Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا کوئٹہ میں قیامت بپا ہوگئی؟

February 20, 2013February 21, 2013 0 1 min read
Quetta Tragedy
Quetta Tragedy
Quetta Tragedy

ابھی دس جنوری کو کوئٹہ کے علمدار روڈ پر رونما ہونے والے المناک خونی کھیل جس میں معصوم انسانوں کا خونِ ناحق خشک نہیں ہوا تھا کہ سترہ فروری کی اندوہناک شام کوئٹہ کے ہزارہ کالونی میں امن کے دشمنوں اور انسانی خون کے پیاسوں نے ایک اور دھماکہ کر دیا جس نے تقریباً نوے سے زائد زندہ معصوم انسانوں کا خون چوس لیا اور دو سو کے قریب افراد کو زخمی کر دیا۔

اس طرح ایک بار پھر ہزارہ برادری کے لوگوں نے لاشوں سمیت پہلے ہزارہ ٹائون اور پھر پورے پاکستان میں دھرنا دے دیا۔دھرنا ان کا جائز حق ہے کیونکہ جہاں قتل و غارت گری رکنے کا نام نہ رہی ہو اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہو وہاں اس قسم کا احتجاج لازمی امر ہے۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی بھی ہے ، ایک قیامت ہے جو بپا ہے ہزارہ ٹائون پر ۔ اس المناک، خونی اوربھیانک منظر کو دیکھ کر انسانی ضمیر کانپ اٹھتا ہے مگر ایسے مردہ ضمیر جو انسانی خون کے پیاسے ہوں ان ضمیر پر کوئی خلش نہیں ہوتی۔

حکومت کی طرف سے تو حسبِ روایت مذمتی بیان داغ دیا گیا ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کا وہی پرانا نعرہ بھی دے دیا گیا ہے اور رپورٹ بھی حسبِ روایت طلب کر لی گئی ہے۔ مگر کیا سوگ کا اعلان کرنے سے اور لاکھوں روپئے مرنے اور زخمی ہونے والوں کے دیئے جانے کے اعلان سے ان کی روح پر لگے زخموں کو مندمل کر سکیں گے۔

پوری ریاستی مشینری عوام کو ان دہشت گردوں سے تحفظ دینے میں مصلحت کا شکار ہیں، ہر ایسے خونی واقع کے بعد کوئی تنظیم واقع کی ذمہ داری قبول کر لیتی ہے ۔ ایک معتبر روزنامہ نے اٹھارہ فروری کو اپنے ادارتی نوٹ میں لکھا ہے کہ اس سانحہ کی ذمہ داری لشکرِ جھنگوی نے قبول کر لی ہے تو حکومت کا یہ اعلان کہ اطلاع دینے والے کو دو کروڑ کا انعام دیا جائے گا کیا معنی رکھتا ہے؟ ان کے خلاف کاروائی کون کرے گا؟ ہر ایسے بھیانک سانحہ کے فوری بعد مذمتی بیان ، واقع کی رپورٹ جیسے، حکومتی بیان آتے ہیں مگر سانحات دوسرے دن بھولی بسری داستان بن کر گم گشتہ ہو جاتی ہیں۔

ملک میں امن قائم کرنے اور عوام کو تحفظ دینے والے ادارے مصلحت کے خول سے باہر نکل کر دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں نہیں لاتے تو پھر یہی کہا جا سکتا ہے کہ پھر تو ایسے خونی کھیل جاری ہی رہیں گے جب تک مجرموں کی پکڑ کو مضبوط طریقے سے عمل داری کے زمرے میں نہیں لایا جاتا۔

کوئٹہ میں تین دن سے جاری زندوں اور مُردوں کے احتجاج نے امن و سکون سے رہنے والوں کی آنکھیں کھول دی ہیں حکومت نے لاشوں اور ان کے ورثاء کی جی بھر کر تضحیک کی ہے ، تین دن تک کوئی اُنہیں پوچھنے والا نہ تھا ، تین دن کے بعد آخر انہیں بھی خیال آ ہی گیا اور ایک مذاکراتی ٹیم وہاں پہنچی ہے اب دیکھئے کہ وہ کیا گل کھلاتے ہیں۔

اب تو وہاں ایک ہی التجا گونج رہی ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ شاید لاشوں کی بے حرمتی اور بدبو اسلام آباد تک پہنچ چکی ہے اسی لئے ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے ورنہ نہ جانے اور کتنے دن تک اس مسئلے کو درگزر کیا جاتا رہتا۔

