کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر سے قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے فی الفور خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا ئیں اور تجاوزات و تعمیرات کے خاتمے کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کو یقینی بنا کر اس حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات اور بلدیاتی مسائل سے پاک شہر قائد کا مثالی ضلع بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی مسائل اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران سے کہاکہ وہ اپنی محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا کر علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئیں انہوں نے مختلف علاقوں میں شاہراہوں و فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قائم ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین باہمی ٹیم ورک کے ساتھ علاقائی مسائل سے پاک ماحول کے قیام کو یقینی بنا ئیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں فٹ پاتھوں پر تجاوزات ،وال چاکنگ اور بلدیہ کورنگی کی اجازت کے بغیر بینرز اور دیگر اشتہاری میٹریل آویزاں کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی میں درپیش عوامی مسائل کو صفر اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔

