Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پی یو واقعہ دو صوبوں میں خلیج کی کوشش

April 1, 2017 0 1 min read
Punjab University Incident
Punjab University Incident
Punjab University Incident

تحریر : محمد نورالہدیٰ
پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان 21 مارچ کو ہونے والے دنگا فساد کے بعد بالخصوص سوشل میڈیا پر جس طرح سرد جنگ کا آغاز ہوا ہے اور ماتمی پوسٹوں اور فتوے بازیوں کے ذریعے جیسے صوبوں اور قوموں کو گالیاں دی جارہی ہیں ، اس سے نہ صرف صوبائیت اور عصبیت کو ہوا مل رہی ہے بلکہ دو قوموں کے درمیان خلیج ڈالنے اور آپس میں نفرتیں بڑھانے کا بھی سبب بن رہی ہے ۔ اس میں پس پردہ قوتیں کون سی ہیں ، اسے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ دونوں تنظیمات کے حامی و مخالف نوجوان جذبات کی رو میں بہہ کر ملامت انگیز پوسٹوں کے ذریعے بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے سے تکرار اور طنز کے وار کررہے ہیں ، یہاں تک پنجاب یونیورسٹی کے واقعہ کے پیش نظر ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں اور کھلے انداز میں لعنت ملامت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں … یہ نوجوان اس امر سے بے نیاز ہیں کہ ان کا عمل صوبائیت کو تقویت دے کر ملت کو نقصان پہنچانے اور انتشار کا سبب بن رہا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے مذکورہ واقعہ کے بعد چند نوجوانوں کی زبان پر لایا گیا ”پنجاب کا جو یار ہے ، غدار ہے غدار ہے” کا نعرہ یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ کس طرح آپس میں دوریاں پیدا کی جارہی ہیں اور کیسے قوم پرستی کے فروغ کی کوشش ہو رہی ہے۔

اگرچہ ذرائع ابلاغ نے مذکورہ صوبہ مخالف نعرے کو نظرانداز کرکے جانبدارانہ رپورٹنگ کی مثال قائم کی اور ایک طلبہ تنظیم کا میڈیا ٹرائل جاری رکھا ، مگر سوشل میڈیا پر دونوں گروپوں کے اطراف کا اخلاقی زوال بہرحال واضح دکھائی دے رہا ہے … وگرنہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چند مخصوص کمروں کو آگ لگانا اور وہاں موجود اسلامی کتب بالخصوص کلام پاک کو نظرآتش کرنا کسی بھی طرح انسانیت کے زمرے میں نہیں آتا ۔ پنجاب یونیورسٹی سمیت ملک کے ہر تعلیمی ادارے میں طلبہ گروپوں میں ایسے پھڈے آئے روز کا معمول ہیں مگر کسی ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر بریکنگ نیوز دینا ، اس پر ٹاک شوز کرنا ، اخبارات میں مسلسل اسے ڈسکس کرنا ، کسی ایجنڈے کا شاخسانہ ہی ہوسکتا ہے ، وگرنہ اس سے قبل تو آج تک تعلیمی اداروں میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کو کبھی اتنی شدت کے ساتھ زیر بحث نہیں لایا گیا ۔ البتہ یہ ضرور ہوتا رہا ہے کہ ہر مرتبہ ایک طلبہ تنظیم کو ہدف بناکر اس کی واٹ لگائی جاتی ہے ۔ اب کی مرتبہ بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ آخر یہ ڈور کہاں سے ہلائی جارہی ہے اور مذکورہ سانحہ کی پرورش کی ذمہ داری کس نے ادا کی ۔ اس پر سے اگرچہ پردہ اٹھ چکا ہے ، مگر ذرائع ابلاغ شاید ”بوجوہ” اسے سامنے لانے سے گریزاں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر نسلی اور علاقائی تعصب کی بنیاد پر چند نام نہاد تجزیہ کار میدان میں ہیں اور انہیں مخالف پراپیگنڈا کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے … تاکہ وہ لسانی بنیادوں پر لاشیں گرائیں اور حالات کو ایک خاص سمت لے جائیں ، جہاں ”نادیدہ قوتوں” کی خواہشات کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

