تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) 14 اگست ہمارے پیارے وطن عظیم پاکستان کی جشن آزادی کا دن ہوتا ہے جو کہ پورے ملک میں شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔تلہ گنگ میں TMAکے زیر سرپرستی کیمبرج انٹرنیشنل سائنس کا لج اور تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی نے مشترکہ پیشکش کے ساتھ ورائٹی شو (سلامت رہے پاکستان) پیش کیا جو کہ 14اگست رات 9:00بجے سے رات 12:00تک جاری رہا۔









