
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دم گھٹنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حمام میں پیش آیا اور حمام میں کام کرنے والے سگے بھائی رات کو کوئلہ جلا کر سوئےاور گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔
دونوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، دونوں کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
