لاہور : پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 10 مختلف اضلاع میں پارٹنر سکولوں کے 14 ویں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد مکمل کر لیا ہےـ
اس امتحان میں مستحق طالبعلموں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکول شریک ہیںـ
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد 3 فروری تک مکمل کر لیا جائے گاـ اس امتحان کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہےـ
