Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قائد اعظم اور قومی زبان

December 24, 2018 0 1 min read
Quaid e Azam
Quaid e Azam
Quaid e Azam

تحریر : عتیق الرحمن

اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرتی طور پر آزاد پیدا کیا ہے تاہم وہ حدود و قیود کے اندر پابند کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو کائنات میں خیرو شر میں سے کسی بھی راستہ کو اختیار کرنے کا حق عنایت ہوا تاہم کوئی سا بھی راستہ چن لینے کے بعد اس کے ثمر میں انعام یا عقاب بھی طے شدہ امر ہے۔یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیھم السلام کا سلسلہ شروع کیا گیا تاکہ انسان کو صراط مستقیم پر استوار رہ سکے اسی سلسلہ کے آخری نبی حضرت محمدۖ کو مبعوث کیا گیا تو آپۖ کے صدقہ سے انسانیت کو ظلمت و تاریکی اور جہالت و غلامی سے دائمی نجات ملی ۔یہاں تک کہ کس کو بھی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ بغیر کسی جرم یا سرکشی کے سزا دے یہی وجہ ہے کہ حضرت عمرو بن العاص کے بیٹے کی جانب سے ایک آدمی پر تشدد کی شکایت کا خلیفہ عادل سیدنا عمر فاروق نے حکم دیا کہ وہ گورنر وقت کے بیٹے سے بدلہ لے اور فرمایا کہ لوگوں کو ان کی مائوں نے آزاد جنم دیا ہے تم نے کب سے انہیں غلام بنا لیا۔مسلمانوں نے فطرت کے مطابق زندگی کے جمیع مراحل میں آزادی کو حاصل کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ہمہ تن کوشش کی۔اسی سبب مسلمانوں نے جو ایک ہزار سال تک حکومت کی اس میں امیر و غریب کی تفریق کا خاتمہ کیا اور رعایا کے سبھی طبقات کو برابر عزت و مقام اور حقوق فراہم کیے۔

خطہ ارضی پر جب مسلمانوں کی حکومت قائم ہوئی تو برابر مسلمانوں نے اپنا قومی تشخص اور امتیاز و وقار کو بحال رکھا ۔ کسی بھی صورت مسلمانوں نے اپنی تعلیمی و ثقافتی اور قومی زبان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ مسلمانوں کی اول زبان تو عربی ہے ،خطہ ارضی میں وسعت کے ساتھ ہی فارسی زبان کو بھی مسلمانوں کی زبان ہونے کا خلعت ملا اور برصغیر میں مسلمانوں کی حکومت کے دوران بہت سے مسلم ممالک کی اقوام کی یکجہتی و اتحاد کی وجہ سے اردو زبان نے جنم لیا ۔برصغیر پر انگریز نے جب شب خون مارا تو اس نے مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کا جنازہ نکالنے کے لیے ضروری سمجھا کہ مسلمانوں کے مابین وحدت و اتحاد کی علامت تعلیم و تعلم کی یکسانیت اور زبان کی ہم آہنگی ہے۔لہذا انگریز نے اپنی تہذیب و ثقافت مسلط کرنے کے لیے مسلمانوں کے نظام تعلیم کا چہر جہاں پر مسخ کیا وہیں پر اپنی زبان بھی برصغیر میں رائج و نافذ کردی۔ اس امر میں کوئی شک و شبہ اور تردد نہیں کہ زبان ہی واحد ذریعہ ہے کہ اس کے ذریعے سے اپنے افکار و نظریات کسی قوم پر مسلط کیے جاسکتے ہیں اور پھر زبان ہی ریاست و قوم کا اصل چہرہ ہوتی ہے۔

مسلمانان برصغیر نے انگریز کی غلامی کو کسی طرح قبول نہیں کیا اور بالخصوص جب انگریز نے ہندوئوں کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور ان کو ریاست میں مسلمان دشمنی پر ابھارنے کے لیے ملازمت و اعزازات سے نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا تو ایسے میں سرسید احمد خان نے 1857ء کی جنگ آزادی کے اثرات مضر کو زائل کرنے کے لیے مدرسة الاسلام سکول قائم کیا اور بعد میں محمڈن کالج اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔سرسید احمد خان صاحب بصیرت انسان تھے کہ انہوں نے انگریز کی نفرت کو جہاں زائل کرنے کی کوشش کی وہیں پر اول ہندومسلم اتحاد کی بات بھی کی مگر جب ہندوئوں کی جانب سے اردو زبان کو مسلمانوں کی زبان قرار دیکر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا تو سرسید نے فیصلہ کرلیا کہ مسلمان اور ہندو اس ریاست میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تو انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ خطہ ارضی کی تمنا کی ۔اسی امر کو علی گڑھ مسلم کالج کے سرخیلوں نے ہندوستان سے انگریز کے انخلاء اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی چلانے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ کی جدوجہد کو جلا بخشنے والی قیادت کو تلاش کرنے کے لیے مفکر پاکستان علامہ اقبال کی نظر انتخاب قائد اعظم محمد علی جناح پر ٹھہری ۔قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر1876ء میں کراچی میں گجراتی خاندان میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم سندھی و انگریزی میں حاصل کرکے برطانیہ وکالت کی تعلیم انگریزی میں جاکر مکمل کی۔قائد اعظم محمد علی جناح کو جب علامہ نے بلایا تو ان کو یہ یقین تھا کہ مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی سرتوڑ کوشش کرسکتے ہیں۔آزادی کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے جانی و مالی اوع عزت و آبروکی قربانیاں پیش کی ہیں۔قائد اعظم محمدعلی جناح نے جب مسلم لیگ کی قیادت سنبھالی تو مسلسل کوشش کی کہ وہ انگریز کو برصغیر سے نکلنے پر ناصرف مجبور کریں بلکہ انگریز سے مطالبہ کیا کہ مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں ان کی تہذیب و ثقافت اور زبان الگ الگ ہے۔

لہذا ضروری ہے کہ مسلمانوں کو آزادانہ طورپر اپنی مذہبی رسو م و رواج اور عبادات کو بآسانی تکمیل دے سکیں۔قائد اعظم کی خدمات کی تفصیل تو بہت زیادہ ہیںجس سے ان کی محبت ایمانی اور اسلام دوستی جھلکتی ہے کہ قائداعظم ہی نے گستاخ رسول راجپال کو جہنم واصل کرنے والے غازی علم الدین کا مقدمہ بھی بڑی جانفشانی لڑا۔تاہم اللہ تعالیٰ کے حضور غازی علم الدین غازی نہیں بلکہ شہید بن کر اعلیٰ مقام حاصل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے تو انہیں پھانسی کی سزا دیدی گئی ۔مگر قائد اعظم نے مقدمہ بڑی تندہی و توجہ سے لڑا۔قائد اعظم کی ملی و اسلامی خدمات کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے قیام کا سہرا بھی انہیں کیے سرسجایا ۔حالانکہ اس وقت مسلمانوں کے پاس سیاسی و مذہبی میادین میں ایک سے ایک بڑھ کر قائد و رہبر موجود تھا لیکن کامیابی و کامرانی کی نوید بذریعہ قائد اعظم پوری ہوئی ۔

قائد اعظم نے قیام پاکستان سے پیشتر ہی واضح کردیا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی اور مثالی ریاست ہوگی ۔ قائد اعظم پاکستان کو دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے لیے بطورنمونہ و مثال بنانا چاہتے تھے کہ اس کی تقلید سبھی ممالک کرسکیں۔اس کے ساتھ ہی قائد اعظم نے مشرقی پاکستان کے مرکز ڈھاکہ میں واضح اور واشگاف الفاظ میں کہہ دیا تھا ملک پاکستان کی سبھی قوموں کے درمیان رابطے کی زبان صرف اور صرف اردو ہوگی ۔ کیونکہ اردو زبان سندھی، پنجابی، بلوچی ،پشتو اور بنگالی سبھی لوگوں کے درمیان ایک پل کا کردار صرف اردو ہی اداکرسکتی ہے۔ قائد اعظم کی اسی بے باک شخصیت کا سرمایہ افتخار تھا کہ جلسوں میں موجود کسانوں سے جب معلوم کیا جاتاکہ آپ کو معلوم قائد اعظم کیا کہہ رہے ہیں تو وہ بغیر غورو خوض کہ یہ کہہ دینے پر مجبور تھے کہ قائد اعظم کیا کہہ رہے ہیں اس کا علم نہیں مگر جو بھی کہہ رہے ہیں وہ حق و سچ ہی ہے۔قائد اعظم نے قیام پاکستان کے بعد بھی اردو زبان کو سرکاری زبان قراردیا تاہم بنگلہ دیش کے باسیوں کی بے بصیرتی کی وجہ سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور قائد اعظم کو آزادی کے بعد فرصت ہی نہ ملی کہ وہ ملک کو اسلامی و نظریاتی منہج پر استوار کرنے اور اردو زبان کو قومی زبان بنوانے کے لیے عملی اقدامات کرپاتے کہ اول بیماری نے حملہ کیا اور یوم بعدیوم ان کی صحت اس قدر بگڑی کہ وہ رفیق اعلیٰ منتقل ہو گئے۔

