Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اپنا گھر ٹھیک کریں

May 10, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

بالکل بجا فرمایا چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔ اِس ایک مختصر سے جملے میں معانی کے جہاں آباد ہیں۔ حقیقت یہی کہ اگر اِیک گھر کے افراد باہم جوتم پیزار ہوں اور ہر کسی کی ”اپنی اپنی ڈفلی اور اپنا اپنا راگ ” ہو تو گھر بستے نہیں، اُجڑ جاتے ہیں۔ اگر وسیع معنوں میں دیکھا جائے تو وطنِ عزیز بھی ہماراگھر ہی ہے جس میں بسنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا لیکن ہمارے ہاں یہ مفقود۔ آئینِ پاکستان میں ہر ادارے کی حدودوقیود متعین لیکن بدقسمتی سے گزشتہ سات عشروں سے ہر ادارہ اپنی ”جائے” سے باہر نکل کر چلتا ہوا دکھائی دیتاہے ، خرابی کی اصل جڑ بھی یہی۔ قصور اِن اداروں کا بھی نہیںکہ وطنِ عزیز میں جس سیاسی جماعت کی حکومت بھی آتی ہے وہ اِن اداروں سے مَن مرضی کے کام نکلوانے کی کوشش کرتی ہے، بنیاد اِس کی ہمیشہ اپوزیشن کو رگیدنا ہی ہوتی ہے۔ اگر کسی ادارے کا سربراہ حکومتی فرامین کی بجاآوری سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دے کہ اِس فرمان کی آئین اجازت دیتا ہے نہ قانون تو اُس سربراہ سے جان چھڑانے کی مقدور بھر کوشش کی جاتی ہے۔ یہ پریکٹس تواتر سے جاری ہے لیکن تحریکِ انصاف کی حکومت نے اِسے اپنی انتہاؤں تک پہنچا دیا ہے۔ جب گھر کا سربراہ ہی ضدی، اناپرست اور نرگسیت کا شکار ہو تو پھر گھر اُجڑ جایا کرتے ہیں۔ محترم چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنا فرض تو ادا کر دیا۔ سوال مگر یہ کہ کیا حکومت کے کان پر جوں تک بھی رینگی؟۔

ایک چھوٹی سی مثال میاں شہباز شریف کی جنہیں لاہور ہائیکورٹ نے علاج کی خاطر ملک سے باہر جانے کی 8 ہفتے کے لیے اجازت دی۔ سبھی جانتے ہیں کہ میاں شہبازشریف اُس وقت سے کینسر کے مریض ہیں جب وہ سعودی عرب میں جلاوطنی کے دن کاٹ رہے تھے۔ تب بھی پرویز مشرف کی ایماء پر اُنہیں علاج کے لیے سعودی عرب سے لند ن جانے کی اجازت ملی۔ اُس وقت سے لے کر اب تک میاں شہبازشریف ہر 6 ماہ بعد اپنا میڈیکل چیک اَپ کروانے لندن جاتے رہتے ہیں۔ اِسی بنا پر لاہور ہائیکورٹ نے اُنہیں اجازت دی ۔ اِس اجازت نامے پر فوادچودھری اور شہزاد اکبر بہت چیںبچیں بھی ہوئے۔ فوادچودھری نے تو یہاں تک کہہ دیا ” اِس طرح سے شہبازشریف کا فرار ہونا بدقسمتی ہوگی۔ شہبازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔اتنی جلدی تو فیصلہ پنچایت میں بھی نہیں ہوتا”۔ سوال یہ ہے کہ کیا قانون کے ساتھ مذاق محترم جسٹس علی باقر نجفی نے کیا ہے کیونکہ اجازت دینے کا فیصلہ تو اُنہی کی سربراہی میں ہوا۔ یہ سوال بھی اپنی جگہ کہ اگر فوادچودھری کا یہ بیان بھی توہینِ عدالت کے زمرے میں نہیں آتا تو پھر توہینِ عدالت کس چڑیا کا نام ہے؟۔ بے بَسی سے ہاتھ ملتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ اِس فیصلے کے خلاف اپیل بھی 16 مئی کے بعد ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ اِس فیصلے پر تحریکِ انصاف کے ارکان کی جانب سے صرف تنقید وتضحیک کے تیروں کی بوچھاڑ ہی نہیں کی گئی بلکہ میاں شہبازشریف کو لندن جانے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کے منصوبے بھی باندھے گئے۔