چلیں حکومت خوابِ خرگوش سے جاگی تو سہی دیر آید درست آید ، شاید کہ کوئی کارہائے نمایاں ہو جائے اور دھرنا اختتام پذیر ہو۔ اب تو لوگ یہ کہتے ہوئے پائے جا رہے ہیں کہ جو نظام لاشوں کی بے حرمتی بہت ہی آسانی سے ہضم کر سکتا ہے اس نظام سے اچھائی کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
میرے خدا میرے ایک بھی ہم وطن کے لئے
حیات تنگ نہ ہو ‘ زندگی وَبال نہ ہو
پشاور کی ایک جماعت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے اور اس جنگ میں ابھی تک ان کے بھی کئی نامور لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ صدر صاحب کا بھی بیان آیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی مگر کیا اس عزم کے ذریعے ابھی تک ان کا قلع قمع کیا گیا بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کاروائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ اس پر یقینا ہماری فوج گہری نظر رکھے ہوئے ہوگی اور ملک کو درپیش ظاہری اور پوشیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار بھی ہوگی۔

pak Army
pak Army

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ارادے اور عزم میں مضبوطی اور اس کے خاتمہ تک کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے عزم و استقلال بھی جمع کر رکھا ہوگا۔ یقینا ہمیں اپنی افواج پر رشک ہے۔ سوات میں کامیاب آپریشن ہماری فوج کا منہ بولتا ثبوت ہے اس لئے کوئٹہ کے عوام بھی اب فوج کو بلا رہے ہیں۔اس لئے ان کی داد رسی کو آیئے ورنہ تو ہمارے یہاں ہر روز ہی کوئی نہ کوئی درد ناک سانحہ رونما ہوتا ہے اور دوسرے دن بھولی بسری داستان بنا دیا جاتا ہے۔

آج کی موجودہ صورتحال متقاضی ہے اس بات کی کہ ملک اور ملک کے عوام کی فوری داد رسی کی جائے اپنے قول و فعل سے یہ ثابت کیا جائے کہ حکومت اور ملک کی تمام پارٹیاں عوام کے ساتھ ہیں اور جس سے یہ ثابت ہو کہ ہم اپنے فرائضِ منصبی سے برادرانِ وطن کی خدمت کو اپنا ترجیحی مقصد سمجھتے ہیں۔ ہم صرف اپنے قول و عمل کو درست کر لیں اور اپنے دلوں کو کشادہ کر لیں تو واقعی اس طرح کے عمل سے ہمارے دل کو بھی سکون و راحت ملے گی اور فرائضِ منصبی کی ادائیگی کیلئے راہ بھی ہموار ہوتا جائے گی۔

ہم ایسا کب کریں گے اس کا فیصلہ کب ہوگا ، اس بات کے انتظار میں ہزارہ ٹائون کوئٹہ اور پورے ملک کے عوام ہیں۔بالآخر چیف جسٹس صاحب نے سانحہ کوئٹہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے میتوں کے ہمراہ احتجاج کا یہ اپنے طرز کا انوکھا احتجاج جاری ہے اور ساتھ ساتھ ملک گیر دھرنے بھی جاری ہیں ۔ تیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود جاں بحق ہونے والوں کی تدفین نہیں کی گئی، وکلاء براردی بھی اس احتجاج میں عدالتی کاموں کا بائیکاٹ کرکے شامل ہیں۔ دیکھئے کہ اس از خود نوٹس سے بھی عوام کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے یا نہیں کیونکہ کراچی بد امنی کیس سے تو ابھی تک عوام کو کوئی افاقہ نہیں ہوا ہے۔ اس لئے عوام تذبذب کا شکار ہیں ۔ اس وقت سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔

وحدت المسلمین کے مطابق بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قیمت ہے اورنہ ہی اس نے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وہ یہ بھی اٹل حقیقت گردانتے ہیں کہ دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو خدانخواستہ کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔اس وقت تک یہی محسوس ہو رہا ہے کہ پوری قوم ہزارہ برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے اور کیوں نہ ہو کہ خونِ ناحق تو پاکستانیوں کا ہی بہا ہے۔

Quetta
Quetta

آج کے جمہوری دور میں احتجاج کے بھی کچھ نرالے اصول بن چکے ہیں۔ آج کی یہ عوامی حکومتیں پُر امن اور مظلوم قوموں کی درد بھری فریاد کو بھی ” ووٹ بینک” کی عینک سے دیکھنے کی عادی بن چکی ہیں۔ کوئٹہ میں پے در پے دہشت گردی کے درد ناک اور انسانیت سوزواقعات نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ لیکن حکومت نے مستقبل میں ایسا کوئی دوسرا واقعہ نہ ہو اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام ابھی تک نہیں کیا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ بار بار کے احتجاج اور مطالبے کے باوجود بھی حکومت نہ تو حکومت چھوڑنے کو تیار ہے اور نہ ہی فوج بلانے کو تیار ہے اور نہ ہی وہ امن برقرار رکھنے میں مخلص ہے۔ کوئٹہ حکومت کو چاہیئے کہ لوگوں کے زخم کو ناسور بننے سے پہلے مداوا ضرور کرے۔

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
bomb blast killed peoples Pak Army Quetta tragedy sit terrorism پاکستان دھرنا دھماکہ دہشت گردی کوئٹہ
Saif Ali Khan
Previous Post اپنی پروڈیوس کی گئی فلموں میں ایکٹنگ نہیں کروں گا ، سیف علی خان
Next Post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہریکم کو نافذالعمل کرنے کا فیصلہ
Ministry Petroleum Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close