Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک دفعہ پھر علیحدگی

October 22, 2014October 22, 2014 0 1 min read
MQM
Bilawal Zardari
Bilawal Zardari

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

کراچی کے متاثر کن جلسے میں بلاول زرداری کی سیاسی رونمائی ہو گئی جس میں اُنہوں نے اپنے سیاسی ”انکلوں” پر گرج برس کر اپنے جیالوں کو یہ پیغام دیا کہ”کل بھی بھٹو زندہ تھا،آج بھی بھٹوزندہ ہے۔ نواز لیگ کے”انکلوں” نے توپلٹ کے جواب نہیں دیا کیونکہ وہ بیچارے تو خود گرفتارِ بلا ہیں البتہ محترمہ مریم نواز صاحبہ نے یہ ہلکا پھلکا ٹویٹ کیا کہ ”بلاول بھٹو زرداری نے کسی کو اوئے ،اوئے نہیں کہا۔ محترمہ مریم نواز کا یہ ٹویٹ ہمیں نواز لیگ کی بے بسی کی داستان سُنا گیا۔

اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن نہ ہوا ہوتا اور نواز لیگ دھرنوں کے عذاب میں مبتلاء نہ ہوتی تو پھر ایسا”کرارا”ردِعمل سامنے آتاکہ نوخیز بلاول کے ہوش ٹھکانے آجاتے۔ بلاول نے تحریکِ انصاف کے بارے میں انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کپتان صاحب کو”کٹھ پُتلی خاں” کہہ کر مخاطب کیا اور کہا”ہم کبھی امپائر کی انگلی پر نہیں ناچے ،بُزدلو! دھرنوں کے ہیلمٹ سے باہر نکلو اور دہشت گردوں کی بالنگ کا سامنا کرو”۔لیکن حیرت ہے کہ کپتان صاحب یہ کہہ کر طرح دے گئے کہ بلاول ابھی بچہ ہے اور ہم بچوں کی باتوں کا جواب نہیں دیتے۔

ایم کیو ایم مگر بلاول کی اتنی سی بات بھی ہضم نہیں کر سکی کہ”ایم کیو ایم بیس سال سے کراچی پر حکمرانی کر رہی ہے 2018ء میںجب شفاف انتخابات ہونگے تو کراچی کو اصل آزادی ملے گی اور ہر طرف ”بوکاٹا، بوکاٹا”ہو گا۔ اُس نے بلاول کی اِس معصوم”شرارت” پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول کی تقریر کے بعد ساتھ چلنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پیپلزپارٹی جاگیرداروں اور وڈیروں کی پارٹی ہے اور یہ ناممکن ہے کہ جہاں جاگیرداری اور وڈیرا شاہی ہو وہاں انصاف اور تعلیم ہو۔ خالد مقبول صدیقی نے طنزاََیہ بھی کہا” سیاست کے کاروبار میں حسب نسب بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

بلاول زرداری سے سوال ہے کہ وہ کونسا پیمانہ ہے جس کی بنا پر وہ چیئرمین بنائے گئے؟۔ اگر پیمانہ موروثیت ہے تو بھٹو کا وارث بھٹو ہوسکتا ہے زرداری نہیں۔ بلاول بمبینو سینما کے وارث تو ہوسکتے ہیں پیپلزپارٹی کے نہیں۔

اِس سے پہلے ذوالفقار مرزا بھی ایسے ہی بیانات دیا کرتے تھے جس کی بنا پر ایم کیوایم اکثر روٹھ جایا کرتی تھی اور بیچارے رحمٰن ملک”وَخت” میں پڑ جاتے لیکن پتہ نہیں اُن کے پاس ایسی کون سی ”گیدڑ سنگھی” تھی کہ ایم کیوایم ”فٹا فَٹ” مان جاتی۔ نواز لیگ نے بھی بابا رحمٰن ملک کی اسی گیدڑ سنگھی کو دھرنے والوں پر آزمانا چاہا لیکن یہاں ”بابا جی ”بُری طرح ناکام ہو گئے۔ وجہ شاید یہ ہو کہ ایم کیوایم والے تو پہلے ہی ماننے کے لیے تیار بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ دھرنے والے”میں نہ مانوں” کے علمبردار۔

MQM
MQM

اب ایم کیوایم نے ”پانچویں بار” سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کی بنا پر اُس کا نام بھی گینزبُک آف ورلڈر یکارڈ میں آنا ضروری ہو گیا ہے۔ سندھ کے بھولے بھالے وزیرِاعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم والے پچھلے پانچ سالوں میں کبھی روٹھے، کبھی مانے اورہم کاروبارِ سلطنت چلانے کی بجائے اُنہیں منانے میں ہی لگے رہے۔

