
کوئٹہ (جیوڈیسک) اغوا ہونے والے ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ھسپتالوں میں ڈاکٹروں کا چھٹے روز بائیکاٹ جاری ہے۔
ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ھسپتالوں میں ڈاکٹرز تین گھنٹے اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے
