کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے معائنے کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی نمبر5میں دالعلوم سبحانیہ کا دورہ شہر کراچی کی ممتاز روحانی شخصیت اور دالعلوم سبحانیہ قادریہ کے مہتمم اعلیٰ مفتی عبدالعلیم قادری سے ملاقات کی۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر قیام امن اور بارہ ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے مرکزی جلوس و ریلی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر مفتی عبدالعلیم قادری نے ماہ مقدس میں حق پرست اراکین اسمبلی اور ضلع بلدیات کورنگی کی جانب سے قیام امن اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اراکین اسمبلی و ضلع بلدیاتی کورنگی کے افسران کو ماہ ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مثالی ماحول کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مفتی عبدالعلیم قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام اور علماء اکرام کا دشت شفقت ہی کی بدولت قیام امن اور علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ساتھ اتحاد و یکجہتی اور امن کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں کی مکمل معائونت اور نگرانی کی جارہی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور طلعت محمود نے کہاکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ضلع کورنگی میں عاشقان رسول کو مسائل سے پاک مثالی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
انشا اللہ ہر مذہبی تہوار کی طرح عیدوں کی عید ماہ ربیع الاول میں بھی عوام کو علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے مفتی عبدالعلیم قادری کو عمرہ اور دین اسلام کی تبلیغ کے لئے متعدد اسلامی ممالک کے دورے پرروانگی پر انہیں مبارک باد پیش کیا۔