پاکستان کی آئینی قیادت برابر کوشش کرتی رہی کہ ملک کی زبان اردو کو قراردیا جائے اور اس کو بتدریج نافذ کرنے کے لیے راست اقدامات کریں ۔نتیجتاً 1956ئ،1962ء اور 1973ء کے آئین میں بالترتیب دس اور پندرہ سالوں کے درمیان ملک میں تعلیمی و انتظامی طورپر اردو زبان کو ناصرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ اس کے لیے جنرل ضیاء الحق نے اپنے دورحکومت وفاقی تعلیم بورڈ میں نظام تعلیم کو اردو میں منتقل کرنے کا حکم دیا اور اس وقت کے چئیر مین پروفیسر نیاز عرفان نے اس حوالے سے ابتدائی کام مکمل کرالیا تھا لیکن پھر اغیار کی سازش کامیاب ہوگئی اور جنرل ضیاء الحق کو طیارہ حادثہ میں شہید کردیا گیا۔ملک کا بالحاظ زمین قیام تو عمل میں آگیا اور انگریز سے زمین تو حاصل کرلی مگر نظریاتی اور فکری طورپر غلام طبقہ سرمایہ دار وںاور جاگیرداروں نے ملک میں اسلامی تعلیمات اور قیام پاکستان کے تصور ات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں گاہے بگاہے روکاوٹیں حائل کرتے رہے بالکل اسی طرح ملک میں اردو زبان کو نافذ العمل ہونے دینے میں اس سرمایہ دار اور جاگیر دار و بیوروکریٹ ذہنی انگریزکے غلام نے سدود پیدا کی ہیں۔اردو زبان کے نفاذ کی مخالفت کرنے والوں کا خیال و تصور یہ ہے کہ ملک میں اگر اردو زبان نافذ ہوگی تو تعمیر و ترقی سائنسی و ٹیکنالوجی کی میدان میں ناممکن ہوجائے گی جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے کہ ماضی کی تمام متطور قوموں کا باریک بینی سے جائزہ لینے تو ہر ایک نے دوسری تہذیب سے استفادہ کیا ہے اور علوم کے تراجم اپنی زبان میں کرکے ہی ان میں نمایاں طورپر کامیابی و سبقت حاصل کی جیسے یونانی و رومی اور ایرانی و ہندی تہذیب ہو یا پھر اسلامی تہذیب ان سب نے ایک دوسرے سے استفادہ کیا ہے۔

مسلم علماء نے اس وقت تعلیم و تعلم اور فنون کے میدان میں جو نمایاں کامیابی سمیٹی اس کو دیکھ کر مغرب بھی ششدر و حیران تھا اسی بناپر مسلمانوں کی جامعات نے یورپ کے لوگوں نے سائنسی و ٹیکنالوجی کی تعلیم سیکھی۔مسلم سائنسدانوں میں فارابی و کندی ،ابن رشد ،ابن سینا، ابن الھیثم اور البیرونی سمیت سیکڑوں علماء نے دنیا کو جدید ترین علوم سے روشناس کرایا تو آج جب یہی علوم انگریز چوری کرکے اپنی طرف منسوب کرچکاہے تو کیوں بعید سمجھتے ہیں کہ اب اردو زبان میں یہ تمام علوم کیوں کر منتقل نہیں ہوسکتے اور ضرور بالضروراردو زبان میں جدید علوم کے تراجم کرکے ان میں مزید جدت و حدت پیدا کی جاسکتی ہے۔

