
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبے کے بارہ اضلاع میں انسداد خسرہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی انسداد خسرہ مہم چار جولائی تک جاری رہے گی۔
مہم فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، مظفر گڑھ، لیہ، میانوالی، راجن پور، بھکر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران چھ ماہ سے دس سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
