Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوامی عدالت کا فیصلہ

September 24, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر مظہر
17 ستمبر کو لاہور میں ہونے والا انتخابی معرکہ محض ایک ضمنی انتخاب نہیں تھا بلکہ غیر جانبدار تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ انتخاب قومی سیاست پر کئی طرح سے اثرانداز ہوگا کیونکہ پاناما فیصلے میں میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد اِسے ”عدلیہ بمقابلہ نواز شریف” کا رنگ دے دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ 17 ستمبر کا دِن ملکی اور بین الاقوامی توجہ کا مرکز رہا ۔یہ انتخابی معرکہ اِس لحاظ سے بھی منفرد تھا کہ یہاں حکمران بے بس نظر آئے اور ”اصل حکمران” تحریکِ انصاف کو جتوانے کے لیے سَرگرداں۔

محترمہ مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کی بنیاد ہی اپنے والد میاں نوازشریف کی متنازع نااہلی پر رکھی اور کپتان نے بھی اپنے ہر بیان میں بلند آہنگ سے بار بار یہ کہا کہ حلقہ120کا انتخاب یہ فیصلہ کرے گا کہ عوام عدلیہ کے ساتھ ہیں یا میاں نوازشریف کے ساتھ۔ اِسی بنا پر ایسا ماحول بن گیا جس میں عوام نے یہ طے کرنا تھا کہ میاں نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ درست تھا یا غلط۔کوئی یہ تسلیم کرے یا نہ لیکن حقیقت یہی ہے کہ عوام نے عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور جیت میاں نوازشریف کی جھولی میں ڈال دی۔ اگر اِس حلقے میں بیگم کلثوم نواز شکست سے دوچار ہو جاتیں تو پھر میاں نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور تک نکالی گئی تاریخی ریلی کی بھی کوئی حیثیت باقی نہ رہتی لیکن اِس جیت نے یہ ثابت کر دیا کہ نااہلی کے باوجود پنجاب آج بھی میاں نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔

لاہور کی یہ نشست روایتی طور پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ نون کے پاس ہی رہی ہے۔ شریف خاندان کی جلاوطنی کے زمانے میں بھی یہ نشست نوازلیگ کے پاس ہی رہی اور اِس پر پرویز ملک کامیاب ہوتے رہے۔ جہاں تک عوامی مسائل کا تعلق ہے یہ حلقہ بھی دوسرے حلقوں سے مختلف نہیں۔ یہاں بھی بہت سے عوامی مسائل تاحال موجود ہیں۔ اِس لیے نہیں کہا جا سکتا کہ اِس حلقے کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر ہوا۔ انتخابی مہم کا محورومرکز میاں نوازشریف کی نااہلی ہی رہا اور کپتان آخری دِن تک یہی شور مچاتے رہے کہ عوام ڈاکٹر یاسمین راشد کو جتوا کر یہ ثابت کر دیں کہ وہ عدلیہ کے ساتھ ہیں ،چوروں ،ڈاکوؤں اور لٹیروں کے ساتھ نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ”عدلیہ دوستی” نہیں بلکہ دشمنی تھی کیونکہ جیت تو بہرحال اُنہی کے حصّے میں آئی جنہیں چور، ڈاکو اور لٹیرے کہا جا رہا تھا۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ نادان دوست سے عقلمند دشمن بدرجہا بہتر ہوتا ہے۔ ویسے کپتان صاحب عدلیہ کے ایسے کوئی دوست بھی نہیں ۔ماضی میں وہ عدلیہ کے خلاف جو آگ اُگل چکے ہیں ،وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

حلقہ120 کے انتخابی نتائج کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے میاں نوازشریف سے لگ بھگ تیس ہزار ووٹ کم لیے جس پر نواز مخالف تجزیہ نگار بغلیں بجا رہے ہیںجبکہ حقیقت یہ ہے کہ اِس حلقے میں آج بھی میاں نوازشریف کی مقبولیت میں رائی کے دانے کے برابر بھی کمی نہیں آئی البتہ نادیدہ قوتوں نے ماحول ایسا بنا دیا تھا کہ دورانِ انتخاب یوں محسوس ہونے لگا کہ بیگم کلثوم نواز شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔ یہ ہم نہیں کچھ نیوزچینلز کے رپورٹر کہتے ہوئے پائے گئے کہ جس شخص کے ہاتھ میں ”شیر” کی پرچی ہوتی تھی ،اُسے یہ کہہ کر بھگا دیا جاتا تھا کہ اِس پولنگ سٹیشن میں اُس کا ووٹ نہیں البتہ جب وہی شخص ”بَلّے” کی پرچی لے کر جاتا تو اُس سے ووٹ ڈلوا دیا جاتا۔مختلف چینلز پر نوازلیگ کے ووٹرز یہ دہائی دیتے نظر آئے کہ ووٹ ڈالتے وقت اُن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انتخابی عمل سے پہلے جتنے بھی سرویز ہوئے ،اُن کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹر یاسمین راشد پر دوتہائی برتری حاصل تھی مگر جب انتخابی نتائج سامنے آئے تو یہ برتری ہوا ہو چکی تھی البتہ میدان پھر بھی نوازلیگ کے ہاتھ میں رہا ۔شاید اسی لیے انتخابات سے چند گھنٹے پہلے ایک باخبر نوازمخالف تجزیہ نگار یہ کہتے نظر آئے کہ سرویز ہیلی کلنٹن کی واضح برتری کے اشارے دے رہے تھے اور جیت گئے ڈونلڈ ٹرمپ اور حلقہ120 میں بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔

