
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف لاہور کے کارکنان نے گزشتہ روز بھی لالک چوک ڈیفنس میں پر امن احتجاجی دھرنا دیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے ،دھرنے میں شامل خواتین اور بچوں نے اپنے چہروں پر پی ٹی آئی کے پرچم پینٹ کر رکھے تھے۔