ہم آج جس نہج پر ہیں ، کہ چاروں اطراف سے ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور ہمارا امن تباہ اور ماضی کو داغدار کیا جارہا ہے ۔ لسانی بنیادوں پر ملک تقسیم ہورہا ہے اور اس کا ادراک بھی نہیں ہونے دیا جارہا ۔ صوبوں بالخصوص پشتونوں کا حق مارنے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے مگر اس حقیقت سے کنی کترائی جارہی ہے کہ ان کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد اور حصول معاش میں مصروف ہے ، حتیٰ کہ افغانستان سے بھی لوگ ہجرت کرکے بیشتر شہروں میں آباد ہیں ، یوں پاکستان کا ہر شہر ان مہمانوں کا کفیل ہے… بلکہ پنجاب نے تو این ایف سی ایوارڈ میں بھی اپنا حصہ کاٹ کر سب سے زیادہ رقم بلوچستان اور کے پی کے کیلئے مختص کی ہے ۔ اس کے باوجود نفرتیں پھیلانے اور آپس میں لڑانے کیلئے ایک مخصوص طبقے کی جانب سے کبھی صوبوں کے ساتھ زیادتی کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے تو کبھی کوئی اور مسئلہ بناکر انہیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جاتی ہے … کبھی ہمارے نصاب تعلیم میں ایسا مواد شامل کردیا جاتا ہے جس سے ہمارے ذہنوں میں ایک دوسرے کے بارے میں منفی باتیں پیدا ہوں … تو کوئی نیا ، اسلامی و خوشحال ، ترقی یافتہ ، آزاد ، انقلابی ، فلاحی ، جمہوری یا سیکولر پاکستان کا نعرہ بلند کرتا ہے ۔ غرض ہر پارٹی ، ہر گروہ وطن عزیز کو اپنے انداز میں ڈھال کر اپنے مفادات کا حصول چاہتا ہے … اپنے اپنے پاکستان کی اس کھینچا تانی نے وطن عزیز کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

آج ہم ہر طرف سے مایوسیوں میں گھرے ہوئے ہیں ۔ بدقسمتی سے یہاں سیاست ، اصلاح کا نام نہیں رہی ۔ یہاں صوبائیت ، لسانیت ، عصبیت ، ضمیر فروشی اور قوم پرستی کی سیاست کی جارہی ہے ۔ ہم بحیثیت عوام پہلے ہی استحصال کا شکار ہیں ۔ 70 سال گزرنے کے باوجود ہم اپنی منزل اور ترقی سے محروم ہیں … ہم قوم نہیں ، اک ہجوم بن کر رہ گئے ہیں اور کسی منتشر معاشرے کو اکٹھا کرنا یوں بھی نہایت مشکل کام ہے ۔ اس نوک جھونک اور تیرے میرے پاکستان کی کھینچا تانی میں ہم موجودہ پاکستان کو بھی کھو رہے ہیں ۔ ہمارے مسائل کا حل صرف اور صرف اتحاد اور یکجہتی میں پنہاں ہے … مگر اپنی کوتاہیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے ہم غلطیوں پر غلطیاں دہراتے چلے جا رہے ہیں۔

