
لاہور (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر پر بھارتی بی ایس ایف نے تیرہ قیدیوں کو پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا۔
قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں اپنی سزا پوری ہونے کے بعد رہا ہوئے۔ رہائی پانے والے پاکستان کے مختلف علاقوں سے غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے جس پر بھارتی عدالتوں نے انہیں سزائیں سنائیں۔
