Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قائد اعظم محمد علی جناح برعظیم میں نشاة ثانیہ کا پہلا پتھر

December 22, 2020December 22, 2020 0 1 min read
Quaid-e-Azam
Quaid-e-Azam
Quaid-e-Azam

تحریر : میر افسر امان

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیداہش، ٢٥ دسمبرکے حوالے سے لکھنے بیٹھا تو سوچا کہ اس بار کون سی جہت پر لکھوں۔ ذہن مسلمانوں کی بربادیوں اور قائداعظم کے ایک منفرد کارنامے، یعنی پاکستان حاصل کرنے اور بعد کے واقعات پرتجزیہ کرنے کی طرف گیا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قائد اعظم برعظیم میںنشاة ثانیہ کے پہلے پتھر ہیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے دوران برعظیم کے مسلمانوں اور اپنے رب سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا۔ یعنی پاکستان کا مطلب کیا”لا الہ الا اللہ” کے عملی نفاذ کی کوشش۔اسی زمانے میں شاعر اسلام مفکر پاکستان حضرت علامہ شیخ محمد اقبال نے مسلمانوں کی بربادیوں پر اپنی شاعری کے ذریعے نوحہ پڑھنے اور اسے اپنے شاندار ماضی کی یاد کرانے اور طرف گامزن کرنے ، سوئی ہوئی مسلم قوم کو جگانے کے لیے تاریخی کام کیا تھا۔ قائد اعظم کو لندن سے بلا کر آل انڈیا مسلم کی قیادت سونپی۔ جن نے اپنی قائدانہ صلاحیت استعمال کر کے بلا آخر پاکستان حاصل کیا۔

عام مسلمان، مدینہ کی اسلامی ریاست ،جو انسانیت کے لیے ایک مثالی حکومت تھی اور ہے، کے ہمیشہ خواہش مند رہے ہیں۔جس میں ریاست اور عوام کے حقوق و فرائض صاف صاف بیان کر دیے گئے تھے۔ جسے اللہ جل جلالہ کی ہدایات کے مطابق رسول صلی اللہ علیہ وسلام نے مدینہ میں قائم کیا ،جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے رول ماڈل ہے۔ رسولۖ اللہ کے بعداسی حکومت الہیٰا کو خلفائے راشدین نے کامیابی سے چلایا۔ پھر اسی نظام کی برکت نے ١٩٢٣ء تک مسلمان خلفاء نے دنیا کے چار براعظوں کی ہزاروں زبانوں، تہذیبوں ،تمدنوں او ثقافتوں والے عوام کو ملائے رکھا۔ اسی حکومت کے، پھر سے قیام کے لیے سید مودودی ١٩٣٢ء سے برعظیم کے مسلمانوں کو اپنے رسالے ترجمان القرآن کے ذریعے بلاتے رہے۔ اس خیال کو عملی جامعہ پہنانے کے ١٩٤١ء لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیادرکھی۔ سید مودودی نے مسلمانوں کی بربادیوں کا حل مسلمانوں کی اصل رول ماڈل مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرف لوٹنے میں بہتر سمجھا۔ کافی سوچ وبچارکے بعد مسلمانوں کے ذہن صاف کرنے کے لیے اکتوبر١٩٦٦ء میں ایک کتاب” خلافت ملوکیت ”لکھی۔ جو اب تک تقریبا! اسی ہزار(٨٠) سے زاہد کی تعداد میں شائع ہو چکی ہے۔ خلوفت ملوکیت کتاب کئی تعلیمی اداروںکے نصاب میں شامل ہے۔ اس میں ثابت کیا کہ مسلمانوں کی بربادی کی بنیادی وجہ خلافت سے ملوکیت کی طرف جانے کی وجہ سے ہے۔ حکومت الہیٰا قائم کرکے مسلمان پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔مسلمان اور اسلامی حکومت بنیادی طور پر مشنری ہیں۔لہٰذا اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذکر نے کے لیے ہر مسلمان کو مشنری بن کر ڈٹ جانا چاہییے۔

قائد اعظم کو اللہ نے یہ اعزاز بخشا کہ وقت کی کئی طاقتوں،جن میں برعظیم سمیت دنیا پر حکمران سیکولرزم اور سرمایہ دارانہ کے پرچارک انگریز، قوم پرست ہندو، اُبھرتے ہوئی دین بیزار کیمونسٹ تحریک اور مسلمانوں میں انگریز کی اشیر آباد پر نقب لگا کر نئی نبوت والے قادیانیوں کو بغیر جنگ کے، دلیل کی بنیاد پر اور مروجہ جمہوری طریقے سے شکست دے کر اُس وقت کی اسلامی دنیا کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی مثل مدینہ اسلامی ریاست پاکستان حاصل کی۔ جو اب ما شاء اللہ ایٹمی اور میزائل طاقت بن چکی ہے۔ کیا اتنی بڑی کامیابی کچھ کم اعزاز ہے؟

ہندوئوں لیڈر تحریک پاکستان کے دوران کہتے تھے کہ اب تو مسلمانوں کے سر پر قائد اعظم کا اسلامی جنون سوار ہو گیا ہے۔ابھی پاکستان بننے دو۔ اس کے بعد ہم آہستہ آہستہ سیکولرزم کا جادو ان پر طاری کر کے واپس اَکھنڈ بھارت میں شامل کر لیں گے۔قادیانیوں نے کہا تھا ہم وقتی طور پر پاکستان میں شامل ہو رہے واپس بھارت میں شامل ہو جائیں۔کیمونسٹ گھات لائے بیٹھے تھے کہ وقت ملنے پر اس نئی حکومت پر اپنے طریقہ پر قبضہ کر کے کیمونسٹ نظام قائم کر دیں گے۔

قائد اعظم نے پاکستان بننے کے ساتھ ہی اپنے فرمودات کے مطابق مدینہ کی اسلامی رفاحی ریاست قائم کرنے کے اقدامات شروع کر دیے تھے۔قائد اعظم نے علامہ اقبالکی سوچ کے مطابق پہلے ” ری کنسٹرکشن آف اسلامک تھاٹ” کی بنیاد رکھی۔ اس کا ہیڈ ایک نو مسلم علامہ اسد کو لگایا۔ یہ وہی علامہ اسد ہے جو علامہ اقبال کی تحریک پر چوہدری نیاز علی صاحب کے وقف پٹھان کوٹ جمال پور میں بیٹھ کر علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق ”فقہ کی تدوین جدید” پر کام کر رہے تھے۔ اس مقصد کے لیے علامہ اقبال نے سید مودودی کو بھی اپنا آبائی وطن حیدر آباد دکن چھوڑ کر پنجاب پٹھان کوٹ جمال پور آنے کی دعوت دی۔سید مودودی صرف اللہ کے لیے، علامہ اقبال کے کہنے پر ١٩٣٨ء میں ہجرت کر پٹھان کوٹ آئے ۔ جب پاکستان بن گیا تو قائد اعظم نے ان یہ دو نوںشخصیتوں، علامہ اسد اور سید مودودی کو پاکستان میں اسلام کے عملی نفاذ کے طریقے وضع کرنے پر لگایا۔علامہ اسد نے