7 مئی کو جب میاںشہباز شریف بذریعہ قطرایئرویز لندن جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچے تو امیگریشن حکام نے اُنہیں یہ کہتے ہوئے روک لیا کہ اُن کا نام ابھی تک بلیک لِسٹ میں شامل ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے حکام کو لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا لیکن امیگریشن حکام نے عدالتِ عالیہ کے حکم نامے کو بھی ہوا میں اُڑا دیا۔ بہانہ یہ تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود امیگریشن حکام کے پاس موجود لِسٹ کے مطابق میاں شہبازشریف کا نام ابھی تک بلیک لسٹ افراد میں شامل ہے اور جب تک حکومت کی جانب سے کوئی حکم نامہ نہیں آتامیاں صاحب ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ لگ بھگ ایک گھنٹے کے بحث ومباحثے کے بعد میاں شہباز شریف گھر روانہ ہو گئے۔ عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ جب زُلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا گیا تو کسی کو کان وکان خبر نہ ہوئی۔ اب ہائیکورٹ کے فیصلے کی صریحاََ خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ نوازلیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ”عمران خاں اور شہزاداکبر کے حکم پر شہبازشریف کو روکا گیا۔ یہ توہینِ عدالت کے زمرے میں آتاہے۔ سسٹم اَپ ڈیٹ نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ یہ چھوٹی حرکتوں پر اُتر آئے ہیں، اِس سے شہبازشریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ آج نہیں تو کل روانہ ہو جائیں گے۔ ہم اِس معاملے کو عدالت میں چیلنج کریںگے”۔ میاں شہبازشریف لندن جا سکتے ہیں یا نہیں، یہ بہرحال طے ہو گیا کہ حکمران عدالتی فیصلوں کو بھی پرکاہ برابر حیثیت نہیں دیتے۔

پہلے بھی عرض کیا جا چکا کہ جب گھر کا سربراہ ہی گھر کی بربادی پر تُلا بیٹھا ہو تو پھر کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں رہتی۔ جن لوگوں نے بڑے ذوق وشوق سے اِس اُمید پر تحریکِ انصاف کو ووٹ دیئے کہ اُن کی تقدیر بدلنے والا مسیحا آگیا ہے، آج اُنہی کی پیشانیاں عرقِ ندامت سے تَر ہیں۔ اگر سچائی کی تلاش کرنی ہو تو کسی جانب دار یا غیر جانب دار تبصرہ نگار کے تبصروں پر کان دھرنے کی بجائے پورے پاکستان میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات پر ایک نظر دوڑا لیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اِن ضمنی انتخابات میں ہر جگہ تحریکِ انصاف کو بُری ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسدعمر نے کہا کہ وزیرِاعظم اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔ باوثوق ذرائع بھی اِس کی تصدیق کرتے نظر آتے ہیں۔ اُن کے خیال میں وزیرِاعظم اپوزیشن کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اُٹھانے کے لیے اسمبلیاں توڑ کر قبل اَز وقت انتخابات کروا دیں گے۔ سوال یہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں بُری ہزیمت کے بعد کیا وزیرِاعظم نئے انتخابات کا رِسک لے سکتے ہیں؟۔ ہمارے خیال میں تو وہ آخری وقت تک کُرسی سے چمٹے رہیں گے لیکن اگر وہ واقعی اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کی طرف جاتے ہیں تو یہ فیصلہ تحریکِ انصاف کی بربادیوں کو اپنے جَلو میں لے کر آئے گا۔

حقیقت یہی کہ وزیرِاعظم کرائسز سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں تو مار رہے ہیں لیکن سب بے سود کیونکہ تحریکِ انصاف نے نہ پہلے کبھی ”ہوم ورک” کیا، نہ اب کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ وزیرِاعظم خود اقرار کر چکے ہیں کہ اُنہیں کارزارِ سیاست کی گھُمن گھیریوں کا پتہ نہیں تھا۔ جس طرح سے کابینہ میں اُتھل پُتھل جاری ہے، پہلے کبھی دیکھی نہ سُنی۔اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیرِاعظم میدانِ سیاست کے کھلاڑی نہیں، اناڑی ہیں ورنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ محض پونے تین سالوں میں وفاقی کابینہ میں 7 دفعہ رَدوبدل کیا جاتا۔ وزارتِ خزانہ جو کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتی ہے، اُس میں پہلے اسدعمر کو آزمایا گیا، پھر اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ نے لے لی۔ جب حفیظ شیخ معیار پر پورے نہ اُترے تو حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ سونپ دی۔ حماد اظہر محض چند دِن وزیرِخزانہ رہے اور اب شوکت ترین کو وزارتِ خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ شوکت ترین اور حفیظ شیخ نے پیپلزپارٹی کے دَورِحکومت میں کون سے تیر مار لیے تھے جو وزیرِاعظم کی نگاہِ انتخاب اِن پر پڑی۔ ہمارے خیال میں شوکت ترین کی وزارتِ خزانہ محض 6 ماہ کے لیے ہے کیونکہ اِس دوران اُنہیں یا تو قومی اسمبلی کا رُکن منتخب ہونا پڑے گا یا پھر سینیٹر۔ حکومتی حلقوں میں جس طرح سے بغاوت کے آثار نظر آ رہے ہیں اُسے مدِنظر رکھتے ہوئے تو یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ شوکت ترین رُکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹر منتخب ہو پائیں۔ صرف وزارتِ خزانہ ہی کیاآپ کسی بھی وزارت کو اُٹھا کر دیکھ لیجئیے، اُس کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہی نظر آئے گی۔ ایسے میں فی الحال تو گھر کو ٹھیک کرنے کے آثار نظر نہیں آتے البتہ خواہش اور دُعا ہی کی جا سکتی ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
government law political party Qamar Javed Bajwa reality حقیقت حکومت سیاسی جماعت قانون قمر جاوید باجوہ
Karachi Central Jail
Previous Post کراچی کے مرکز میں قائم سینٹرل جیل ملحقہ آبادی کیلیے وبال جان بن گیا
Next Post حافظ حسین احمد اور لطیفے
Hafiz Hussain Ahmed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close