
کوئٹہ (جیوڈیسک) جنریٹرسے نکلنے والے زہریلے دھویں نے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کی جان لےلی۔ تفصیلات کے مطابق زہریلے دھویں سے ہلاکتوں کا واقعہ کوئٹہ سے 70 کلومیٹر دور ’کلی کربلا‘نامی گاؤں میں پیش آیا۔
مقامی انتظامی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام افراد ایک ہی کمرے میں سوئےہوئے تھے اور جنریٹر ان کے کمرے کے باہر رکھا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہجاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور چھ بچے شامل ہیں اور وہ سب کے سب جمعرات کی صبح زندہ پائے گئے۔ ملک میں جاری گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے سبب عوام اپنے گھروں میں جنریٹر لگانے پر مجبورہ یں۔