کپتان اپنی شرمندگی ٹالنے کا بہانہ تراشتے ہوئے کہتے ہیں ” NA-120 میں لوگ نوازلیگ سے ڈرتے ہیں ۔اِس حلقے میں نوازلیگ پرانی ایم کیو ایم کی طرح ہے۔ نون لیگ کے تیس فیصد ووٹ کم ہونا سپریم کورٹ کی فتح ہے”۔ جن لوگوں نے ”پولینگ ڈے” کا گہری نظر سے مشاہدہ کیا ،خوب جانتے ہیں کہ نوازلیگ کے ووٹرز کو پریشان کرنے کا ہر ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ پولنگ کا عمل اتنا سست تھا کہ جہاں تین ووٹ آسانی سے ڈلوائے جا سکتے تھے ،وہاں صرف ایک ووٹ ڈالا جا سکا۔ جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ جان بوجھ کر چوالیس امیدوار میدان میں لائے گئے جن میں سے بقول رانا ثناء اللہ تیس اُمیدواروں کا تعلق ایک ہی جماعت سے تھا۔ اب چوالیس انتخابی نشانات میں سے ”شیر” کا نشان تلاش کرنا بھی یقیناََ دقت طلب ہوگا ۔الیکشن کمیشن کو بھی خوب معلوم ہوگا کہ کبھی بھی ضمنی انتخابات میں اتنے اُمیدوار سامنے نہیں آتے۔ اِسی کو بنیاد بنا کر وقت بڑھایا جا سکتا تھا مگر الیکشن کمیشن نے ایسا نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں لوگ پانچ بجے کے بعد قطاروں میں کھڑے نظر آئے مگر الیکشن کمیشن نے اپنی روایات کے بالکل برعکس اور نوازلیگ کی درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

وجوہات اور بھی کئی ہیں۔ پہلی وجہ تو یہ کہ جن حالات میں انتخابات ہوئے ،وہ عام حالات نہیں تھے ۔میاں نوازشریف صدارتِ عظمیٰ سے نااہل ہوکر گھر جا چکے تھے۔ انتخابی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلاء ہو کر لندن کے ہسپتال میں جا پہنچیں ۔اُنہوںنے ایک دِن بھی اپنے حلقے کا دورہ نہیں کیا۔ میاں نوازشریف بھی بیگم صاحبہ کی تیمارداری کے لیے لندن چلے گئے ۔گھریلو تناؤ کی وجہ سے مریم نواز کے چچا اور کزنز بھی انتخابی مہم سے الگ ہوگئے اور تلخ حقیقت تو یہی ہے کہ انتخاب کے دِن بھی میاں شہباز شریف کے کیمپ کا کوئی بندہ متحرک نظر نہ آیا۔ نوازمخالف نادیدہ قوتیں بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ اِس حلقے میں متحرک ہوئیں اور اگر رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی باتوں کو مبالغہ بھی سمجھا جائے تو پھر بھی آزاد باخبر اور صحافتی حلقے اِن الزامات کی تصدیق کرتے نظر آتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اِن بدترین حالات کے باوجود اکیلی مریم نواز نے ہی انتخابی مہم کا بیڑا اُٹھا کر یہ ثابت کر دیاکہ صرف وہی میاں نوازشریف کی جانشین ہیں۔ ہم انتہائی دبنگ چودھری نثار علی خاں کے اِس بیان کو ہرگز تسلیم نہیں کر سکتے کہ محترمہ مریم نواز بچی ہیں اور بچے غیرسیاسی ہوتے ہیں۔ اکیالیس سالہ مریم نواز کو بچی تو ہرگز نہیں کہا جا سکتا اور موجودہ انتخابی معرکہ سَر کرکے اُنہوں نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ غیرسیاسی بھی نہیں۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
court decision Panama politics Prof Mazhar public پاناما سیاست عدالت عوام فیصلہ
Syed Abul A'la Maududi
Previous Post بانی جماعت اسلامی سید مولانا ابوا لاعلیٰ موددی
Next Post فیصل آباد کی خبریں 24/9/2017
Faisalabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close