
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار کے قریب دھماکا ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے قریب ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ریسکیو ٹیمیں وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں۔
