Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یک طرفہ تماشہ ہے

March 3, 2018 0 1 min read
Senate Elections
Senate Elections
Senate Elections

تحریر : طارق حسین بٹ شان
کئی مہینوں سے پورے ملک میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سینیٹ کے انتخابات وقتِ مقررہ پر نہیں ہوں گے اور اگر بحالتِ مجبوری ان کا انعقاد عمل میں لا یا گیا تو پھر مسلم لیگ (ن) کو ان میں حصہ لینے سے روک دیا جا ئیگا ۔اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مخاصمت جس نہج پر پہنچ چکی تھی کا منطقی انجام یہی ہونا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو ان انتخابات سے نکال باہر کیا جائے ۔ ایک خوف ہے جو دونوں جانب کارفرما ہے۔ اسٹیبلشمنٹ آئینی ترامیم سے خوفزدہ ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) عدالتی فیصلوں سے پریشان ہے ۔ ایک عمومی تاثر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے روائتی حلیف عدلیہ سے من پسند فیصلے حاصل کرکے مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے ۔ اس میں کتنی صداقت ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ حالات و اقعات خود ہی ہر چیز کو طشت از بام کر رہے ہیں۔

سینیٹ کے انتخابات تو تین مارچ کو وقتِ مقررہ پر انعقاد پذیر ہو جائیں گے لیکن ان میں ملک کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کو حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے ۔اب اس کے سارے امیدوار آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں اور یوں وہ پیشن گوئی جو کئی ماہ پہلے کی گئی تھی حرف بحرف پوری ہو رہی ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ کامیاب ہونے والے کچھ امیدوار مسلم لیگ (ن) کی بجائے دوسری جماعتوں کا رخ کریں اور یوں مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں اپنی واضح برتری کا خواب پورا نہ کر سکے۔یہ سارا تماشہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم اسے انصا ف و قانون کا نام دے کر طفل تسلیوں میں مشغول ہیں ۔بابا جی پورے جوبن پرہیں اور کسی کی نہیں سن رہے ۔وہ عدلیہ کی سپر میسی کی دھاک بٹھا نے میں مگن ہیں اور قسمیں اٹھا کر یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ عدلیہ کسی کی حلیف نہیں ہے لیکن کوئی اس بات پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ ستر سالہ تاریخ سب کے سامنے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بابا جی دل سے جمہوری نظام کو راہِ راست پر لانا چاہتے ہوں لیکن ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ انصاف کے پلڑے میں صرف ایک جماعت کو رکھا ہوا ہے اور قانون کی ساری موشگافیاں انہی پر آزمائی جا رہی ہیں۔ بہت سے حلقے بابا جی کی دلی آرزو سے ذاتی مفادات حاصل کرنے میں جٹے ہوئے ہیںاور عدلیہ کے کندھے استعمال کر کے اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں حالانکہ قانون سے ان کی محبت کا سب کو علم ہے ۔یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اس کے حقِ انتخاب سے محروم کر دیا گیاہے۔فیصلہ کی ٹائمنگ بھی بڑی کمال کی ہے۔جب حتمی فہرست جاری ہو گئی تو پھر فیصلہ سنایا گیا حالانکہ یہ فیصلہ پہلے بھی سنایا جا سکتا تھا تا کہ مسلم لیگ اپنے امید واروں کو نئے ٹکٹ جاری کر لیتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس سے شکوک و شبہات کو تقویت ملی ۔الیکشن کمیشن اس فیصلے سے احسن طریقے سے عہدہ براء ہو سکتا تھالیکن اس نے بھی مسلم لیگ(ن) کو زچ کرنا ہی مناسب سمجھا۔انتخابات میں چند روز کی تاخیر سے کیا آسمان ٹوٹ پڑنا تھا؟ مسلم لیگ (ن) کو وقت دینا چائیے تھا کہ وہ اپنے امیدواروں کی نئی فہرست الیکشن کمیشن کو مہیا کرتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگانا مقصود تھا ۔ اب اس طرح کے یکطرفہ فیصلے صادر ہوں گے تو پھر انگلیاں تو اٹھیں گی۔

میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ صادر ہوا کہ وہ مسلم لیگ کی صدرارت کے اہل نہیں لیکن اس میں مسلم لیگ (ن)اور ان امیدواروں کا کیا قصور ہے جھنوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا تھا ؟ بلوچستان سے خریدو فروخت کے جس نئے تجربے کا آغاز کیا گیا تھا وہ دوسرے صوبوں میں بھی جڑیں پکڑ رہا ہے اور انتہائی چابکدستی سے ممبران کو مجبور کیا جا رہا ہے۔اسٹیبلشمنٹ تو کسی نہ کسی طرح اپنا چہرہ بچا لے گی لیکن عدلیہ جو ریاست کا انتہائی مضبوط اور قابلِ احترام ادارہ ہے اس کی ساکھ کا کیا بنے گا؟عدلیہ کا کام سب کے ساتھ انصاف کرنا ہے لیکن پارٹی ایکٹ والے فیصلے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میاں محمد نواز شریف کو ضرور نا اہل قرار دیا جاتا لیکن بحثیتِ صدر ان کے تمام فیصلوں کو جوپارٹی صدر بننے کے بعد کئے گئے تھے انھیں ماضی سے نافذا عمل کرنے سے کئی پچید گیا ں پیدا ہو گئی ہیں ۔ سینیٹ الیکشن میں تو اس فیصلے کو من و عن لاگو کر دیا گیاہے لیکن شاہد خاقان عباسی کے بارے میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہواکیونکہ ان کی وزارتِ عظمی کا فیصلہ بھی میاں محمد نواز شریف نے کیا تھالہذا انھیں بھی اصولا فارغ ہو جانا چائیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔لاہور کا انتخاب ، چکوال کا انتخاب،لودھراں کا انتخاب اور پھر پارٹی کے بے شمار دوسرے فیصلے ویسے کے ویسے ہی ہیں۔انھیں بالکل چھیڑا نہیں گیا کیونکہ مقصد انھیں چھڑنا نہیں تھا ۔مقصد بڑا واضح تھا اور اسے انتہائی مہارت سے حاصل کیا گیا ہے ۔جو چیز چائیے تھی وہ حاصل کر لی گئی ہے لہذا دوسرے معاملات کو چھیڑ کر بلا اپنے سر کیوں لی جائے ؟مسئلہ سینیٹ انتخابات تھے لہذامسلم لیگ (ن) کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔اب میاں محمد نواز شریف اس پر احتجاج کرتے ہیں تو کچھ حلقوں کو ناگوار گزرتا ہے حالانکہ احتجاج ان کا بنیادی حق ہے جو ان سے چھینا نہیں جا سکتا۔ ،۔

