
لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں ممبران آج استعفے دیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی 30 نشستیں تحریک انصاف کی ہیں۔
پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق استعفے جمع کرانے کے بعد پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔
