Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عوامی مینڈیٹ کی توہین

October 21, 2013October 21, 2013 0 1 min read
Election
Election
Election

این اے اکسٹھ تلہ گنگ کی تاریخ ہے کہ یہاں کا ایم این اے ہمیشہ ایک پسماندہ اور مسائل سے گھرے ہوئے علاقے ”ٹمن” سے رہا، سردار ممتاز خان ٹمن، انکے بھانجے سردار فیض ٹمن، سردار منصور حیات ٹمن ہی اسمبلی تک پہنچے جبکہ انکے مقابلے میں آنے والے تمام امیدواروں کو ہر الیکشن میں شکست ہوئی گو کہ ٹمن کے تما م سردار”لوٹا” بننے میں ایک دوسرے سے آگے رہے پیپلز پارٹی سے مسلم لیگ(ق) اور پھر مسلم لیگ(ن) میں جبکہ مسلم لیگ(ن) سے مسلم لیگ (ق) پھر پیپلز پارٹی پھر تحریک انصاف کے چکر لگتے رہے۔ ان اراکین اسمبلی نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلیں مگر عوام کے فائدے کو سامنے نہ رکھا مگر پھر بھی بھولی بھالی عوام انہیں مینڈیٹ دیتی رہی۔

گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے ضلع چکوال سے کلین سویپ کیا، قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستیں ”ن” لیگ نے ہی جیتیں، این اے اکسٹھ سے ن لیگ کے امیدوار سردار ممتاز خان ٹمن کے مقابلہ میں سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی تھے جن کا تعلق گجرات سے ہے مگر ان کے بیٹے راسخ الہی کی تلہ گنگ کے نوجوان حافظ عمار یاسر کے ساتھ دوستی کے بعد انہوں نے تلہ گنگ سے دو بار الیکشن لڑا 2008 کا الیکشن وہ موجودہ رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کے بھانجے سردار فیض ٹمن کے مقابلے میں لڑے تھے اس وقت بھی انہیں شکست ہوئی تھی، 2008 کے انتخابات میں سردار ممتاز ٹمن، ن لیگ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال چوہدری پرویز الہی کے ساتھ تھے، فیض ٹمن کے ساتھ عوام کی ہمدردیاں تھیں، لال مسجد کے ایشو کی وجہ سے پرویز الہی جیت نہ سکے اب کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تلہ گنگ میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا۔

گو اس وقت چکوال سے آئے ہوئے مسلم لیگ”ن” کے رہنما خفا تو ہوئے مگر تلہ گنگ کی عوام نے اس ایک نعرے کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے چوہدری پرویز الہی نے بھی ایک لاکھ کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے مگر وہ ایک بار پھر جیت نہ سکے حالانکہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن جنہوں نے 2008 کا الیکشن انکے مقابلہ میں لڑا تھا وہ انکے ساتھ تھے۔ نواز شریف کے ”تلہ گنگ کو ضلع بنائوں گا” کے نعرے کو عوام نے سراہا، اب مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت ہے جبکہ میاں نواز شریف وزیر اعظم ہیں، تلہ گنگ کی عوام اب اس وعدے کا ایفا چاہتی ہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا نعرہ صرف سیاسی نعرہ تھا جو عوام کی ہمدردیاں لینے کے لئے لگایا گیا کیونکہ اس نعرے سے قبل مسلم لیگ(ق) کو واضح برتری حاصل تھی اور ن لیگ کو یہ اندیشہ تھا کہ کہیں چوہدری پرویز الہی تلہ گنگ سے جیت نہ جائے، پچھلے پانچ سالہ دور میں پنجاب حکومت نے تلہ گنگ کو ”لا وارث ” چھوڑا ہوا تھا، موجودہ اراکین اسمبلی ہی گزشتہ تھے جنہوں نے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے صرف اور صرف ”کرپشن” کی ۔عوام کے مسائل جوں کے توں رہے،ریلیف دینے کی بجائے غیر ضروری منصوبوں پر کام کیا گیا عوامی منصوبوں کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں تھی، رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے پچھلے دور میں بھی اسمبلی میں ”چپ کا روزہ” رکھا، رکن صوبائی اسمبلی قاضی ظہور انور نے صرف اپنوں کو نوازا،غریب کسانوں کو ملنے والے فنڈز میں ”غریب” رکن اسمبلی نے نہ صرف اپنا نام فہرست میں شامل کیا بلکہ اپنے خاندان کے ایک درجن کے لگ بھگ”غریبوں” کا نام بھی شامل کیا اور یوں کسانوں کا حق کھایا، اپنے آبائی علاقے میں لاکھوں روپے سے سٹیڈیم تعمیر کروایا جہاں آج تک صرف ایک شادی کی تقریب کے علاوہ سپورٹس کا کوئی پروگرام نہیں ہوا۔

Chakwal
Chakwal

ضلع چکوال میں ایک نئی تحصیل ”لاوہ ” کا بھی اضافہ کیا گیا جس میں شامل یونین کونسلوں کوٹگلہ، جبی شاہ دلاور، ملتان، بدھڑ اور لیٹی کی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں اکٹھے ہو کر مین تلہ گنگ میانوالی شاہراہ پر دو دفعہ احتجاج کیا مگر ان اراکین اسمبلی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جب الیکشن کے دن آئے تو یہی اراکین اسمبلی عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دینے لگے کہ ہم تحصیل لاوہ سے ان یونین کونسلوں کا نام نکلوا کر تلہ گنگ میں شامل کریں گے مگر تاحال تین ماہ گزرنے کے بعد اراکین اسمبلی کو اس حوالہ سے کوئی خبر نہیں بلکہ اب بھی انہیں عوام مسائل سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں اسمبلی میں پہنچ کی ماضی کی طرح وہ ایک بار پھر علاقہ کی عوام کو بھول چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود تلہ گنگ کے ساتھ زیادتی کی گئی تو دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے تلہ گنگ میں ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھایا،تلہ گنگ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا سہرا سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن کے سر جاتا ہے جنہوں نے 2002 سے 2008 تک ایم این اے شپ کے دور میں سوئی گیس، بجلی، سڑکوں کا ایک جال بچھایا کوئی ایسا تحصیل تلہ گنگ کا گائوں نہیں جہاں انہوں نے کوئی نہ کوئی منصوبہ مکمل کیا ہو، کارکردگی کی بنیاد پر ہی وہ 2008 کا الیکشن اکیلے ہی جیتے تھے انکے مقابلے میں تحصیل تلہ گنگ کے سارے ”سردار، چوہدری، ملک” متحد تھے مگر عوامی ہمدردیوں کی وجہ سے وہ جیت کر اسمبلی میں پہنچے، بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی قاضی ظہور انور اور سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi
Chaudhry Pervaiz Elahi

ضمنی انتخابات میں انکے ماموں ممتاز ٹمن ایم این اے بن گئے، فیض ٹمن کے کاموں کے بعد چوہدری پرویز الہی نے ”کام” کئے تلہ گنگ کے کئی علاقوں کو سوئی گیس دی، بجلی دی، تلہ گنگ میں ایک بڑا ہسپتال بنوایا جس کا نام”چوہدری پرویز الہی ہسپتال” رکھا گیا تھا مگر ن لیگ کی حکومت نے ”سٹی ہسپتال ” کر دیا، تلہ گنگ میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی چوہدری پرویز الہی نے حالیہ انتخابات میں ایک لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے مگر جیتنے میں ناکام رہے۔ موجوہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو پانچ ماہ گزر گئے۔

انتخابی مہم میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے برعکس موجودہ حکومت نے عوام کو مزید پریشان کر دیا، بجٹ میں ہر چیز پر ٹیکس لگایا گیا، بجلی مہنگی کی گئی، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھائی گئیں جس کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہو ا غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئی۔ اراکین اسمبلی نے بھی تلہ گنگ کی عوام کو منہ دکھانا چھوڑ دیا ہے۔

