
لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم اعتماد کی قرارداد منظور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں عمران خان کا اس قرار داد کی منظور ی کے بعد دھرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے اور اب وہ 30 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لیں، اس کال سے انہیں کچھ نہیں ملے گا، عمران خان کا دھرنا نہیں میوزیکل نائٹ پروگرام ہے جورات گئے تک جاری رہتا ہے، عمران خان اب دھرنا دھرنا کھیلنا بند کر دیں، انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد عصری تقاضوں کے مطابق ہے، اس قرارداد کی حمایت پورا پاکستان کر رہا ہے۔
عمران خان کے لئے یہ ہی بہتر ہے کہ اپنی ضد چھوڑ دیں اور جمہوری نظام کو چلنے دیں، طاہر القادری تو شکست کھا چکے اور اب عمران خان نے رویہ نہ بدلاتو عوام سے شکست کھائیں گے، پورا ملک عمران خان سے خیبرپختون خواہ کی کاکرردگی کے بارے پوچھ رہا ہے مگر وہ خاموش ہیں، ان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے۔
