Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تحریک انصاف کو زندہ لاشوں سے شکست

April 28, 2015 0 1 min read
MQM Workers
MQM Workers
MQM Workers

تحریر: سید انور محمود
کراچی میں قومی اسمبلی حلقہ 246 کےضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی کی جو شکست فاش ہوئی ہے وہ دونوں جماعتوں کے لیے عبرت کا مقام ہے۔ ایم کیو ایم نے ثابت کیا کہ عزیز آباد کا حلقہ انتخاب جہا ں ایم کیو ایم کا ہیڈ کوارٹر نائن زیرو بھی واقع ہے، وہ اس کا گڑھ ہے۔ دونوں جماعتیں پاکستان تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومتی اتحادی بھی ہیں، یہ صرف اس حد تک اتحادی ہیں کہ آپ انہیں خود غرض یا مطلب پرست اتحادی بھی کہہ سکتے ہیں، کےپی کے حکومت بنانے کے لیے صوبہ کی اسمبلی میں عددی ضرروت کو پورا کرنے کےلیےپی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی کو حکومت میں رہنے کےلیے پی ٹی آئی کی ضرورت ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 126 دن کے دھرنے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اپنی پوری منافقت کے ساتھ سیاسی جرگہ چلاتے رہے لیکن ایک لمحے کےلیے بھی اپنے اتحادی کے ساتھ کھڑئے نہیں ہوئے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ کو سینیٹر بننے کےلیے پی ٹی آئی کے کندھے کی ضرورت تھی جو پی ٹی آئی نے اُسکو مہیا کردیا لیکن جب کراچی کے ضمنی انتخاب کےلیے پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے یہ مانگ کری کہ وہ اپنے امیدوار کو دستبردار کرلیں تو جواب ملا کہ جناب ہم تو ہمیشہ سے ہی اس حلقہ سے امیدوار رہے ہیں آپکو چاہیے کہ آپ اپنا نمائندہ دستبردار کرلیں، اس پر بڑا ہی خوبصورت تبصرہ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے کیا تھا کہ ‘آپس میں علاقے بانٹ لیتے ہیں ، انتخاب کی ضرورت کیا ہے’۔ایم کیو ایم نے پہلی مرتبہ 1988ء میں انتخابات میں حصہ لیا اور1988ء کے بعد سے 2015ء تک جماعت اسلامی نےکبھی بھی کوئی انتخابی سیٹ نہیں جیتی، 1993 کے انتخابات میں ایم کیو ایم نے حصہ نہیں لیا تھا۔ 11 مئی 2013ء کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول نے ایک لاکھ 37 ہزار 874ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عامر شرجیل نے 31 ہزار 875اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم نے 10 ہزار 321ووٹ حاصل کیے تھے۔ لیکن انہوں نے 12 بجے کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد کر کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے حلقہ این ائے 246 کےضمنی انتخاب میں گذشتہ انتخابی رزلٹ اورنبیل گبول کےدھاندلی سے جیت کے بیان کے بعدسیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت ایم کیو ایم پے درپے الزامات کا شکار بنی ہوئی تھی اور خاص طور پر11مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ، خطرناک جرائم میں ملوث عناصر کی وہاں سے گرفتاریاں اور صولت مرزا کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اعترافی وڈیو بیان کی وجہ سے ایم کیو ایم عتاب میں آئی ہوئی تھی۔ لیکن اس حلقے کے انتخاب میں کامیابی کےلیے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اُنکی جماعت کے لوگوں نے کوئی ہوم ورک نہیں کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے بھی کوئی ہوم ورک نہیں کیا تھا، شاید وہ اس علاقے سے بھی پوری طرح واقف نہیں تھے۔ ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ ہی پورے نہیں تھے جس کے نتیجے میں اسے شہر کے دوسرے علاقوں سے پولنگ ایجنٹ لانے پڑے، اسکے باوجود بہت سارئے انتخابی مراکز پر پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ موجود نہیں تھے، اس بات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جس جماعت کے پاس پولنگ ایجنٹ ہی پورے نہ ہوں اس کے انتخاب جیتنے کی توقع کیسے ہوسکتی ہے۔

Imran Khan
Imran Khan

انتخابی مہم شروع ہوئی تو عمران خان نے 6 اپریل کو حلقہ 246 کا دورہ کیا جس میں اُنکی بیگم ریحام خان اورپارٹی کے امیدوارعمران اسماعیل اور دوسرئے رہنما بھی شامل تھے، عمران خان اور اُنکی بیگم جب اسلام آباد سے روانہ ہورہے تھے تو وہ ایم کیو ایم اور اُسکے قائد الطاف حسین کے خلاف بڑئے ہی جارحانہ انداز میں بیان دئے رہے تھے، اُنکا کہنا تھا کہ لندن میں انہوں نے وکیلوں کی پوری ٹیم جمع کررکھی ہے، اگر اُن کےکسی بھی کارکن کو کچھ ہوا تو الطاف حسین کو چھوڑینگے نہیں۔ جماعت اسلامی نے دو جلسے کیے 12 اپریل کو مردوں کا اور 17 اپریل کو خواتین کا، یہ جلسے کر کے جماعت اسلامی نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا مگر وہ عوام کو اپنی طرف متوجہ نہ کرسکی۔ 18 اپریل کو ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے چند گھنٹوں کے نوٹس پر تاریخی جلسہ کیا۔ ایم کیو ایم کے جلسے کے بعد اگلے دن 19 اپریل کو تحریک انصاف کے جلسے نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت کا فیصلہ دے دیا، اس جلسے میں ہزاروں کرسیاں تھیں لیکن اُن میں سے ہزاروں خالی بھی تھیں،

اس جلسے میں ایک طرف عمران خان مہاجر کے نام پر سیاست کو برا کہہ رہے تھے جبکہ دوسری طرف انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ اپنی والدہ کی طرف سے مہاجر ہیں ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان جو19 اپریل کے تحریک انصاف کے جلسے سے قبل کامیابی کے لئے بہت پرعزم تھے، اس جلسے کے بعدحسب عادت یوٹرن لیا اور کہنا شروع کردیا کہ ایم کیو ایم کو کم ووٹ پڑیں گے، جس کے بعد ایم کیو ایم بے نقاب ہوجائے گی۔ ضمنی انتخاب سے قبل کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے اور دیگر کئی مقامات پر رینجرز کے آپریشن کے بعد اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت کا گراف نیچے آیا تھا۔ بعض سنجیدہ لوگوں نے ایم کیو ایم کی غیر قانونی کارروائیوں پر اظہار ناراضگی بھی کیا تھا۔ یہاں تک کہ ایم کیو ایم کے بعض لوگ بھی اپنی جماعت کی پالیسیوں سے نالاں دکھائی دینے لگے تھے لیکن آپریشن کے دوران جس تعصب کا مظاہرہ کیا گیا اس نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی گرتی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ اسی سطح پر پہنچا دیا جہاں وہ پہلےتھی،

اس سے پہلےجون 1992ء کے آپریشن میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا ۔ ضمنی انتخاب سے قبل ایم کیو ایم کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم میں میڈیا نے بھی صرف ایم کیو ایم کو ہی نشانہ بنایا اورمطعون قرار دیا جبکہ جاننے والے یہ جانتے ہیں کہ ضمنی انتخابات کے دوران جعلی شناختی کارڈ اور جعلی ووٹ پکڑنے کے جو واقعات بھی سامنے آئے ان میں ایم کیو ایم نہیں پی ٹی آئی قصوروار پائی گئی، یہاں تک کہ رینجرز نے جعلی ووٹ بھگتانے کے الزام میں جن سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا وہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈلوا رہے تھے۔ ان کارروائیوں سے ایک جانب سے رینجرز کا وقار بحال ہوا

MQM
MQM

دوسری جانب ایم کیو ایم نے اس کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا اور اب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ جعلی ووٹوں اور خوف سے انتخابات جیتنے کے بارے میں ہمارئے خلاف کیا گیا پروپیگنڈہ جھوٹا اور حقیقت کے برعکس تھا۔عمران خان نے میر پور ، آزاد کشمیر میں ایک جلسہ کے دوران کہا تھا کہ الطاف حسین کی لمبی لمبی تقریروں کو سننے کےلیے اُسکے جلسے میں زندہ لاشیں بیٹھی ہوتی ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ساتھ اُنکی پارٹی کے دوسرئے رہنما بھی عمران خان جیسی ہی صفت رکھتے ہیں ، ضمنی انتخاب سے پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا فرمانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی اور یہ حلقہ ایم کیو ایم کی سیاسی قبر بننے جا رہا ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اس حلقے میں الیکشن لڑنے کے بعد راہ فرار اختیار کرنا پڑے گی۔ لیکن جس طرح کا فرق ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے جلسوں میں تھا اتنا ہی فرق ضمنی انتخاب کے نتیجے میں سامنے آیا۔ 23اپریل کے ضمنی انتخاب میں جن 131424 ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا اُن میں سے 95644 ووٹ (72.78 فیصد) ایم کیو ایم نے حاصل کیے ، پی ٹی آئی نے 24821 ووٹ(18.89 فیصد) اور، جماعت اسلامی نے 9056 ووٹ(6.89 فیصد) حاصل کیے ۔ اب عمران خان اور عارف علوی سوچ رہے ہونگے کہ وہ جن کو ہم زندہ لاشیں کہہ رہے تھے انہوں نے توپی ٹی آئی کوسیاسی طور پر کافی گہری قبر میں اتار دیا۔خان صاحب اور عارف علوی ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کریں کہ ضمنی انتخاب کے ختم ہونے کے بعد کریم آباد میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر میں جو توڑ پھوڑ کی گئی اُس میں پی ٹی آئی کے ورکرز دفتر میں پھنس گے تھے،

اگر ایم کیو ایم کی قیادت اپنے ورکرز کو کنٹرول نہ کرتی تو اللہ نہ کرئے شاید خان صاحب کو زندہ نہیں مردہ لاشیں موصول ہوتیں اور اس کے ذمہ دار خود عمران خان ہوتے، وہ بولنے سے پہلے شاید سوچنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے، اس سے پہلے وہ سندھ کے عوام کو غلام قرار دئے چکے ہیں۔ کراچی والوں کو مبارک ہو جبکہ نواز شریف، اسفندریار ولی خان اور آصف زرداری ہوشیار ہوجایں کہ اب کراچی میں مہاجر لیڈروں کی تعدادایک سے بڑھکر ڈیڑھ ہوگی ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
beat dead elections karachi living MQM national assembly pti انتخاب ایم کیو ایم تحریک انصاف زندہ شکست قومی اسمبلی کراچی لاشوں
Peshawar Earthquakes– Breaking News – Geo
Previous Post پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے
Next Post نوابزادہ طلال بگٹی کو آج ڈیرہ بگٹی میں سپردخاک کیا جائیگا
Talal Bugti

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close