
اسلام آباد (جیوڈیسک) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیڑولیم کی نئی قیمتوں کی سمری وزارت پیڑولیم کو ارسال کردی۔
جس کے بعد 2 پیڑول کی قیمت میں 2 روپے 66 پیسے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے66 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