تحریر کے ابتداء میں ٹمن کا ذکر کیا جو ایم این ایز کا گھر ہے، ایئر مارشل نورخان کا تعلق بھی اسی قصبے ٹمن سے ہے مگر شاید اسلام آباد میں رہنے والے یہ اراکین اسمبلی اپنے آبائی علاقے کے مسائل سے بھی نا آشنا ہیں، ٹمن میں واٹر سپلائی کا بہت بڑا مسئلہ ہے عوام کوایک ایک ہفتہ پانی نہیں ملتا یہاں تک کہ عورتیں مسجدوں سے پانی بھر کر لاتی ہیں، ایک ٹرانسفارمر جل جائے تو دو دوماہ نیا نہیں لگتا، ٹمن لاری اڈہ بارشوں کے دنوں میں تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے بازار کی بھی یہ صورتحال ہے،ٹمن کی واحد سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی نام کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ،ایکسرے مشین خراب رہتی ہے جبکہ ادویات کی بھی قلت رہتی ہے، جب ایم این ایز کے گائوں ٹمن کے مسائل اتنے ہیں جو وہ حل نہیں کروا سکتے تو این اے اکسٹھ کی دیگر عوام کسیے توقع کرے کہ ان کے مسائل میں وہ دلچسپی لیں گے؟ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے والی عوام اب اس بات پر پچھتا رہی ہے کہ اگر ٹیکسوں پر ٹیکس لگنے کی خبر ہمیں پہلے پتہ ہوتی تو ہر گز ووٹ نہ دیتے صرف ایک ضلع کے نعرے کی وجہ سے ”ن” لیگ کو مینڈیٹ ملا مگر پارٹی عوام کے مینڈیٹ کی گزشتہ دور کی طرح قدر نہیں کر رہی۔

PML N
PML N

عوامی مسائل میں عدم دلچسپی مسلم لیگ’ن’ کے گلے کا پھندا بھی بن سکتی ہے کیونکہ عوامی سوچ میں تبدیلی آ چکی ہے اگر مسلم لیگ(ن) کا چکوال میں گڑھ ہوتا تو چوہدری پرویز الہی کو تلہ گنگ سے ایک لاکھ ووٹ ملنے کی بجائے چند ووٹ ملنے چاہئے تھے، اب بھی وقت ہے کہ اراکین اسمبلی ہوش میں آئیں عوام کو ریلیف دیں انکے مسائل کو حل کریں۔

تھانہ کچہری کی سیاست،مخالفین پر مقدمات اور تبادلوں کے چکر سے نکلیں اور مینڈیٹ دینے والی عوام کو اپنی شکل دکھا کر انتخابات کے دنوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں، میاں نواز شریف ”تلہ گنگ کو ضلع بنائیں” اراکین اسمبلی تحصیل لاوہ سے وعدے کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ، لیٹی،و دیگر کو نکلوائیں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا صرف عوامی مینڈیٹ کی پچھلے برسوں کی طرح توہین کی گئی تو پھر اگلے ہونے والے انتخابات میں عوامی ریلا انہیں بہا کر لے جائے گا اور نئے چہرے سامنے آجائیں گے جو عوام کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھتے ہوں گے۔

تحریر : ممتاز اعوان
03215473472
Email: mumtazawantlg@gmail.com

Share this:
Tags:
blame Chaudhry Pervaiz Elahi insult PML N public opinion Who الیکشن توہین ذمہ دار عوامی مینڈیٹ
Tariq Mehmood Gujarat
Previous Post گجرات : سید الطاف عباس کاظمی اور میر جواد حسین جعفری، راجہ طارق محمود سے ملاقات کر رہے ہیں
Next Post بلوچستان حکومت تیار
Shah Zehri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close