
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے قائم کردہ الیکشن ٹریبونل جو کہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین اور ملک یوسف گبول پر مشتمل مورخہ 17اکتوبر 2014ء بوقت 12 بجکر 26 منٹ پر پاکستان کے تمام صوبوں کی طرف سے دائر کردہ بالعموم نوے الیکشن پٹیشنز اور بالخصوص انصاف پینل سندھ کی دائر کردہ پٹیشنز برخلاف مہران پینل کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق انصاف پینل سندھ کی دائر کردہ پٹیشنز برخلاف مہران پینل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فیصلہ جاری کیا گیا ہے
انٹر پارٹی الیکشن منعقدہ 2013یء انتہائی غیر شفاف اور بے قاعدگی پر مشتمل قرار دیا گیا فیصلے کے مطابق آئندہ 5 ماہ کے اندر 18 مارچ 2015 سے قبل ری الیکشن کرایا جائے اور اسی طرح پاکستان کے تمام صوبوں کی طرف سے عائد کردہ پٹیشنز میں بھی بے قاعدگی پائی گئیں اور الیکشن غیر شفاف قرار دیا گیا ۔فیصلے کے مطابق آئندہ 5 ماہ کے اندر 18 مارچ 2015ء سے قبل تمام صوبوں اور مرکز میں بھی ری الیکشن کرایا جائے ۔فیصلے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن محمد زبیر خان نے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا ہے اور اُمید ہے
اس فیصلے سے تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کے موقف کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے بھی یہ فیصلہ مشعل راہ ثابت ہوگا ۔زبیر خان نے سنیئر رہنماء فضل کریم ایڈوکیٹ برائے پٹیشنز کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
