
ممبئی (جیوڈیسک) اداکار علی ظفر نے بھی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی انڈسٹری کے لئے فلم بنانا میرا خواب ہے اور فلم کل دل کے بعد میں اپنے ڈریم پراجیکٹ پر کام کرنے کیلئے میں فوری طور پر پاکستان جاﺅں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے میں دنیا کو یہ دکھاﺅں گا کہ پاکستانی فلمیں ہی سب کچھ ہیں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں خود میں اداکااری، ہدایتکاری اور سکرپٹ تحریر کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کل دل میرے لئے اداکاری میں ایک ٹرننگ موڑ ثابت ہوگی کیونکہ اس فلم کے ذریعے خود کو ایکشن ہیرو کے طور پر منواﺅں گا۔
