Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قاری صاحب ایداں نئی کری دا

June 23, 2017 0 1 min read
Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
(یہ کالم ،میں نے قاری شکیل مرحوم کے لئے دو سال پہلے لکھا تھا۔اس انتیس رمضان کو دنیا سے گئے آٹھ سال ہو گئے ہیں۔ان کی برسی پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ہے۔اس دوران ارشد خان بھی اس دنیا سے چلے گئے۔اللہ مغفرت فرمائے)تعلق دوستیاں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں۔ہم سے اچھے لوگ کسی اور جگہ بھی ہو سکتے ہیں۔کوشش یہ کرنی چاہئے کہ اچھے ہمارے ساتھ ہو جائیں۔ کہتے ہیں جس رات وہ قومے میں گئے اس سے پہلے جن سے عمر بھر کے رشتے تھے ان کی جانب سے کافی دکھ ملا۔میں تفصیل میں جا کر اہل خانہ کے دکھوں کو زیادہ نہیں کرنا چاہتا ان کی موت کا سبب اسی عطار کا لونڈہ تھا جس کی سیوہ میں عمر بتائی ،نجوی اور مروہ کے ابو اس دنیا میں نہیں ہیں چھ سالوں میں قاری شکیل کو جدہ کیا سعودی عرب کا ہر پاکستانی نہیں بھلا سکا۔اگر وہ آج میری بات سنتے تو ان سے کہتا قاری صاحب!ایداں نئی کری دا۔

آج مروہ شکیل کی پوسٹ تھی کہ ابو کو ہم سے جدا ہوئے چھ سال بیت گئے ہیں۔جی ہاں چھ سال۔میں ان دنوں حفرالباطن سعودی عرب میں تھا۔رمضان المبارک میں قاری شکیل شدید علیل ہوئے اور انتہائی درجے کی ذیابیطس کا شکار پرانے مسلم لیگی قاری شکیل ہم سب کو چھوڑ گئے۔کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اس جہاں کو چھوڑ جانے والے کاش یادوں کو بھی ساتھ ہی لے جاتے۔مجھے اس بھولے بھالے شخص کے ساتھ ایک عرصہ گزارنے کا موقع ملا۔مرنجان و مرنج قاری شکیل اور دوسرے ہمارے دوست ارشد خان تھے۔یہ سعودی عرب مسلم لیگ نون کے اولین لوگوں میں سے تھے۔دونوں ہی دلچسپ اور مزیدار۔ساری زندگی لڑتے رہے ایک دوسرے کو تسلیم نہیں کیا بلکل اسی طرح جس طرح آج کل تحریک انصاف میں سر پھٹول ہے۔ثابت ہوا زندہ پارٹیاں ایسی ہی ہوتی ہیں۔پارٹیوں اور گروہوں کی سب سے بڑی بدقسمتی اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی کارکن نہ رہے اور اس میںلیڈر ہی لیڈر ہوں۔میاں نواز شریف کے دونوں ہی قریب۔اچھا ایک بات میں نے مسلم لیگ میں نوٹ کی ہے لیڈر کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ اس کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔انہیں تربیت کے ماحول سے گزارنا ہے،سٹڈی سرکلز کا اہتمام کر کے ان کی سمت درست کرنا ہے۔ہاں وہ اس میں مست ہیں کہ اپنی تو چل ہی رہی ہے انہیں مرنے دو۔اس کا عملی مظاہرہ میں نے جدہ میں رہ کر دیکھا ہے۔قاری شکیل اور ارشد خان مرتے دم تک الگ الگ گروپوں میں رہے۔آج دونوں وہ اپنے رب کے پاس ہیں۔اللہ ان کی تمام لغزشیں معاف کرے۔

