
عمان (جیوڈیسک) اردن کی ملکہ رانیا نے یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا، تاکہ رمضان کی خوشیوں میں یتیم بچوں کو بھی شریک کیا جا سکے۔
اس موقع پر شاہی محل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں یتیم بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملکہ رانیا نے بطور میزبان بچوں کی خوب خاطر تواضع کی۔