٢
”ری کنسٹرکشن آف اسلامک تھاٹ”۔ کے ذریعے اسلامی آئین،تجارت،معاشرت اور اسلامی نظام عدل پر کا فی کام کیا۔سید مودودی نے ریڈیو پاکستان سے کئی تقریریں کر کے پاکستان میں اسلام کے عملی نفاذ کے طریقے بتائے۔ مگر قائد اعظم کی موت کے بعدعلامہ اسد کو اس کام سے ہٹا کر اقوام متحدہ میں سفیر لگا دیا۔ ذرائع کہتے ہیں علامہ اسد کے کیے گئے کام کو ایک قادیانی بیروکریٹ نے جلا دیا۔ سید مودودی کو سیفٹی ایک کے تحت نظر بند کر دیا۔ مسلم لیگ کے کھوٹے سکوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ چودہ سو سالہ پرانی اسلامی نظام اس دور میں نافذ نہیں ہو سکتا؟جماعت اسلامی نے سیکولر سوچ کے خلاف مہم چلائی۔پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان صاحب شہید ملت نے قراراد پاکستان کو آئین کے دیباچے کے طور پر داخل کی۔ پاکستان بننے کے بعد کیمونسٹوں نے مشہورشاعر فیض احمدفیض صاحب کو ملا کر پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی بغاوت کی۔ مگر اللہ نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ان پربغاوت کا مقدمہ چلا۔ لیاقت علی خان کو کیمونسٹوں نے ایک سازش کے تحت راولپنڈی لیات باغ میں شہید کر دیا۔

بھارت نے اپنے ڈاکٹرائن کے مطابق سرحدی گاندھی غفار خان کو قومیت کے نام پر پشتونستان بنانے پر لگا کر اپنے سیکولر ایجنڈے میں رنگ بھرنا شروع کیا۔ صوبہ سرحد میں پاکستان کے ترقی کے ضامن کالا باغ ڈیم کو آج تک نہیں بننے دیا۔ولی خان نے پشتونستان بنانے کے لیے افغانستان کے قوم پرست سردار دائود سے پاکستان توڑنے کے لیے مدد مانگی۔ اس کو پیغام بھیجا کہ پاک فوج بھارت سے شکست کے بعد کمزور پڑھ گئی ہے وہ پشتوں اور بلاچوں کا مقابلہ نہیں کر سکے گے۔کچھ پشتون پائلٹ پاک ایئر فورس کے جیٹ جہاز اغوا کر کے افغانستان میں لینڈ کریں گے۔ انہیں پاکستان کو واپس نہ کرنا۔سردار دائود نے جمعہ خاں صوفی کو جو اجمل خٹک کے کہنے پر افغانستان میں بیس سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہا تھا، کو ولی خان کے پاس پیغام دے کر بھیجا کی میں پشتون زلمے کو دہشتگردی کی ٹرینیگ دینے کے تیار ہوں۔ پھر پشتورن زلمے، بلوچ اور سندھ کے کیمونسٹ کابل دہشت گردی کی ٹرینیگ لینے افغانستان گئے۔ ولی خان نے کابل میں ان کی دہشت گرد فورس سے سلامی بھی لی۔یہ بھارت، عراق اور روس کے سفارتخانوں سے فنڈ لیتے تھے۔ پیپلز پارٹی کا منحرف اور پنجاب کا سابق گورنر غلام مصطفے کھر بھی کابل جانے والوں میں شامل تھا۔ بھٹو نے اسی بنیاد پر ولی خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کیا تھا۔

جو جنرل ضیاء نے بھٹو دشمنی میں ختم کیا۔(حوالہ کتاب فریب ناتمام۔مصنف ولی خان پارٹی کا منحرف لیڈر جمعہ خان صوفی)۔ جب امریکی فوج نے افغانستان میں افغان طالبان کی جائز امارت اسلامیہ کو ختم کرنے کے لیے حملہ کرنا چاہا، تو اس کی کانگریس سے اجازت لینی چاہی۔کانگریس نے واپس کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ افغانوں نے برطانیہ اورسویت روس کے حملہ آوروں کو شکست فاش دی ہے۔امریکا فوج نے کہا کہ اس کا ہم نے اس کا علاج کر لیا ہے۔وہ علاج یہ تھا کی بزدل کمانڈو جنرل ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے امریکا کے خفیہ اداروں کو فاٹا کے اندر قوم پرستوں کو افغانستان کی امارت اسلامی کے طالبان کے خلاف قوم پرست حکومت اور پشتونستان بنانے کے وعدے پر ٹرینیگ دینے کی سہلوت دے رکھی تھی۔( حوالہ کتاب یہ خاموشی کب تک۔مصنف (ر)جنرل شایدعزیز) اس سے قبل اخبارات میں خبر لگی تھی کہ اسفند یار ولی نے امریکاکا دورا کیا ہے۔ اوباما سے ملاقات میںافغان طالبان کی جائز امارت اسلامی کو ختم کر کے وہاں قوم پرستوں کی حکومت اور پاکستان کے قوم پرستوں کو ملا کر پشتونستان کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کاکوئی خفیہ معاہدہ کیا۔ اسفند یا ولی خان نے اس الزام کی آج تک تردید نہیں کی۔

