کروڑ لعل عیسن : قاضی بستی روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 5 ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ اس کی والدہ اور والد زخمی۔ تفصیل کے مطابق محمد ابراہیم ولد غلام اکبر اپنی اہلیا مسماة بلقیس بی بی کو 5 ماہ کے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قریبی بستی میں دوا لینے جا رہے تھے کہ سامنے سے تیز رفتار موٹرسائیکل جسے معظم سلطان ولد میر سلطان چلا رہا تھا نے موٹرسائیکل دے ماری جس سے تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
