Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قائداعظم کے افکار کی روشنی میں ہماری اجتماعی ذمہ داری

December 21, 2016 0 1 min read
Quaid e Azam
Quaid e Azam
Quaid e Azam

تحریر : محمد صدیق پرہار
ایوان صدر میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام قائداعظم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قائداعظم کی زندگی ہمیں فکروعمل کی یکجائی کاپیغام دیتی ہے۔قائداعظم کی زندگی ہمیں فکروعمل کے ساتھ ساتھ قول وفعل کی مطابقت کادرس بھی دیتی ہے۔قائداعظم کی زندگی میںکوئی تضادنہیںتھا۔قائداعظم کوبرصغیرمیں رہنے والے مسلمانوںکی فکرتھی کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک ہوناچاہیے جہاں یہ اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزارسکیں اورامورمملکت چلاسکیں۔انہوںنے اس فکرکوفکرتک ہی محدودنہ رکھا بلکہ انگریزوں اورہندئوںکی سخت مخالفت کے باوجودایک الگ آزاد، خودمختیارملک حاصل کرنے میںکامیاب ہوگئے۔صدرمملکت ممنون حسین کہتے ہیں کہ عزت نفس اورنظریاتی اساس پرثابت قدمی پرجمے رہنے نے انہیںہم عصروںمیںممتازبنادیا ہے۔یہ نظریاتی اساس اورعزت نفس پرثابت قدم رہناقائداعظم کاہی خاصا تھا۔قائداعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کو جو نظریاتی اساس دی اس پرخودبھی قائم رہے۔تحریک پاکستان کے دوران ایک کانفرنس میں قائداعظم سے سوال کیاگیا کہ برصغیرمیںمسلمان اورہندوسینکڑوں سالوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ آپ صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والوںکوتقسیم کررہے ہیں۔سوال کرنے والاغیرمسلم تھا۔قائداعظم محمدعلی جناح نے پانی منگایا تھوڑاساپی کرسوال کرنے والے سے کہا کہ بچاہواپانی تم پی جائو۔وہ کہنے لگامسلمان کابچاہواپانی میںکیوں پی جائوںاس نے وہ پانی پینے سے صاف انکارکردیا۔اس کے بعدقائداعظم نے وہی پانی ایک مسلمان کودیا تووہ اسی وقت پی گیا۔اس قائداعظم نے کہا کہ جب تم ہم مسلمانوںکابچاہواپانی ہی نہیں پیتے توہم اورتم ایک ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں۔پاکستان بنانے کامقصدیہاں رہنے والے مسلمانوںکی عزت نفس کی حفاظت بھی تھا۔

قیام پاکستان سے پہلے برصغیرمیںمسلمانوں کی عزت نفس بھی محفوظ نہیں تھی۔مختلف حربوں اورطریقوں سے مسلمانوںکی عزت نفس پرحملے کیے جاتے تھے۔ نہ مسلمانوںکی عزت محفوظ تھی اورنہ ہی عزت نفس ۔نظریاتی اساس اورعزت نفس کے حوالے سے موجودہ دورکی بات کی جائے توہماری کوئی نظریاتی اساس ہے ہی نہیں۔ہم جب چاہیں اپنی نظریاتی اساس تبدیل کردیتے ہیں۔نہ توہماراسیاسی نظریہ ایک رہتا ہے اورنہ ہی سماجی اورمعاشی نظریہ۔ایک دن ہم کسی کے حق میںبول رہے ہوتے ہیں اوردوسرے دن اسی کے خلاف۔ہم مطالبہ بھی خودکرتے ہیں اورمستردبھی خودکرتے ہیں۔رہی بات عزت نفس کی تووہ اب بااثرافرادکے پاس ہی رہ گئی۔ غریب اورمزدورطبقے اورآئمة المساجدکاعزت نفس سے دوردورکاواسطہ بھی نہیں۔بااثرافرادمیں سے کسی کی عزت نفس پرزندگی میں ایک یا چندچندبارتھوڑی سی بات ہوجائے توہنگامہ کھڑاہوجاتاہے۔اس عزت نفس کی تذلیل کابدلہ لینے کے لیے کیاکچھ نہیںکیاجاتا ۔دوسری جانب غریب کی عزت نفس پریہی بااثرافرادروزانہ حملے کرتے ہیں اورایساکرناوہ اپناحق بھی سمجھتے ہیں۔ روزانہ دفتروں، دکانوں، بازاروں، ہوٹلوں، مارکیٹوں ،ورکشاپوں اور بہت سی جگہوں کتنے ہی ایسے انسان رہتے ہیںجن کی عزت نفس پرروزانہ کئی کئی بارحملے ہوتے ہیں ۔اپنی اس روزانہ کی تذلیل کابدلہ تودورکی بات معاشی مسائل سے دوچاروہ غریب بے چارے زبان سے ایک لفظ بھی نہیںبول سکتے۔ایک ہماری قومی عزت نفس بھی ہے ۔ہماری اس قومی عزت نفس پربھی کئی بارحملے ہوچکے ہیں۔جب عالمی مالیاتی اداروں سے ہم قرض دینے کی درخواستیںکرتے ہیں تواس وقت ہماری عزت نفس کی کیاکیفیت ہوتی ہے یاہمارے ارباب اقتدارجب قرض یاامدادلینے جاتے ہیں توکیاوہ اپنی اورقوم کی عزت نفس ایئرپورٹ پرچھوڑ جاتے ہیں۔

