
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد شاہد آفریدی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر عوامی آگاہی پروگرام کے لیے پیغام ریکارڈ کروائیں گے ذرائع سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ان سے رابطہ کیا ۔
عوام میں الیکشن کے حوالے سے آگاہی پروگرام کیلیے الیکشن کمیشن نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے کی درخواست کی ہے ۔جس کے لیے تعاون کرونگا ۔شاہد آفریدی اس سے قبل پولیو اور دیگر فلاحی بہبود کے حوالے سے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرچکے ہیں ۔
