
لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت پنجاب ڈینگی وائرس پر تاحال قابو نہ پا سکا، صوبے میں مزید گیارہ افراد میں مرض کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد سات سو تراسی تک پہنچ چکی ہے۔
ڈینگی سے متاثرہ دس افراد ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں جبکہ ساندہ کے رہائشی افضل کو جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، راولپنڈی سے رواں برس چھ سو انچاس افراد مرض کا شکار ہوئے،لاہور سے ستاون اور شیخوپورہ سے چوالیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد سات سو تراسی تک پہنچ چکی ہے اور ایک شخص دم توڑچکاہے، تاہم ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، عوام بھی تعاون کریں۔
