
لاہور (جیوڈیسک) وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گزشتہ رات لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئے تھے۔
شاپنگ کے بعد جب وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھے تو سڑک پر کھلے ہوئے مین ہول میں گر گئے۔
جہانزیب کھچی کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جہانزیب کھچی کی ٹانگ تین جگہ سے فریکچر ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ عرصہ بستر پر آرام کرنا پڑے گا۔