ہماری عزت نفس غیروں کے ہاتھ میں ہے ۔بیرون ملک پاکستانیوں سے جوسلوک روارکھاجاتا ہے وہ کون نہیںجانتا۔ابھی حال ہی میں ایک قومی اخبارمیں ایک چھوٹی سی لیکن ہمارے قومی ضمیراورعزت نفس کوجھنجھوڑنے والی ایک خبرشائع ہوئی۔جس کے مطابق ہماری ایک سیاسی پارٹی کے سرکردہ راہنماکی بیرون ملک جوتے اتارکرتلاشی لی گئی ۔ کب تک ہم پاکستانیوںکی اس طرح تذلیل ہوتی رہے گی۔موجودہ حکومت نے اپنی قومی عزت نفس کی بحالی کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔ان اقدامات میں سے ایک اقدام یہ بھی ہے کہ سفری دستاویزات کے بغیربیرون ملک سے آنے والوںکوڈی پورٹ کردیاجاتا ہے اوردنیاسے کہاگیا ہے کہ بغیرتصدیق اور ٹھوس ثبوت کے کسی بھی پاکستانی پرکسی بھی دہشت گردانہ حملے یادیگرکسی بھی واردات میںملوث ہونے کاالزام نہ لگایا جائے۔ یہ ڈرون حملے بھی ہماری قومی عزت نفس پرحملوں کے مترادف ہیں۔آئے روزپاکستان سے ڈومورکے تقاضے بھی ہماری قومی عزت نفس پرحملہ ہیں۔ صدرمملکت ممنون حسین کاکہنا ہے کہ قائداعظم کے ان افکارکی ہمیںآج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان بنتے وقت تھی۔سچ تویہ ہے کہ قائداعظم کے صرف مندرجہ بالاان افکارکی ہی نہیں تمام افکارکی آج ہمیں پاکستان بنتے وقت سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ہم نے قائداعظم کے افکارکوفراموش ہی کردیا ہے۔ہم نہ توقائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہیں اورنہ فرمان پر۔صرف ہماری سیاسی قیادت ہی قائداعظم کے افکاروفرمان پرعمل کرنے کوترجیح دینے لگ جائے توقوم بھی پیچھے نہیں رہے گی۔

Mamnoon Hussain
Mamnoon Hussain

صدرممنون حسین نے قائداعظم سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظرمیںکہا کہ ایک طویل سفرکے بعدپاکستان کے دروازے پرروشن مستقبل دستک دے رہا ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہرقسم کی مصلحتوں اورشکوک وشبہات کوبالائے طاق رکھ کرقوم کاہرفردخاص طور پر نوجوان سرگرم عمل ہوجائیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگرتمام قسم کے مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھایاجاسکے۔صدرممنون حسین نے بہت ہی اچھی بات کہی ہے۔انہوںنے ہرقسم کی مصلحتوں اورشکوک وشبہات کوبالائے طاق رکھنے کاکہا ہے۔یہ مصلحتیں سیاسی بھی ہوتی ہیں ،ذاتی اورکاروباری بھی ۔ ان مصلحتوںکی وجہ سے ہی ہمارابہت سانقصان ہوچکا ہے۔یہ سیاسی مصلحتیں ہی ہیںجوکالاباغ ڈیم نہیں بننے دیتیں۔اقتصادی راہداری، کالاباغ ڈیم سمیت قومی مفاداورنوعیت کے تمام منصوبوںکے بارے میں ہم اپنی ہرقسم کی مصلحتوںکوبالائے طاق رکھ دیں توجلدہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام مصلحتوں اورشکوک شبہات کوخیربادکہناضروری ہے۔ایک اورالمیہ یہ بھی ہے کہ اکثراوقات ہم مواقع کا استعمال بھی ہم اپنی سیاسی اورذاتی ضرورتوں کے مطابق کرتے ہیں۔ان مواقع کااستعمال قومی ضرورتوں اورفائدوںکودیکھتے ہوئے کیاجائے توملک میں ترقی کی رفتاراوربھی تیزہوجائے۔ممنون حسین کاکہنا ہے کہ حالات خواہ کیسے ہی کیوںنہ ہوں ہمیںمسائل کی کثرت سے گھبراکرکبھی اپناراستہ نہیں بدلنا چاہیے ۔بلکہ یکسوئی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن رہناچاہیے۔

حالات کامقابلہ کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔پاکستانی قوم بھی حالات کامقابلہ جواںمردی سے کرتی ہے۔حالات چاہے جیسے بھی ہوں پاکستانی قوم نہ توکبھی گھبرائی ہے اورنہ ہی کبھی شکست تسلیم کی ہے۔ممنون حسین نے ثابت قدم رہنے کامشورہ بھی دیاہے۔حالات کامقابلہ ثابت قدم رہ کرہی کیاجاسکتاہے۔یہ بات قیادت کے بنیادی اوراہم اوصاف میں بھی شامل ہے کہ مسائل کی کثرت اسے پریشان نہیں کرسکتی اوریکسوئی کے ساتھ اس کاسفرمنزل کے حصول تک جاری رہتا ہے۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ کسی سیاسی قائدکے کردارکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ امانت کی حفاظت کرتے ہوئے خودپرکیے جانے والے اعتمادپربہرصورت پورا اترے ۔ صدر ممنون حسین کی طرف سے بتائے گئے اس وصف کوسامنے رکھتے ہوئے قارئین یہ تجزیہ خودہی کریں کہ ہماری تمام سیاسی قیادت میں سے کتنے سیاستدان ایسے ہیںجواس وصف پرپورااترتے ہیں اورکتنے سیاستدان ایسے ہیں جن میں یہ وصف پایاہی نہیںجاتا۔کتنے ایسے سیاستدان ہیںجواقتدارمیں آنے کے بعد قومی ، سیاسی، سماجی اورمعاشی امانتوںکی حفاظت کرتے ہیں اورکتنے ایسے سیاستدان ہیںجواپوزیشن میںہوتے ہوئے ان امانتوںکاخیال رکھتے ہیں ۔ صدر مملکت کہتے ہیںکہ قائداعظم کی یہی خوبی تھی جس کے سبب ان کے مخالفین بھی تسلیم کرنے پرمجبورتھے کہ وہ ہمیشہ درست بات کہتے ہیں اوربڑے سے بڑے فائدے کے لیے بھی اصولوںپرکبھی سمجھوتہ نہیںکرتے تھے۔اپنے اصولوںپرقائم رہنا اورسمجھوتہ نہ کرناسیاسی قیادت کااہم وصف ہے۔

آج کی بات کی جائے جواصولوںپرقائم رہے اس پربھی تنقیدہوتی ہے اورجوسمجھوتہ کرلے اس کوبھی معا ف نہیںکیا جاتا۔جواپنی بات قائم رہے اسے ضدکاپکاکہاجاتا ہے۔اسے مشوروںکونظراندازکرنے ،تنہافیصلے کرنے اوراڑے رہنے والاکہاجاتا ہے اورجواصولوں سے انحراف کرلے تواسے غیرمستقل کہاجانے لگتا ہے لیکن جوواقعی قیادت ہوتی ہے وہ ایسی باتوںکی طرف توجہ ہی نہیں دیتی اوراپناسفرمنزل کی جانب جاری رکھتی ہے۔ہماری سیاسی قیادت قائداعظم کے اس وصف کواپنالے توآج بھی دنیایہ تسلیم کرنے پرمجبورہوجائے گی کہ پاکستانی قوم کوشکست نہیںدی جاسکتی۔صدرمملکت کہتے ہیںکہ ماضی کے بعض ادوارمیںقومی وسائل کابے دریغ استعمال کیاگیاجس کے سبب ملک معاشی ناہمواری،بے روزگاری، محدودقومی وسائل اورعوام میںبے چینی پیداہوئی جس کے اثرات بیشترطبقات میں نظرآتے ہیں۔قومی وسائل کابے دریغ استعمال کرنے والوں سے بازپرس ضرورہونی چاہیے چاہے ان کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔

Pakistan
Pakistan

یوں توملک میں احتساب کرنے والے اورتفتیش وتحقیق کرنے والے ادارے موجودہیں اس کے باوجودقومی وسائل کابے دریغ استعمال ایک سوالیہ نشان ہے۔ہمیں ایسانظام لاناہوگا کہ قومی وسائل کابے دریغ استعمال ہونے ہی نہ دیاجائے۔قومی وسائل کے درست اوربروقت استعمال سے ہی ہم ترقی کی منازل تیزی سے طے کرسکتے ہیں۔قومی وسائل کی کیااہمیت ہے یہ سکولوں اورکالجوں کی درسی کتب میںبھی پڑھایاجائے اورساتھ یہ بھی پڑھایاجائے کہ قومی وسائل کے بے دریغ اوربے جااستعمال سے ملک ،قوم اورمعیشت کاکتنانقصان ہوتا ہے اورقومی وسائل کے بروقت اوردرست استعمال سے کیافوائدحاصل ہوتے ہیں۔ ممنون حسین کاکہنا ہے کہ اب ہمیں ان مسائل کوشکست دے کرقوموںکی برادری میں سراٹھاکرجیناہے توہمیں اپنے بزرگوںا ورقائداعظم کے افکارسے روشنی حاصل کرنی ہوگی۔جن کی قیادت نے اس وطن کاحصول ممکن بنایا۔ممنون حسین یہ بات درست ہی کہتے ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ ہمارامعاشرہ عمومی طور پر اخلاقی بحران کاشکارہے۔لوگوںنے اجتماعی ذمہ داریوںسے کنارہ کشی اختیارکرکے انفرادی طرزعمل اپنارکھا ہے۔اجتماعی ذمہ داری سرکاری افسران اور سیاستدانوںپرہی عائدہوتی ہے۔ہم صرف اخلاقی ہی نہیں سیاسی اورقیادت کے بحران کابھی شکارہیں۔ممنون حسین کاکہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے کہ اجتماعی سوچ اپنائی جائے اوریکجائی کے ساتھ آگے بڑھاجائے۔

یہی بات وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی کئی بارکہہ چکے ہیں کہ ہمیںمیںکی روش چھوڑ کرہم کی روش اپنانی ہوگی۔قائداعظم نے ہمیشہ قومی دولت کوامانت سمجھ کرخرچ کیا۔اگریہ لائحہ عمل آج حکومتی ادارے اورہم سب اپنالیں توہمارے بہت سارے مسائل خودبخودحل ہوسکتے ہیں ۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوںکوبے نقاب کیاجائے۔کیونکہ یہ ملکی ترقی کے ہی نہیںہمارے بھی دشمن ہیں۔تمام سیاسی قائدین سیاسی مفادات سے بالاترہوکربچوںا ورنوجوانوںکے مستقبل اورپاکستان کی ترقی کی طرف توجہ دیں۔ صدر ممنون حسین کہتے ہیں کہ نوجوان ہماراقومی اثاثہ ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان اوراس کے مستقبل کے بارے میںاندرونی وبیرونی سطح پرکیے جانے والے پراپیگنڈے سے متاثرہوئے بغیرملک وقوم کی ترقی اورسربلندی کے لیے پوری محنت سے تعلیم کاحصول جاری رکھیں۔میراایمان ہے کہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے اورہمارے بچے قائداعظم کی اس امانت کی پورے احساس ذمہ داری کے ساتھ حفاظت کریںگے اوراسے بابائے قوم کے خوابوں کی تعبیربنانے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوںکے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ایوان صدرمیں قائداعظم سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے جن مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے اورقائداعظم کے جن افکار و نظریات سے سمینارکے شرکاء اورقوم کویاددہانی کرائی ہے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس افکارونظریات اورمسائل کوسامنے رکھتے ہوئے اپنے اجتماعی اور انفرادی کردارکاجائزہ لیں اوریوم قائداعظم مناتے ہوئے ہم یہ عہدکریں کہ آج سے ہی ہم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار،نظریات اورفرمودات کی روشنی میں ملک کانظام چلائیں گے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی مصلحتوں،رکاوٹوں، رنجشوں اورمفادات کوآڑے نہیں آنے دیں گے۔

Siddique Prihar
Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
ideas life light quaid e azam Seminars اجتماعی افکار خطاب ذمہ داری روشنی زندگی سیمینار قائداعظم
Indian Army Violence on Kashmiri Women
Previous Post بیمار ذہنیت اور بے حسی مت دیکھائیں
Next Post گول گپوں اور دہی بھلوں‌ کا صدقہ صدارت…!‌
Mamnoon Hussain and Nawaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close