عدلیہ اس وقت کرپشن کے خلاف مورچہ بند ہے اور میاں محمد نواز شریف کے خلاف کئی مقدمات احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں جن میں کرپشن کو بنیاد بنایا گیا ہے۔یہ ایک مستحسن قدم ہے اور عوامی نمائندوں کو خود کو پاک اور صاف ثابت کرنا چائیے تا کہ معاشرے میں شفافیت کا عنصر پرورش پائے اور قوم کو کرپشن سے نجات ملے۔ کرپشن ختم ہو گی تو قوم ترقی کرے گی لیکن باعثِ حیرت ہے کہ سپریم کورٹ کے ٢١ فروری کے فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کو سینیٹ انتخابات سے فارغ کرنے کے بعد ارکانِ اسمبلی کیلئے کرپشن کا جو نیا چور دروازہ کھول دیا گیا ہے اورخریدو فروخت کا جو نیا بازار گرم ہو چکا ہے اس کی ذمہ داری کس پر ڈالی جائیگی؟عدلیہ کا بنیادی کام امورِ مملکت میں آسانیاں پیدا کرنا ہیں نہ کہ ان میں پچید گیاں اور رکاوٹیں کھڑی کرنا ۔مجرم کو سزا ضرور دی جائے لیکن نظام کو الٹ پلٹ نہ کیا جائے کیونکہ نظام الٹ پلٹ ہو گیا تو سب کچھ ختم ہو جائیگا اور ہم گھاٹے میں چلے جائیں گے ۔ اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کے کئی فیصلے صادر ہوئے ہیں جن میں مجاز اٹھارٹی کے فیصلوں کو غیر آئینی کہہ کر رد کر دیا گیا تھا لیکن انھیں ماضی سے نافذا لعمل قرار نہیں دیا گیا تھا۔جنرل یحی خان،چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر،جنرل پرویز مشرف اور سا بق صدر غلام اسحاق خان کے کئی اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے کے باوجود ان کے سارے سابقہ فیصلوں کو تحفظ دیا گیا تھا۔میاں محمد نواز شریف کو اثاثے چھپانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے حالانکہ اس سے پہلے بھی اثاثہ جات چھپانے پر کئی ممبرانِ اسمبلی نااہل ہوئے ہیں لیکن انھیں تو صاد ق اور امین کے کھاتے میں نہیں ڈالا گیا ۔ میاں محمد نواز شریف کے معاملہ میں استثنائی رویہ روا رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا بیانیہ عوامی پذیرائی کا حامل بن رہا ہے۔

اہلِ نظر کی متفقہ رائے ہے کہ کسی کو ضرورت سے زیادہ دبایا جائیگا تونتیجہ ایسا ہی بر آمد ہو گا۔جنرل ضیا الحق ساری حیاتی پی پی پی کے خلاف فیصلے کرتا رہا اور اس کے قائد ذولفقار علی بھٹوکو نا کر دہ گناہ پر سرِ دار بھی لٹکا دیا لیکن وہ جس پی پی پی کو مٹانا چاہتا تھا وہ اس کے سارے سفاک اقدامات کے باوجود بھی نہ مٹ سکی ۔جماعتیں یوں نہیں مٹا کرتیں۔جماعیتیں عوامی ووٹ سے مٹتی اور بنتی ہیں لیکن پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ جماعتیں بناتی اور اکھاڑتی ہے اور وہ اپنے اس حق سے کسی بھی صورت میں دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہے۔ریپبلکن پارٹی،کنونشن مسلم لیگ ، مسلم لیگ جونیجو،مسلم لیگ نواز،مسلم لیگ قاف،پی پی پی پیٹریاٹک اور کئی دوسری جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے مہرو وفا کی تصویریں ہیں۔پی پی پی کے بعد اب میاں محمد نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اس جبری حق کو ختم کرکے پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں ۔کیا وہ اس میں کامیاب ہو جائیں گے یا ان کی ساری کاوشیں نقش بر آب ثا بت ہو ں گی؟اس بات کا حتمی فیصلہ ٢٠١٨ کے انتخابات میں ہوجائیگا لہذا سب کو انتخابات ٢٠١٨ کے عوامی فیصلے کو احترام،عزت اور تقدس کی نظر سے دیکھنا ہو گا۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
elections Establishment Nawaz Sharif pakistan parties public اسٹیبلشمنٹ انتخابات پاکستان جماعتیں عوام نواز شریف
Nach ke Yaar Manaya
Previous Post نچ کے یار منایا
Next Post جہلم پولیس کی کاروائیاں عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات
Sarai Alamgir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close