
لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے پنجاب سے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب سے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان میں مظہر مشتاق ، محمد عمر ، علمدار حسین او رناصر ارشد شامل ہیں۔
