
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئ ے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