ہم نے پہلی بار ”شاہ جی”کو کچھ غصّے میں دیکھا،اسی لیے اُنہوں نے عالمِ غیض میں یہاں تک کہہ دیا” اگر چیلنج کیا گیا تو ثبوت سمیت بیان کردوں گا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کس جماعت کے ساتھ ہے ۔ گویا شاہ صاحب کی یہ ایم کیو ایم کو دھمکی تھی کہ ”نہ چھیڑ ملنگاں نوں۔ ویسے شاہ صاحب خاطر جمع رکھیں، ایم کیو ایم کہیں بھاگی نہیں جارہی۔ اللہ سلامت رکھے رحمٰن ملک صاحب ”اِن ایکشن” ہو چکے ہیں اور اُمیدِ واثق ہے کہ عنقریب ایم کیو ایم یہ کہتے ہوئے واپس آجائے گی کہ

ساقی میرے خلوص کی شدت کو دیکھنا
پھر آ گیا ہوں گردشِ دَوراں کو ٹال کے

امیرِ جماعتِ اسلامی محترم سراج الحق نے کہا اور حقیقت بھی یہی ہے کہ جس طرح جَل بِن مچھلی نہیں رہ سکتی، اُسی طرح حکومت کے بغیر ایم کیوایم کا جینا محال ہے۔ شاید اسی لیے بلاول بھی ایم کیوایم کو َرگڑادے گئے لیکن یہ رَگڑا کچھ زیادہ ہو گیا اور خالد مقبول صدیقی کو یہ کہنا پڑا”الطاف حسین کا جینا حرام کرنے والے بتائیں کہ کیا اُنہوں نے اپنی ماں کے قاتلوں کا جینا حرام کیا؟۔ مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کا جینا حرام کیا اور ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کا جینا حرام کیا؟”۔بلاول کے اِس ”رَگڑے” کے بعد لال حویلی والے کی آنکھوں کی چمک بڑھ گئی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی اِس چپقلش کے بعد شیخ صاحب کو قائدِحزبِ اختلاف بننے کے” خطرناک اور خوفناک ”خواب نظر آنے لگے ہیں۔

ایک سوال خالدمقبول صدیقی صاحب سے کہ جب ایم کیوایم جانتی تھی کہ پیپلز پارٹی وڈیروں اور جاگیرداروں کی ایسی جماعت ہے جس میں کسی کا بھلا ممکن نہیںتو پھروہ چھ سال تک پیپلزپارٹی سے چمٹی کیوں رہی؟۔رہی سیاست میں حسب نسب تبدیل کرنے کی بات تو جب ایک ایٹمی ملک کی سربراہی کی اُمیدہو تو پھر ایک کیا، ہزار زرداریوں کو بھی بھٹو بنایاجا سکتا ہے ۔ویسے بھی پاکستان میں موروثیت کا پیمانہ ہم خودہی مقرر کرتے ہیں اِس لیے بھٹو کا وارث بھٹو ہونا ضروری نہیں البتہ یہ ضروری ہے کہ ملک پر حکمرانی کرنے والا ”خاندانِ حاکماں”کا ہی کوئی فرد ہو۔

اِس خاندان کی تین نسلیں تو ہم پر حکمرانی کر چکیں، اب چوتھی نسل تیار ہے ۔دیکھیں اب حمزہ شہباز ،مریم نواز، بلاول زرداری ،سلیمان خاں ،قاسم خاں ،حسن محی الدین ،حسین محی الدین اور مونس الٰہی میںسے کِس کے سَر پر اقتدار کا ہُما بیٹھتاہے ۔بلاول زرداری کو میدانِ سیاست میں ابھرتے ہوئے دیکھ کر کپتان صاحب نے بھی اپنے دونوں بیٹوں ،سلیمان خاں اورقاسم خاںکو پہلو میں بٹھا کر یہ اعلان کر دیاکہ میاں نوازشریف کے استعفے تک وہ بھی دھرنے میں ہی رہیںگے۔ علامہ قادری بھلا کسی سے کیوں پیچھے رہتے ،اُنہوں نے بھی مینارِ پاکستان کے جلسے میں اپنے بیٹو ںحسن محی الدین اور حسین محی الدین کو خوش آمدید کہہ دیا۔ چودھری برادران نے مونس الٰہی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جو قاف لیگ کے جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کرے گی ۔حمزہ شہباز اور مریم نواز تو پہلے ہی سیاسی اکھاڑے میں موجودہیں البتہ شیخ رشید احمد اور الطاف بھائی اِس معاملے میں پیچھے رہ گئے ۔

شیخ صاحب نے تو شادی ہی نہیں کی اور الطاف بھائی کی بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے ۔اب اگلے الیکشن میں قوم انہی رہنماؤں کے حق اور مخالفت میں”آوے ای آوے” اور ”جاوے ای جاوے” کے نعرے لگاتی نظر آئے گی تاکہ سوہنی دھرتی کو قدم قدم آباد رکھا جا سکے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
inspired karachi Maryam Nawaz pti separation terrorism تحریکِ انصاف دہشت گردوں علیحدگی کراچی متاثر مریم نواز
HOT WEATHER
Previous Post امریکا : رواں برس کا ستمبر 1880 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ
Next Post گوجرانوالہ: ایس پی سول لائن زیشان شفیق صدیقی ایس ایچ او تھانہ اروپ طارق چیمہ کو محرم الحروم کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں ہدایات دے رہے ہیں
Gujranwala Civil Lines

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close