بیگم نسیم ولی خان نے اسفند یار ولی سے اختلافات کیے۔ ایک پریس کانفرنس میں اسفند یار ولی پر الزام لگا یا کہ بتایا جائے کہ پشتون قوم کو امریکاکے ہاتھوں کتنے ڈالروں میں فروخت کیا ہے۔ پاکستان کے دوست نما دشمن امریکا نے تحریک طالبان پاکستان بنائی۔ اس کا اعتراف امریکی وزیر دفاع نے پریس میں کیا تھا۔ اس نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی ۔ پاک فوج نے الطاف حسین اور تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا صفیا کر کے پاکستان میں امن و امان قائم کیا۔ اب بھی امریکا ، بھارت اور اسرائیل افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ بھارت نے بلوچی گاندھی عبدلاصمد اچکزئی کو قومیت پر لگا کر سیکولر کے ایجنڈے کو پوار کرنے پر لگایا۔ سندھ میں غلام مصطفے شاہ(جی ایم سید) جس نے سندھ اسمبلی بھی قراداد پاکستان پیش کی تھی کو سندھی قومیت کا پرچارک بنا کر سامنے لایا۔ جی ایم سید نے تو اندرا گاندھی کو پاکستان پر حملہ کر پاکستان سے آزادی دلانے کی درخواست کی تھی۔

کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں جعلی مہاجر قومیت کے نام پر غدار وطن الطاف حسین کو کھڑا کیا۔ اس کو اعلانیہ فنڈ اور دہشت گردی کی ٹرنینگ دی۔ الطاف حسین نے ساری حدیں پار کر کے پاکستان کو ناسور کہا اور بھارت، اسرائیل اور امریکا سے پاکستان توڑنے کی اپیل کی۔ اب اس کو اللہ نے نشان عبرت بنا دیا ہے۔ وہ بھارت کی شہریت کے لیے ہندو مذہب اختیار کے بھارت کا شہری بننا چاہتا ہے۔ جب پاکستان بنا تو قادیانی پوری حکومت، یعنی فوج اور بیروکریٹس میں شامل تھے۔ جنہیں انگریزوں نے بھرتی کیا تھا۔ کسی کو حکومتی عہدہ پر لگنا ہوتا تو قادیا نیوں سے سفارش کی ضرورت ہوتی تھی۔ بھٹو کے دور میں تو فضائیہ، بحری کے چیف قادیانی تھے۔ بری فوج کا ڈپٹی چیف بھی قادیانی تھا۔ قادیانی قائد اعظم کی اسلامی وژن کے ہمیشہ مخالف رہے۔ بھارت نے اپنے پرانے نمک خوار صوبہ بلوچستان کے بلوچ علیحدگی پسندوں کو قومیت کاراگ الاپنے اور پاکستان سے علیحدہ ہونے پر لگایا۔ جو آج بھی بھارت میں بیٹھ کر بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔مشرقی پاکستان کے ہندو اساتذا کو تعلیمی اداروں میں دو قومی نظریہ کے خلاف تیارکرنے کے کام پر لگایا۔اسی کی کوک سے بنگالی قومیت نے جنم لیا، جو بعد میں بنگالی زبان اور حقوق کے نام پر غدار وطن شیخ مجیب کی

٣
اگر تلہ سازش اور بھارت کی تربیت یافتہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں خانہ جنگی شروع کی۔ غیر بنگالیوں کاقتل عام کیا۔بھارت فوج نے بین لاقوامی سرحد عبور کر پاکستانی فوج کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔ بھارت کے ڈاکٹرائین کے مطابق سیکولر بھات کا طفیلی ملک بنگلہ دیش بنا دیا۔ پاکستان بچانے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے پر اب بھی جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کو ایک ایک کر کے بھارتی کٹ پتلی حسینہ واجد وزیر اعظم بنگلہ دیش نے سولی پرچڑھا دیا۔ اس کے باوجود جماعت اسلامی بنگلہ دیش اب بھی قائد اعظم کے دوقومی نظریہ کو زندہ کی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش بنانے پر وزیر اعظم اندرا گاندھی نے گھمنڈ میں ا کر بیان دیا۔ میں نے قائد اعظم کا دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں دفنا دیا۔ مسلمانوں سے ہزار سالہ حکمرانی کا بدلہ بھی لے لیا۔ اب بھی پاکستان میں بھارت کے پے رول پر سیکولر لوگ منظم طریقے مہم چلائے ہوئے اور قائد اعظم کو جھوٹ کی بنیاد پر سیکولر ثابت کرنے کی بے کار کوشش کرتے رہتے ہیں۔ یہ سورج کو انگلی دیکھانے والی بات ہے۔ حکمران چاہے پیپلز پارٹی کے ہوں یا نون لیگ کے ، سب بھارت کے بیانیہ پر پاکستان کو سیکولر بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔

کیا عوام ان کو پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی بولی بولنے والی سیاسی پارٹیوں کو رد کر کے پاکستان میں قائد اعظم کے اسلامی وژن کے مطابق پاکستان میں اسلامی نظام حکومت قائم کرنے والی جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط نہیں کرنے چاہیں؟ قوم پرستوں نے پاکستان کو دو ٹکڑے کیا۔کیا باقی پاکستان میں بھی قومیتوں کے راگ اپانے والوں کو کھلی چھٹی دیانا قائد اعظم کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے؟کیا ان کا عوام کو محاسبہ نہیں کرنا چاہے؟ پاکستان میں صرف ایک جماعت اسلامی ہے جو قائد اعظم کی حقیقی جان نشین ہے۔ جو دو قومی نظریہ اور قائد اعظم کے اسلامی وژن کی پشتی بان ہے۔اگر پاکستان بننے کے بعد قائد اعظم کے وژن اور برعظیم کے مسلمانوں کے خوابوں کے مطابق اسلامی نظام قائم کر دیا جاتا تو نہ پاکستان کے ٹکڑے ہوتے نہ ہی بھارت میں مسلمانوںپر ظلم ہوتا۔ اب تک کشمیر بھی پاکستان میں شامل ہو چکا ہوتا۔ پاکستان میں قائد اعظم کے وژن کے مطابق عمران خان اسلامی نظام اسلامی نافذ کرنے کو وعدے پر جیت کر آئے ہیں۔ مگر عمران خان نے اب تک کوئی ٹھوس کام، نہیں کیا۔جماعت اسلامی جو اس کام کے لیے برسوں سے تیاری کی ہوئی ہے۔ پاکستان کے عوام کوچاہیے کہ جماعت اسلامی کو الیکشن میں کامیاب کریں تاکہ وہ اس ملک میں مکمل اسلامی نظام نافذ کر دے۔ سید مودودی نے ١٩٣٢ء میں صدا لگائی تھی ۔بس عوام کی الیکشن میں کامیاب کرنے کی دیری ہے۔ آئی جے آئی کے وقت نواز شریف نے کہا تھا جس دن آئی جے آئی جیتے گی۔ پاکستان میں اسلامی نظام رائج کر دیا جائے گا، مگر جب اقتدار ملا تو کہنے لگے نماز ، زکوٰة،روزہ اور حج کریں، بس یہ ہی اسلامی نظام ہے۔ میں انتہا پسند مسلمان نہیں(حوالہ پروفیسر عبدالغفور کتاب نواز شریف کا پہلا دور) ٢٠١٣ء کے انتخابات جیتنے کے بعد اعلانیہ کہا تھا کہ میں سیکولر ہوں۔ قاعد اعظم کے ١٩٤٠ء کی لاہور مینار پاکستان پر تاریخی تقریر جو قرا ردادمقاصد اور بعد میں ہندو پریس نے اسے قرارداد پاکستان قرار دیا۔ قائد اعظم نے اس تقریر میںکہا تھا کہ ہندو مسلم دو قومیں ہیں۔ ان کے کھانے پینے،تہذیب تمدن ثقافت سب علیحدہ ہے۔ ایک کے ہیرو، دوسرے کے ولن ہیں۔ اس کی نفی کرتی ہوئے نواز شریف نے لاہور میںکہا کہ ہندو ئوںاور مسلمانوں میں کوئی فرق نہیں۔ہم ایک ہی قوم ہیں۔ کھاتے پیتے ایک جیسا ہیں۔ ہماری تہذیب تمدن ثقافت ایک جیسی ہیں۔

انگریز نے مسلمانوں سے تجارت کے فریب کے ذریعے اقتدادچھینا تھا۔ اس نے خوف کی وجہ سے کہ کہیںمسلمان ان سے واپس حکومت نہ چھین لیں، مسلمانوں کو دبا کے رکھنے بلکہ دوسرسے نمبر کا شہری بنانے میں اپنی پوری قوت لگا دی۔ پھر ١٨٥٧ء کی جنگ آزادی کے بعد تو مسلمانوں کو ختم کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ برعظیم کی سڑکوں کے کنارے درختوں کے تنوں سے لٹکی جنگ آزادی کے مجائدین کی لاشوںکو دنیا نے دیکھا۔ انگریزوںنے اپنی تو پوں کے دہانوں کے سامنے باندھ کر مسلمانوں کو زندہ اُڑا دیا۔ رہی سہی کسرمسلمان غداروںنے ریکی کر کے پوری کی۔ انگریز فوج کو مجائدین آزادی کے ٹکانوں کا پتہ بتا کر ان کے قاتل عام میں شریک ہوئے۔ ان غداروں کو بعد میں انگریزوں نے مسلم دشمنی میں جائیدادیں دیں۔ کالے پانی اور اثاثوںکا ضبط ہونا بھی تاریخی حقیقت ہے۔ آج بھی ہی جاگیردار پاکستان کی سیاست پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

صاحبو! قائد اعظم نے بر اعظیم کے مسلمانوں کو وقت کی بڑی طاقتوںکی غلامی سے نکال کر، اُس وقت کی اسلامی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست مثل مدینہ” مملک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان، دلیل اور مروجہ جمہوری اور پر امن طریقے سے حاصل کر کے دی۔ واقعی حضرت قائد اعظم محمد علی جناح برعظیم میں اسلامی نشاة ثانیہ کے پہلے پتھر ہیں۔ یہ پاکستانی حکمرانوں کا کام تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے دو قومی نظریہ اور اسلامی وژن کے مطابق مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست بناتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا۔پاکستان کا ازلی دشمن بھارت ہمیں ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ قائد اعظم کے اسلامی وژن کے مطابق ملک میں اسلام کا بابرکت اسلامی نظام حکومت قائم کر دیا جائے۔ بھارت کو اعلانیہ کہہ دیا جائے کہ اگر پاکستان نہیں تو بھارت بھی نہیں۔ملک کے عوام ایٹمی میزائل قوت والے مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔اللہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرے آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Tags:
leadership Muhammad Ali Jinnah muslims pakistan quaid e azam پاکستان قائد اعظم قیادت محمد علی جناح مسلمانوں
Lahore High Court
Previous Post ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا آسان، لگتا ہے ٹاپ مین کو بلانا پڑے گا، لاہور ہائیکورٹ
Next Post کیا کوئی خلائی مخلوق ’ایک بار پھر‘ ہمیں ریڈیو سگنل بھیج رہی ہے؟
Tau Boötis b

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close