حساب دوستاں چکانا ضروری ہے ورنہ آج کل تو ہم لوگ سگے بھائی کے بھی دشمن بن جاتے ہیں کہ اس کی سیاسی فکر آپ سے الگ ہوتی ہے۔قاری شکیل مسلم لیگ نون کے صدر تھے اس سے زیادہ وہ ایک مخلص پاکستانی اور پیار کرنے والے سنگی تھے۔ماموں کانجن سے تعلق تھا لیکن مدت دراز سے سعودی عرب چلے گئے تھے۔ان کی نرینہ اولاد نہ تھی مگر بیٹیوں نے بھی کمال کا ساتھ دیا۔ارئیں برادری سے تعلق تھا آج ہوتے تو چودھری سرور انہیں پی ٹی آئی میں لے آتے(ہا ہا!)ایک دن نجوی نے فون پر بتایا ابو سے بات کریں اس وقت وہ قومے کی حالت میں تھے۔ قاری شکیل جب گلہ شکوہ کرتے تو کہتے چودھری صاحب ایداں نئی کری دا۔مشرقی پنجاب کا پنجابی لہجہ اور قاری شکیل مل کے کمال کر دیا کرتے تھے۔وہ قومے کی حالت میں تھے اور میں ١٦٠٠ کلو میٹر گاڑی چلا کر ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔مجھے ان کی بیٹی نے بتایا کہ جب آپ نے بات کی تو وہ مسکرائے اور ٹانگیں زور سے ہلانا شروع کر دیں۔پتہ ہے میں نے کیا کہا تھا،میں نے کہا قاری صاحب ارشد خان کیندا اے مسلم لیگ تا اصلی تے وڈا صدر میں آں۔لوگ چلے جاتے ہیں یادیں رہ جاتی ہیں۔ایک بار جدہ میں ٩٠ کے اوائل میں ایک تقریب جس کی نظامت میں کر رہا تھا اس میں ارشد خان سے میں نے سوال کیا کہ تحریک پاکستان کے وقت مسلم لیگ ہند کا صدر کون تھا؟جواب دیا اودھا تے مینوں پتہ نئیں ایتھوں دا میں آپ آں۔سادہ و دلفریب لوگ۔کسی نے سچ کہا ہے یہ جگنو زمین میں چھپ جانے والوں کی روشنیوں کے لشکارے ہیں۔میرے دوست جگنو تھے اور ہیں اللہ جانے والوں کو بخش دے اور رہنے والوں کو دوام دے۔قاری صاحب بڑے مزیدار بندے تھے۔ایک بار ہم دوستوں نے معروف شاعر احمد فرازکے اعزاز میں بڑی تقریب منعقد کی جب ہم گاڑی میں بیٹھ کر جانے لگے تو قاری صاحب نے فراز سے کہا سرفراز صاحب تساں تے میلہ ای لٹ لیا اے۔ایک قہقہہ لگا میں نے لقمہ دیا اور کہا قاری صاحب نے کہا ہے سر!فراز آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔فراز ہنسے اور کہا تسی وی ٹھک او تے او وی ٹھیک نے۔

جدہ عروس البلاد احمر کی خوبی یہ ہے کہ آپ دنیا بھر سے آئی ہوئی سیلیبریٹز سے مل لیتے ہو۔اگر آپ ملنسار ہیں دستر خوان ہے اور جیب ڈھیلی کرنا جانتے ہیں تو اس سے بڑا اسٹیشن ہے ہی نہیں۔آج جب میں اپنے نوجوان دوستوں میں وہ تڑپ دیکھتا ہوں تو مجھے وہ دن یاد آ جاتے ہیں۔

قاری شکیل معروف فیملی جمجوم کی مسجد میں کام کیا کرتے تھے۔مسلم لیگ سے تعلق تھا۔میں نے انہیں ہمیشہ نادار اور غریب پاکستانیوں کے لئے تڑپتا ہوا پایا۔قونصلیٹ پی آئی اے اور دیگر محکموں میں پاکستانیوں کے کام کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے۔اللہ نے انہیں شائد غصے کی عادت سے دور کر رکھا تھا ہر وقت مسکرانا اور زیر لب مسکرانا ان کا خاصہ تھا۔

ہم بھی اپنے زمانے کے طرار تھے۔جدہ میں پاکستانی اخبارات کے نمائیندے ایک حد تک کمیونٹی کے طرم خان بنے ہوئے تھے،ہمیں محسوس ہوا کہ لکھتے تو ہیں چلو کوئی اخبار پکڑ لیتے ہیں۔انہی دنوں خبریں کے خوشنود علی خان اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے آئے ہوئے تھے۔ان سے میرا بھی ایک تعلق تھا اور وہ یہ تھا کہ میں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سے فاغ ہونے کے بعد رانا موٹرز میں اپرینٹس شپ کی تو وہاں ان کے والد محترم صوبے دار صاحب بھی کام کرتے تھے۔مجھ سے خصوصی شفقت فرمایا کرتے۔تو یہ حوالہ جب خان صاحب کو بتایا تو وہ بڑے خوش ہوئے۔ارشد خان نے مجھے کہا کہ آج قاری شکیل گروپ ان کے اعزاز میں ایک جلسہ کر رہا ہے آپ نے میرا کام کرنا ہے خوشنود علی خان سے میری ملاقات کرا دیں۔میں نے حامی بھر لی۔اور ہوا یوں کہ ہم تھوڑی ہی دیر میں خوشنود علی خان کو ان کے گھر لے گئے۔اگلی کہانی یہ ہوئی کہ دس بارہ گاڑیوں کا قافلہ لے کر ہم مکہ مکرمہ پہنچ گئے جہاں عشاء کی نماز کے بعد ارشد خان نے مکاوی دوستوں کے ذریعے ایک تقریب رکھ دی۔یوں جدہ کے مہران ہوٹل میں قاری شکیل گروپ پانچ چھ سو افراد کے ساتھ ان کا منتظر رہا۔