نوجوان وطن عزیز کا نصف سے زائد حصہ ہیں اور انہی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ۔ ان کا جذبہ بلاشبہ جوان اور خون گرم ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ تسلط اور جبر کی باتیں کریں گے تو اتحاد اور یکجہتی کو آنچ آئے گی ، جو ہم کسی صورت ایفورڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ لہذا ، مذکورہ حالات ، شرپسندوں کی سازشیں اور سوشل میڈیا کے محاذ پر لڑتے خودساختہ ”دانشور مجاہدوں” کی اس ساری صف بندی میں دائیں بازو کے گروہوں کو احتیاط اور حکمت سے کام لینا ہوگا اور شائستگی ، صبر ، استقامت کا دامن تھامے رکھ کر لوگوں کی ذہن سازی کرنا ہوگی … المیہ تو یہ بھی ہے کہ ملکی سلامتی کو ٹھیس پہنچانے کیلئے شرپسند حلقے زیادہ استعمال بھی نوجوانوں کا ہی کرتے ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے حالیہ واقعہ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نسلی ، علاقائی اور لسانی فتنوں نے دائیں بازو کی ایک تنظیم کے خلاف محاذ کھولا اور اب اس پر مسلسل منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ اس واقعہ کے ذریعے ایک سوچ کو دوسری سوچ سے لڑایا گیا ہے ۔ نتیجتاً جہاں دونوں اطراف سے شخصیت پرستی شروع ہوئی ہے ، وہیں اخلاق ، دلیل ، تہذیب سے عاری گفتگو کرتے ہوئے اعتدال کا توازن بھی کھو یا گیا ہے ۔ نفرت کی اس آگ پر ابھی سے پانی نہ ڈالا گیا تو بہت نقصان ہوگا ۔
اس ضمن میں یہ امر بھی ضروری ہے کہ 21 مارچ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے ۔ پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ تنظیموں کی سرگرمیوں کو انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کرکے بہت بہترین فیصلہ کیا ہے۔

اگر یہ فیصلہ بہت پہلے ہوجاتا تو کوئی بھی گروہ آج اپنے اپنے پروگرامات کے نام پر یونیورسٹی میں اپنی موجودگی اور برتری ثابت کرنے یا قوت ، رسائی ، دسترس اور انتظام کی جنگ نہ لڑرہا ہوتا … میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ایک پازیٹو اور بھلے مانس آدمی ہیں اور طلباء کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں ڈنڈے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔ ہم اپنا کردار بدلنے پر آمادہ نہیں ۔ محبت اور تعاون کی زبان میں بات کرنے والی انتظامیہ اب ہمیں راس نہیں آتی ۔ اسی لئے تعلیمی اداروں میں ہر گروپ اپنی من مانی کرتا ہے ، جس کی وجہ سے معاملات بگاڑ کی طرف جاتے ہیں … بہرحال اگر حکومت تعلیمی اداروں میں امن قائم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو یونین الیکشن کی جانب توجہ دے اور مطمئن رہے کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور لوگوں میں شعور آچکا ہے ، بالخصوص تعلیمی اداروں میں روزمرہ بنیادوں پر جھگڑے دیکھنے والے طلباء کیلئے فیصلہ کرنا بہت آسان ہے کہ انہوں نے کس کو اپنی قیادت کیلئے چننا ہے …لہذا ضروری نہیں کہ جیت اسلامی جمعیت طلبہ کی ہو ، کیونکہ جمعیت کیلئے اب مقابلہ آسان نہیں ہوگا ، اسے اپنا امیج بحال کرنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے ۔ پس حکومت خاطر جمع رکھے اور یونین الیکشن پر توجہ دے تاکہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک کیا جاسکے … البتہ یہ بہت ضروری ہے کہ لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر قائم تنظیمات پر فی الفور پابندی عائد ہونی چاہئے اور ایسے نام رکھنا بھی بین ہو جس سے کسی قومیت یا لسانیت کا تاثر سامنے آتا ہے اور جن کا ایجنڈا ہی اپنی ذاتی سوچ کو صوبوں یا قوموں کی لڑانی بنانا ہے … نیز طلباء ونگز کو بھی غیر سیاسی کیا جائے تاکہ یونین کا حقیقی امیج بحال ہوسکے ۔ اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر پائیدار امن کی خاطر ایک بڑا قدم اٹھاناہوگا ، بڑا فیصلہ کرنا ہو گا۔

Muhammad Noor-Ul-Huda
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Tags:
provinces Social Media try خلیج سوشل میڈیا صوبوں کوشش
Imran Khan
Previous Post جنرل قمر باجوہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں : عمران خان
Next Post پاکپتن کی خبریں 1/4/2017
Pakpattan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close