ملکہ : ملکہ اور گر دو نو اح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا جس سے دیہا تی چڑ چڑے پن کا شکار ہو گئے۔ معمولات زندگی متاثر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔پانی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقے شدید گرمی میں کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں بیچارے دیہا تی پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
مگر نومنتخب حکومت کو عوام کا ذرا برابر بھی خیال نہیں آ رہا گجرات شہر میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔واپڈا حکام ہر گھنٹے کے بعد ٥،٥گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔
بے چارے عوام جائیں تو جائیں کہاں شدید گرمی اور اوپر سے بجلی اور پانی میسر نہیں۔ ملکہ کے سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے تاکہ پاکستان کے غریب عوام سکھ کا سانس لے سکی۔