قاری صاحب چند دنوں بعد ملے اور ملتے ہی کہا چودھری صاحب ایداں نئی کری دا۔

انہوں نے جو زندگی میرے سامنے گزاری بڑی نفیس بڑی اعلی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کا فن انہیں آتا تھا۔ان کی دوستیوں میں پاکستانی لیڈر شپ شامل تھی۔سرور پیلس میں انہی کی وساطت سے لوگ ملا کرتے تھے۔میاں نواز شریف جو پس پردہ سیاست کرتے تھے ان میں آج دو ناموں کا اعلان کئے دیتا ہوں،سعودی حکومت کی جانب سے ان پر سخت پابندی تھی کہ وہ سیاست نہ کریں۔قاری شکیل ان کی معاونت کیا کرتے۔تھوڑی بہت مدد میں کیا کرتا۔تمام خبریں قاری صاحب کے ہاں ہی سی لکھی جاتیں اور دو فاکس مشینیں استعمال ہوتیں جن میں ایک میری تھی اور دوسری ان کی۔انپیج لکھنے میں ان کی صاحبزادی ماہر تھیں اور میں بھی استعمال کر لیتا تھا۔بیانات بلمشافہ ملاقات پر طے ہوتے اور اگلے روز وہ اخبارات کی زینت بن جاتے۔پاکستان کی ایک مشہور ایجینسی آن لائن اسے پورے میڈیا میں پھیلا دیتی،قاری شکیل اور خادم نے نواز شریف کی سیاست کو اس دور میں زندہ رکھا جب مارشل لاء کے سائے تھے۔خدا گواہ ہے میری کوشش جمہویت کے لئے تھی کسی کی ذات کے لئے نہیں ۔ہم سمجھتے تھے کہ جنرل مشرف کی پالیسیاں اس قوم کے لئے زہریلی ثابت ہوں گی اور ہوا بھی وہی کچھ جو ہم نے سوچا تھا۔

ایک اور صاحب تھے مہران بینک سکینڈل کے معروف کردار جنرل اسد درانی وہ ان دنوں سفیر پاکستان تھے۔انہیں اس بات کی کھوج تھی کہ میاں نواز شریف کیسے میڈیا تک رسائی کرتے ہیں۔سرور پیلس کی فاکس مشین پر بھی پہرے تھے۔پھر نائن الیون ہو گیا مشرف بلی سے شیر بن گیا اس نے ایک در پر سجدہ دیا اور باقیوں کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔اسی دوران پاکستانیوں پر آفت ٹوٹی اور وہ دھڑا دھڑ گرفتار ہونا شروع ہو گئے جن میں قاری شکیل بھی شامل تھے ارشد خان بھی اور عظمت نیازی بھی نعیم بٹ آفتاب میرزا اور کئی اور بعد میں مجھے بھی دھر لیا گیا۔اور یوں ٢٠٠٢ میں پاکستانیوں کے گھر اجڑے۔آج جب کوئی مارشل لاء کی بات کرتا ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ اس کا منہ نوچ لوں اور جب کوئی مشرف کی بات کرتا ہے تو اس ڈرتا ورتا کی خر مستیوں کا خیالآتا ہے تو کچیچیاں چڑھتی ہیں۔جمہوری دور میں سب کچھ ہوا مگر اس قسم کی مکروہ حرکت تو نہ ہوئی۔قونصلیٹ میں قائم ایک شعبہ تو لگا ہوا ہی پاکستانیوں کی سرکوبی کے لئے تھا۔

