
لاہور (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں خالد محمود اور عبدالرؤف شامل ہیں۔
خالد محمود زوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیشن جبکہ عبدالرؤف سیکیورٹی گارڈ ہے جن کے قبضہ سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں نے دوران تفتیش ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
