمجھاتے ہیں کہ اصغری ایسی نہیں ہے اس کو بیاہ لائو تاکہ یہ اوندھا گھر دوبارہ سیدھا ہو سکے کیونکہ قرض خواہ تنگ آ کر گھر کے مالک پر مقدمہ کر دیتے ہیں مقدمے کے نوٹس گھر کی دیواروں پر لگتے ہیں تو محلے میں ان کی عزت نہیں رہتی گھر کے مالک جو کسی اور شہر میں ملازمت کرتے ہیں ان کو خط لکھا جاتا ہے وہ بے چارے چھٹی لے کر گھر آتے ہیں اور یہ حالات دیکھ کر سر پکڑ لیتے ہیں کہ چند ہی ماہ میں نوبت مقدموں تک آ گئی بحر حال وہ کسی نہ کسی طرح قرض ادا کر کے مقدمے سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں اور بیوی کو کہتے ہیں میں اب آ ہی گیا ہوں تو چھوٹے بیٹے کی شادی کر کے جائونگا بیوی مخالفت کرتی ہے کہ پہلے ایک بہو کو بھگت رہے ہیں اب دوسری کو کیسے برداشت کریں گے لیکن میاں سمجھاتے ہیں کہ اصغری اس گھر کو سنبھال لے گی تم فکر نہ کرو اکبری یہ سن کر واویلا شروع کر دیتی ہے وہ بھی نہیں چاہتی کہ اس کی بہن اس گھر میں آئے اور یہ سب اس کے گرویدہ ہو جائیں لیکن گھر کے مالک اس کا حل یہ نکالتے ہیں کہ اکبری اور اس کے میاں کو الگ گھر میں منتقل کر دیتے ہیں اور اصغری کو اپنے چھوٹے بیٹے کی دلہن بنا کر لے آتے ہیں اصغری سے مل کر سب آس پاس کے لوگ محلے کی عورتیں بھی بہت خوش ہوتی ہیں۔

یوں اسے تمیزدار بہو کا خطاب ملتا ہے اصغری کچھ ہی دنوں میں گھر کا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہے گوشت ،سبزی،اناج ،سب کی مقدار مقرر کرتی ہے دھوبی ،کنجڑا نائی قصائی ،دودھ والا سب کا حساب کتاب رکھا جانے لگتا ہے گھر کی ہر چیز معمول پر آنے لگتی ہے تو گھر کے مالک اطمنان سے واپس اپنی ملازمت پر چلے جاتے ہیں اصغری نہ صرف بوڑھی ساس کی خدمت کرتی ہے بلکہ چھوٹی نند کو بھی لکھنا پڑھنا سکھاتی ہے اس کی دیکھ بھال احسن طریقے سے کرتی ہے اب وہ گھر جو قرض پہ چلتا تھا اور قرض خواہ دروازہ بجایا کرتے تھے اس میں اسی خرچے سے بچت بھی ہونے لگتی ہے اصغری اس بچت سے گھر کے برتن ،بستر چادریں وغیرہ خرید لیتی ہے اس کا سلیقہ ہر چیز میں نظر آتا ہے مگر نوکرانی ماما عظمت انگاروں پہ لوٹ رہی ہوتی ہے وہ جا کر اکبری سے لگائی بجھائی کرتی ہے ادھر اکبری کا حال سنیں وہ الگ گھر میں بھی اپنی اسی روش پر قائم رہتی ہے ماما عظمت کو پیسے دے کر بہن کی جاسوسیاں کرواتی ہے اپنے لیے جو بھی نوکرانی رکھتی ہے وہ چند دن میں گھر کا کوئی نہ کوئی سامان لے کر بھاگ جاتی ہے کیونکہ وہ دن چڑھے اٹھتی ہے میاں بھوکے پیٹ کام پر چلا جاتا ہے دوپہر کا کھانا وہ کبھی ماں کے گھر کھاتا ہے تو کبھی گھر میں اسے بازار کا کھانا لے کر جانا پڑتا ہے اس لیے اکثر ان کی آپس میں لڑائی ہوتی رہتی ہے ماما عظمت اسے بہن کے خلاف بھڑکاتی ہے کہ یہ سب اسی کا کیا دھرا کیونکہ ماما عظمت کی عیاشیاں بند ہو چکی ہوتی ہیں سودے سلف کا حساب لیا جاتا ہے اصغری اس کی ساری چوریاں پکڑ لیتی ہے جب سارے ثبوت اس کے پاس اکھٹے ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے سسر کو خط لکھتی ہے کہ وہ ایک بار گھر آ کر چکر لگا جائیں کیونکہ ماما عظمت اور اکبری دونوں مل کر اصغری کے خلاف ایک خطرناک سازش کرتی ہیں اصغری اس سازش سے واقف ہو جاتی ہے اس لیے وہ خط لکھ کر سسر کو بلا لیتی ہے جب وہ آ جاتے ہیں تو سہولت سے ان کو ماما عظمت کی چوریوں کے سازشوں کے سارے ثبوت دیتی ہے اور کہتی ہے میرا کام آپ کو آگاہ کرنا تھا ماما عظمت برسوں سے اس گھر میں ہے یہ اور بات کہ وہ اس گھر کو لوٹ رہی ہے اور گھر کے لوگوں میں تفرقہ پیدا کر رہی ہے اب اس کا فیصلہ آپ خود کر لیں کہ آپ اس کا ہاتھ روکتے ہیں یا اس کو اس کے حال پر چھوڑتے ہیں۔

ادھر اکبری ایک پھاپھے کٹنی کے ہاتھ چڑھ جاتی ہے کیونکہ اس کو باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے سو کر اٹھنے کے بعد بن سنور کر دروازے پر کھڑی ہو جاتی ہے اور راہ چلتی عورتوں کو گھر کے اندر بلا لیتی ہے ایسی ہی ایک شاطر عورت اس کے گھر میں آ جاتی ہے اس سے باتوں باتوں میں سب حالات جان لیتی ہے اس کو کہتی ہے تمھاری بہن نے تم پر اولاد کی بندش کرا رکھی ہے اس وجہ سے تمھارا شوہر بھی تمہیں منہ نہیں لگاتا میں تمہیں فلاں بابا جی سے تعویز لا دونگی تمھاری گود ہری ہو جائے گی تو تمھارے سارے دلدرد دور ہو جائیں اکبری اندر سے بھاگ کر صندوقچہ اٹھا لاتی ہے تاکہ اس عورت کو پیسے دے وہ عورت اندر پڑے زیورات دیکھ لیتی ہے وہ اس کو کہتی ہے یہ زیورات کتنے میلے ہو رہے ہیں تم یہ لے کر میرے ساتھ چلو میرے اعتماد کا ایک سنار ہے میں یہ سارا زیور اجلوا دونگی بے وقوف اکبری سارا زیور اٹھا کر اس کے ساتھ چل پڑتی ہے جب وہ تھوڑی ہی دور جاتی ہیں تو وہ عورت اسے کہتی ہے او ہو وہ ناک کی لونگ تو صندوقچے کے ڈھکنے پر ہی رہ گئی یہ مجھے دو اور بھاگ کے لے آئو میں یہیں کھڑی ہوں اکبری گھر آ کر لونگ دیکھتی ہے جو کہیں نہیں ہوتی وہ الٹے پیروں واپس جاتی ہے تو وہ عورت بھی کہیں نہیں ہوتی وہ سارا زیور لے کر فرار ہو چکی ہوتی ہے اب سب کچھ گنوا کر اکبری اپنا سر پیٹ لیتی ہے
لیکن یہاں تو ساری اکبریاں ابھی تک سازشوں میں لگی ہیں کیونکہ ان کا اپنا زیور ابھی محفوظ ہے جس دن یہ حساب کتاب مکمل ہو گیا اور ماما عظمت کو سزا مل گئی یہ گھر بھی سیدھا ہو جائے گا جس کا نام پاکستان ہے اس ملک میں سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب کیوں نہیں ہوتی صرف چوری روکی ہے ہر شئے میں کفایت شعاری اختیار کی گئی جو لوٹوں لٹیروں کو پسند نہیں آئی۔

اکبری کی شیطانیاں سب کو اتنا خوف دلا چکی ہیں کہ اب اصغری کی نیک نیتی بھی شک کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ایک عام گھر کا نظام بگڑ جائے تو عزت اور زندگی دائو پر لگ جاتی ہے یہ تو پھر بائیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس کو جی بھر کے لوٹاگیا ہے اور چوروں نے اس کا اقرار بھی کیا تھا اسحاق ڈار کا یہ بیان ریکارڈ پر ہے جو اس نے سن2000میں دفعہ 164کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے 45 صفحات پر مشتمل ایک اعترافی بیان دیا تھا جس میں اس نے بہت بڑے پیمانے پر شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا اسحاق ڈار کے مطابق وہ بیان ان سے زبردستی لیا گیا لیکن قانون دان کہتے ہیں کہ 164کے بیان کے تحت لوگ پھانسی لگ جاتے ہیں اور اس سے قانونی انحراف کسی صورت ممکن نہیں پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس بیان میں اسحاق ڈار سے کوئی زور زبردستی نہیں کی گئی تھی اس ایفی ڈیوٹ میں شریف خاندان کی تمام منی لانڈرنگ کی تفصیلات موجود ہیں جن کو اگلے کالم پر رکھتی ہوں ابھی مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ ستر سال کے بگڑے معاملات ایک دو سال میں ٹھیک ہونے والے نہیں اس میں بہت سے ڈرامے ہونگے مایوسیاں پھیلائی جائیں گی پینترے بدل بدل کر وار کیے جائیں گے کیونکہ جانے والے کرائم کا ایک جال بچھا گئے ہیں اور عوام اس جال میں پھنسی ہوئی ہے ،لیکن ایک نہ ایک دن یہ جال ٹوٹے گا انشا اللہ!

Mrs Khakwani
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Tags:
Commotion drama government lawsuit pti پی ٹی آئی حکومت ڈرامہ مقدمہ ہنگامہ
Shafqat Mahmood
Previous Post تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 2 جولائی کو کریں گے: وفاقی وزیر تعلیم
Next Post دورِ جدید اور ریاست مدینہ
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close