ایک مونچھوں والا اس کی سربراہی کر رہا تھا جسے نہ کوئی شرم تھی نہ غیرت نہ حیا۔جس روز پاکستانی دبوچا جاتا وہ ان کے گھر فون کر کے کہتا او ہو! بہت افسوس ہوا ہے۔ اوروہ ان کی گرفتاریوں میں شامل ہوتا تھا۔قاری صاحب پندرہ روز اندر رہے۔ انہیں رہائی دلانے میں میاں نواز شریف نے اپنے تعلقات استعمال کئے اسی طرح ارشد خان کو بھی نکلوا لیا گیا۔باقی لوگ ڈیپورٹ ہو گئے۔ہم پاکستان آ گئے ہم نے جان لیا کہ ہمارا سیاسی گرو کھوبے کا ماڑا ہے۔والدہ صاحبہ اسی دوران اس دنیا سے چلی گئیں جس کی بڑی وجہ میری گرفتاری اور اجڑنا تھا۔قاری صاحب اس دوران مجھ سے رابطے میں رہے۔ایک بار ان کا پاکستان آنا ہوا کہنے لگے چودھری صاحب میں پاکستان آ رہا ہوں بس ایک کام کرنا ہے آپ نے۔مجھے فکر لاحق ہوئی نہ گاڑی نہ پیسہ۔ خالی جیب تو پنڈی میں فقیر بھی نہیں پھرتا۔فرمایا یار میرا استقبال کروانا اور پھول پتیوں سے۔۔۔مجھے یہ کام کرنے میں بڑی مسرت ہوئی میں نے بچوں کو بھیج دیا قاری صاحب خوش ہو گئے۔اسی شام جاوید ہاشمی نے انہیں کھانے پے بلایا سردیوں کی اس رات میں بولان کی سجی کی میز پر ہاشمی صاحب کے گلے شکوے سنے پرانے دوست تھے مجھے یہ جملہ آج بھی یاد ہے ہاشمی صاحب لانگ مارچ پر بھی کہا تھا کہ آپ تحریک انصاف میں آئیں۔میں ایم کیو ایم پر عمران خان کے مضبوط موء قف کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا۔اور مرکز میں ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داری نبھا رہا تھا یہ ٢٠٠٨ کی بات ہے۔قاری صاحب سے یہ آخری ملاقات تھی۔میں ٢٠٠٩ میں ایک بار پھر سعودی عرب گیا اور یہی سال ان کی جدائی کا سال تھا۔قاری صاحب ٢٩ رمضان کو اللہ کو پیارے ہو گئے۔ان کا جنازہ حرم مکی میں ہواا اور قبر حضرت خدیجہ والے حصے میں ہوئی۔نماز جنازہ میں سب شریک ہوئے ایک نہ ہوئے تو میاں نواز شریف اور نہ ہی ان کی فیملی کو کوئی فرد۔
شیخ رشید جب عمرے پر آئے تو وہ ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے تعزیت بھی کی اور کہا کہ اب میاں جانب میاں صاحب آئیں گے اور ایسا ہی ہوا۔

تعلق دوستیاں سیاسی نظریوں پر اسطوار نہیںہوتیں۔ہم سے اچھے لوگ کسی اور جگہ بھی ہو سکتے ہیں۔کوشش یہ کرنی چاہئے کہ اچھے ہمارے ساتھ ہو جائیں۔ کہتے ہیں جس رات وہ قومے میں گئے اس سے پہلے جن سے عمر بھر کے رشتے تھے ان کی جانب سے کافی دکھ ملا۔میں تفصیل میں جا کر اہل خانہ کے دکھوں کو زیادہ نہیں کرنا چاہتا ان کی موت کا سبب اسی عطار کا لونڈہ تھا جس کی سیوہ میں عمر بتائی ،نجوی اور مروہ کے ابو اس دنیا میں نہیں ہیں چھ سالوں میں قاری شکیل کو جدہ کیا سعودی عرب کا ہر پاکستانی نہیں بھلا سکا۔اگر وہ آج میری بات سنتے تو ان سے کہتا قاری صاحب!ایداں نئی کری دا۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhary ramadan World انجینئر افتخار چودھری دنیا رمضان
Mpa Mehar Amir Hayat Hiraj
Previous Post ایک کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری اہلیانِ علاقہ نے بھر پور مسرت کا اظہار کیا ہے
Next Post راجہ وحید قاسم کی افطاری میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری زاہد حسین کاظمی اور گلام سرور خان
Raja Wahid Qasim, Aftari

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close