
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں فلور ملوں کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے خریدی گندم سے تیار کردہ آٹا میدہ فائن کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گزشتہ روز ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں نے آٹا، میدہ فائن نئے نرخوں پر آٹا ڈیلرز کو فراہم کیا ہے تاہم سرکاری گندم سے بننے والے آٹے کے نرخوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلور ملز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں 50 روپے اضافے کو جواز بناکر آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1280 روپے سے بڑھ کر 1330 روپے ہو گئی ہے۔