محترم کوکب اقبال ایڈووکیٹ کی کوششوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ایس جواد خواجہ نے واضح طور پر حکومت کو دوٹوک حکم دیا کہ تین ماہ کے اندر ملک میں اردو زبان کو دفتری و قانونی زبان بنایا جائے اور وفاقی سطح پر مسابقتی امتحان(سی ایس ایس )کو بھی اردو زبان میں لینے کا حکم جاری کیا۔ اگر چہ انفرادی طور پر متعدد اداروں نے کوشش کی کہ ملک میں اردو زبان کو عملاً نافذ کرنے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکریں ۔ جس کے نتیجہ میں وفاقی زرعی تحقیقاتی کونسل اور گجرات یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابل فخر ہیں کہ انہوں نے پنجاب کے قوانین کو اردو میں منتقل کیا ہے اور اسی طرح زرعی تحقیقاتی کونسل میں محمد اسلم الوری اور عطاء الرحمن چوہان کی کوششوں سے دفتری زبان کو اردو میں رائج کرنے کے لیے ترجمہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اردو زبان کو نافذ کرنے میںایک سب سے بڑی رکاوٹ حکومت میں آنے والی شخصیات بھی ہیں کہ ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے تمام تر امور اردو کی بجائے انگریزی زبان میں سرانجام دیے جائیں ۔اسی بناپر سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے حکم پر سٹے آرڈر حاصل کرکے نفاذ اردو کے راستے میںرکاوٹ حائل کردی۔اردو زبان سے نفرت صرف انگریزی کی کاسہ لیسی کے لیے کی جاتی ہے اور اغیار سے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے یہ سب مذموم کوشش کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی بڑی وجہ رکاوٹ حائل کرنے کی یہ بھی ہے کہ حکمران طبقہ یہ نہیں چاہتا کہ ملک کی غالب اکثریت اسلامی اور ملی نظریات پر عمل پیرا ہوسکے کیونکہ اس سب کی وجہ سے ان کے جرائم سے پردہ اٹھ جائے گا۔

اردوزبان کے نفاذ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا جہاں پر حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔وہیں پر بحیثیت مسلم اور محب وطن کے ہم پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم بھی نفاذ اردو کے لیے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے اپنے تئیں اقدامات کریں ۔اور سلسلہ میں قائدانہ کردار تو حکومت نے ہی اٹھانا ہے کہ موجود حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان اگر ملک میں حقیقی تبدیلی لانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں بغیر کسی تاخیر اور لیت و لعل کے ایک حکم نامہ جاری کرنا ہوگا کہ ملک کی دفتری و انتظامی اور تعلیمی و قانونی زبان اردو ہوگی ۔تو کوئی بعید نہیںکہ ملک کے سبھی طبقے اس کو برضاو رغبت قبول کرلیں ۔اگر حکومت وقت پہلو تہی سے کام لیتی ہے تو ہمیں بحیثیت والد و استاد اور معاشرے کے فرد کے خود اپنی ذات اور اپنے متعلقین کو اردو زبان کو اپنے روزمرہ کے معاملات میں استعمال و اختیار کرنے کی ترغیب و دعوت دیں بلکہ اپنے پیغام اور اپنی بات پہنچانے کے لیے اردو زبان کو ہی استعمال کرنا شروع کردیں اس کے ساتھ ملک میں اردو کو اس کا جائز مقام و حق دلوانے کے لیے اجتماعی جدوجہد کا آغاز کریں اور اس سلسلہ میں تحریک نفاذ اردو پاکستان میدان عمل میں موجود ہے اور وہ دامے ،درمے ، قدمے،سخنے ہمہ تن کوشاں ہے کہ جلد سے جلد ملک میں اردو زبان کو نافذ کرایا جاسکے اس کے لیے تحریک نفاذ اردو قانونی و سیاسی اور تحریکی ہرمحاذ پر کام کرنے کے لیے تیاری میں مصروف عمل ہے ۔ تمام اہلیان وطن سے التجا ہے کہ اردو زبان ہمارے لیے ناصرف بانی پاکستان کی تعلیمات اور دستور پاکستان اور عدالتی فیصلہ کی روشنی میں اردو کا نفاذ کی خواہش و تمنا رکھیں بلکہ اسلامی تعلیمات کا گراں قدر ذخیرہ بھی اردو زبان میں موجود ہے جس سے استفادہ کرکے ہی ہم دائمی و ابدی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔یوم قائد پر بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ ملک میں بغیر کسی تاخیر کے قائد کی امنگوں کے عین مطابق اردو کونافذ کرنے کا فی الفور اعلان کیا جائے۔

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
(اسلام آباد)
مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات : تحریک نفاذ اردو پاکستان
0313-5265617
atiqurrehman001@gmail.com

Share this:
Tags:
Atiq-ur-Rehman binding government muslims National language Quaid پابند حکومت قائد اعظم قومی زبان مسلمانوں
Nawaz Sharif
Previous Post ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سر جھکانا پڑے: نواز شریف
Next Post گتھی کا الجھائو
PTI Government

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close